()بکرے کی ران
اشیاء: بکرے کی ران ایک عدد، گھی ایک پاﺅ، ادرک آدھا پاﺅ، سرخ مرچ چار تولے، دہی ایک پاﺅ، سرکہ ایک چھٹانک، انجیر یا پاپیتا ایک چھٹانک، کلونجی چار تولے، سونف ای ک ماشہ، سونٹھ دو ماشے، گرم مصالحہ (پسا ہوا) ایک چھٹانک ترکیب: ران کو خوب دھو کر کانٹے سے گود لیں اور سرکہ چھڑک دیں اور نمک بھی لگا دیں۔ دہی کا پانی ململ کے کپڑے میں ڈال کر نکال دیں اور تمام مصالحہ ،چار ماشے گھی میں ملا کر ران کو اس مصالحے میں خوب لتھیڑیں۔ دو گھنٹے تک ران کو رکھ چھوڑیں۔ دو گھنٹے بعد ران کسی کڑاہی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ پانی ڈالنے کی ضرورت نہیں کیونکہ گوشت پاپیتے یا انجیر کی وجہ سے گل جاتا ہے۔ پھر بھی ضرورت ہو تو گرم پانی کا چھینٹا دیں، جب ران تیار ہو جائے تو ڈش میں نکال کر اوپر سے ہرا دھنیا، ٹماٹر، لیموں اور پیاز کے ٹکڑوں سے سجادیں۔ لذ یذ چا نپ اشیاء: چانپ کا گوشت ایک کلو، ہرا دھنیہ ، پودینہ، ہری مرچ بہت کم، انڈے دو عدد، گھی ایک پاﺅ، گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چمچ کے برابر، سوکھا دھنیہ ،سفید زیرہ ایک چمچ کے برابر
ترکیب: ہرا دھنیہ، پودینہ، ہری مرچ، نمک اور سرخ مرچ سب ملا کر چٹنی بنائیں اس کو چانپ کے ساتھ ڈال کر اتنا پانی ڈالیں کہ چانپ گلنے تک خشک ہو جائے۔ انڈے توڑ کر پھینٹ لیں اس میں پسا ہوا مصالحہ، سوکھا دھنیہ اور سفید زیرہ ملا دیں اس تیار شدہ مصالحے میں چانپوں کو ڈال کر تلتے جائیں ایک ایک چانپ سرخ ہونے پر نکالتے جائیں اور ڈش میں سلاد کے ساتھ پیش کریں۔ کڑاہی پسندے اشیاء: گوشت ایک کلو، دہی ڈیڑھ پاﺅ، پیاز ایک پاﺅ، بھنا دھنیہ ایک چھٹانک، ادرک ایک چھوٹی گرہ، مرچ سیاہ پندرہ عدد، لونگ دس عدد، بڑی الائچی تین عدد، مرچ سرخ حسب ذائقہ۔ ترکیب: سب سے پہلے گوشت کے پسندے کاٹ کر پسا ہوا پاپیتا اور نمک ملا کر کم از کم دو گھنٹہ کیلئے رکھ دیں اب تمام مصالحہ پیس کر دہی میں ملا دیں جب گوشت گل جائے تو اس میں تمام مصالحہ ملا دیں اور کڑاہی میں ذرا ساگھی ڈال کر پسندوں کو دونوں طرف سے بھون لیں یہ لذیذ پسندے آپ کے دستر خوان کی زینت بڑھا دیں گے۔

Comment