Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

پہاڑ اور گلہری

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • پہاڑ اور گلہری

    کوئی پہاڑ یہ کہتا تھا اک گلھرے سے
    تجھے ہو شرم تو پانی میں جا کر ڈوب مارے

    ذرہ سی چیز اس پر غرور کیا کہنا
    یہ عقل یہ سمجھہ یہ شعور کیا کہنا

    خدا کی شان ہے نچیز چیز بن بیٹھے
    جو بےشعور ہوں یوں باتمیز بن بیٹھے

    تیری بساط ہے کیا میری شان کے آگے
    زمین ہے پست میری آن بان کے آگے

    جو بات مجھہ میں ہے تجھہ کو بھلا نصیب کہاں
    بھلا پہاڑ کہاں، جانورغریب کہاں

    کہا یہ سن کر گلہری نے
    منہ سمبھال ذرہ یہ کچی باتیں ہیں، دل سے انہیں نکال ذرہ

    جو میں بڑی نہیں تیری طرح تو کیا پرواہ
    نہیں ہے تو بھی آخر میری طرح چھوٹا

    ہر اک چیز سے پیدا خدا کی قدرت ہے
    کوئی بڑا کوئی چھوٹا یہ اس کی حکمت ہے

    بڑا جہاں میں تجھہ کو بنا دیا اس نے
    مجھے درخت پہ چڑنا سکھا دیا اس نے

    قدم اٹھانے کی طاقت نہیں ذرہ تجھہ میں
    نری بڑائی ہے خوبی ہے اور کیا تجھہ میں

    جو تو بڑا ہے تو مجھہ سا ہنر دکھا مجھہ کو
    یہ چھالیہ ہی زرہ توڑ کر دکھا مجھہ کو

    نہیں ہے چیز نکمی کوئی زمانے میں
    کوئی برا نہیں قدرت کے کارخانے میں

    Last edited by .; 24 January 2014, 23:25.
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔


  • #2
    Re: پہاڑ اور گلہری

    bohat khoob..

    Comment

    Working...
    X