Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

موسم سرما کی آمد

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • موسم سرما کی آمد

    موسم سرما کی آمد

    کے ساتھ ہی فضا کی قدرتی نمی میں کمی آجاتی ہے۔ سرد اور خشک ہوائیں نہ صرف چہرے بلکہ ہاتھوں اور پیروں کو بھی بری طرح متاثر کرتی ہیں۔ مثلاً انتہائی حساس جلد کی حامل خواتین خشکی کے اس حملے سے فوری طور پر متاثر ہوتی ہیں۔ ان کی جلد بے رونق خشک اور کھردری ہونے لگتی ہے۔ بازار میں ملنے والے نت نئے لوشن استعمال کرنے کے باوجود فائدے کی کوئی صورت نظر نہیں آتی ایسی صورت میں عموماً خواتین گھبرا کر یا بے زار ہو کر لوشن استعمال کرنا ترک کر دیتی ہیں۔ ایسا کرنا صحیح نہیں ہے۔ حسن کی حفاظت سب سے ضروری چیز ہے خصوصاً بڑھتی ہوئی عمر کی خواتین کو اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہئے کہ وہ موسمی اثرات سے اپنی جلد کا بچاﺅ کریں۔ کوئی بھی شے جلد پر استعمال کرنے سے قبل یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کر لیجئے کہ وہ چار دن کسی بھی شے کو استعمال کرنے سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوں گے اس کیلئے مسلسل محنت کی ضرورت ہے۔ صبر آزما وقت کے بعد ہی آپ خود فرق محسوس کریں گے۔ موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی کولڈ کریم، چکنے لوشن یا جیلاٹن اور گلیسرین کی خریداری کریں۔

    خشک ہوا کے باعث جلد پھٹ جا ئے تو ٹھنڈا دودھ چہرے پر ملیں ۔ خشک جلد کے لیے نرم اور کریمی صابن استعمال کریں ۔

    خشک جلد کے لیے ما سک
    ما سک دوران خون کو بہتر بناتے ہیں ، پٹھو ں کو قوت دیتے ہیں اور جلد کی لچک برقرار رکھنے میں اہم کر دار ادا کرتے ہیں ۔ خشک جلد کے لیے ماسک مندرجہ ذیل ہیں ۔

    (1) ایک کھا نے کا چمچ زیتو ن کے تیل میں دو چمچ تا زہ کریم ملا کر دس منٹ تک چہرے پر لگائیں اور گرم پانی میں بھیگے ہوئے روئی کے پیڈ کے ساتھ صاف کریں

    (2) ایک کھا نے کا چمچ شہد ، پندرہ قطرے سنگترے کا ر س، ایک کھا نے کا چمچ ملتانی مٹی اور ایک چمچ عرق گلا ب کو اچھی طرح مکس کر کے چہرے پر لیپ کریں ۔ دس پندرہ منٹ بعد چہرہ دھو لیں ۔

    (3) ایک کھا نے کا چمچ کا ر ن فلور ، ایک با دام پسا ہوا، زیتو ن کا تیل ، تا زہ کریم میں اچھی طر ح مکس کر کے چہرے پر لگائیں ۔ دس منٹ بعدچہرہ دھو لیں ۔

    (4 ) شہد اور خو بانی کا ماسک چہرے کے با لو ں کو جڑوں سے کمزور کر تا ہے اور بالا ٓخر چند مر تبہ کے استعمال سے یہ بال اتر جاتے ہیں ۔ یہ ما سک جلد کو غذائیت مہیا کر تا ہے ، جلد کو ڈھلکنے نہیں دیتا اور نرم و ملائم بناتاہے

    (5) سمندری جڑی بو ٹیو ں کا ماسک مقبول موسچرائزنگ ٹریٹمنٹ ہے ۔ خصو صاًآنکھو ں کے ارد گر د نا ز ک بافتوں کی حفاظت کے لیے بہترین ما سک تصور کیا جا تاہے ۔ یہ ما سک جلد کو ضروری نمکیا ت فراہم کر تا ہے ، جھریا ں نہیں بننے دیتا ، خون کی گر دش کو بہتر کر تا ہے ۔ سمندری جڑی بو ٹیو ں کے ماسک سے روکھی اور خشک جلد کو بے پناہ فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

    چہرے پر لگانے والے تمام ما سک اور ٹوٹکے ہاتھوں کے لیے بھی مفید ہو تے ہیں ۔ خوبا نی اور شہد سے بنی کریم غذائیت بخش ہے۔ جھریو ں کو روکتی ہے ۔ جلد کو سڈول بناتی ہے ۔کھردری اور خراب جلد کو کم وقت میں ٹھیک کرنے کے لیے وافر مقدار میں کریم لگائیں۔ اور دستانے پہن کر سو جائیںِِ
    خشک جلد کے مسائل اور گھریلو ٹوٹکے
    سر دیو ں میں جلد خشک ہو جا تی ہے۔اور اگر بروقت اس کی حفاظت نہ کی جائے ۔ تو سردیا ں ختم ہونے کے با وجو د چہرے اور ہا تھو ں خصو صاً پیرو ں کی ایڑیاں خرا ب رہتی ہیں ۔ ایڑی اور تلو ﺅ ں کی جلد چونکہ موٹی ہو تی ہے ۔ اس لیے جسم میں قدر تی طور پر بننے والا تیل اس جلد کو ملا ئم رکھنے میں ناکام رہتا ہے ۔ اس لیے جلد کو با ہر سے نرم رکھنے کے لیے چکنا ئی لگانے کی ضرورت ہو تی ہے۔ ہیٹر اور تیز گرم پانی کے استعمال سے جلدمزید خشک اور ایڑیا ں پھٹ جا تی ہیں ۔ ایسے میں بازاری کریمیں اور چکنائی والے صابن بہت مہنگے ملتے ہیں ۔ پہلی با ت یہ کہ جب جلد خشک ہو جائے تو جرا ثیم کش صابن مت استعمال کریں ۔ جسم کی جلد کا مساج اگر زیتون کے تیل سے کیا جائے تو بہت مفید ہے ۔پھٹی ہوئی ایڑیو ں کو پہلے جھا نویں سے رگڑیں پھر ان پر گلیسرین اور عرق گلاب لگائیں ۔ اگر ایڑیو ں کی جلد زیا د ہ خراب ہو جائے تو سرسو ں کا تیل تین چمچ اور ہلدی دو چمچ ملا کر محلو ل بنا لیں۔ اس گاڑھے لیپ کو را ت سوتے وقت پاﺅ ں پر لگاکر جرا بیں پہن لیں۔ انشا ءاللہ چند دنو ں بعد آپ کی ایڑیا ں ٹھیک ہو جائیں گی۔ چہرے کو نرم رکھنے کے لیے عرق گلا ب اور گلیسرین استعمال کی جا سکتی ہے ۔ چہرے کا کبھی کبھار فیشل کر نا بھی بہتر ہو تا ہے ۔چہرے کی نرمی اور تا زگی برقرار رکھنے اور سردیو ں میں جلد کو موسم کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے سب سے بہتر یہ ہے کہ آپ عرق گلا ب میںگلیسرین ملا کر لگائیں

    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔


  • #2
    Re: موسم سرما کی آمد

    بہت خوب شیرنگ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    :sad Ak Jhoota Lafz Mohabbat Ka ..

    Comment

    Working...
    X