اجزاء:
بھٹے 120گرام
سفید لوبیا 120گرام
ہری پھلیاں 120گرام
مکھن 3کھانے کے چمچے
نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
پارسلے(چوپ کر لیں) حسب ضرورت
ترکیب:
ایک سوس پین میں پانی ابال لیں اور اس میں بھٹے‘لوبیا اور ہری پھلیاں ڈال کر ابالیں۔ جب گل جائیں تو چھان کر خشک کر لیں۔ ایک سوس پین میں ہلکی آنچ پر مکھن پگھلا لیں اور اس میں ابالی ہوئی سبزیاں ڈال کر ہلکی آنچ پر کچھ دیر کے لئے پکائیں۔ اس کے بعد اس میں مکھن اور سیاہ مرچ پاؤڈر شامل کر کے اچھی طرح مکس کر یں۔ مزیدار مکھنی سبزیاں تیار ہیں۔ ایک سرونگ باؤل میں نکالیں اور پارسلے چھڑک کر سرو کر یں