گر آپ اپنے گھر میں موجود کیڑے مکوڑوں سے پریشان ہیں تو بالکل فکر نہ کریں کیونکہ ان سے نجات کا حل موجود ہے۔ آیئے ہم آپ کو کچھ آسان حل بتاتے ہیں۔
چیونٹیوں سے نجات
-1 پانی میں نمک ملا کر فرش دھونے سے دیمک، چیونٹی اور دوسرے کیڑے نہیں آتے۔
-2 جہاں چونٹیاں ہوں وہاں اگر تھوڑا سا آٹا ڈال دیا جائے تو چیونٹیاں چلی جاتی ہیں۔
-3 سنگترے کے چھلکے کا رس چیونٹیوں کے لئے زہر ہے۔
-4 چیونٹیوں کے بلوں کے منہ پر کوئک لائم چھڑک دیں۔
-5 چیونٹیوں کے بلوں ہر ہینگ رکھ دیں۔ تو وہ بھاک جاتی ہیں۔
-6 آلو کے ٹکڑے ایمونیا میں اچھی طرح ڈبو کر چنیوٹیوں کے بلوں اور جہاں سے چیونٹیوں کو بھگانا ہو وہاں رکھ دیں۔
-7 چیونٹیوں کے بلوں پر مٹی کا تیل چھڑک دیں۔
مچھروں سے نجات
-1 اگر ہاتھ پاؤں اور منہ پر لیموں کا رس مل کر سویا جائے تو مچھر نہیں کاٹتا۔
-2 منہ ہاتھ اور پاؤں پر سرسوں کا تیل مل کر سونے سے مچھر نہیں کاٹتے۔
-3 مچھروں سے نجات کے لئے گھر کے کونوں اور گندگی کے ڈھیروں پر مٹی کا تیل چھڑکیں۔
-4 مچھروں سے نجات کے لئے لوہان سلگائیں، اس کے تیز بو اور دھوئیں سے مچھر بھاگ جائیں گے۔
-5 گندھک کی دھونی دینے سے بھی مچھر بھاگ جاتے ہیں۔
-6 نیم کے پتے کمرے میں جلانے سے مچھر بھاگ جاتے ہیں۔
ٹڈی اور لال بیگ
ٹڈی اور لال بیگ سے بچنے کے لئے الماریوں کی شیلفوں میں اخبار نہیں بچھانا چاہیے۔ کیونکہ اخبار بچھانے سے کیڑے مکوڑے زیادہ ہوتے ہیں، شیلفوں میں بورک ایسڈ چھڑک کر خالی کاغذ بچھادیں۔
مکھی سے نجات
-1 مکھی سے نجات کے لئے فرش اور دیواروں پر فینائل کا چھڑکاؤ کریں، ڈیٹول کا چھڑکاؤ بھی کرسکتے ہیں۔
-2 پودینے کے پتے جہاں مکھیاں زیادہ آتی ہوں وہاں رکھ دیں۔ پودینے کی خوشبو سے مکھیاں نہیں آئیں گی۔
سانپ سے نجات
-1 اگر کسی جگہ سانپ کا خدشہ ہو تو وہاں بکری کا کھرجلائیں اس کی دھونی سے سانپ بھاگ جائے گا۔
کھٹمل سے نجات
-1 اگر چارپائی میں کھٹمل پڑجائیں تو اسے سرخ مرچ کی دھونی دیں۔
-2 کھٹملوں سے نجات کے لئے نیلا تھوتھا چونے کی قلعی میں ملا کر دیواروں اور سوراخوں میں بھردیں۔
-3 چارپائی سے کھٹمل نکالنے کے لئے اسے دو تین دن تک دھوپ میں رکھیں اگر پھر بھی کھٹمل نہ مریں، تو کھولتا ہوا پانی چارپائی پر ڈالیں۔
دیمک سے نجات
-1 دیمک سے نجات کے لئے مٹی کا تیل استعمال کریں۔
-2 لکڑی کے سامان یا فرنیچر کو دیمک لگ جائے تو اسے مٹی کے تیل یا پٹرول سے صاف کریں۔
-3 کتابوں کو کیڑوں سے بچائیں۔ کتابوں کو کیڑوں سے بچانے کے لئے ان میں پودینے کے پتے رکھ دیں۔
چوہوں سے نجات کے لئے
-1 کجھ کچکملہ چربی میں ملا کر مرکب تیار کرلیں اور اس کو گولیاں بنا کر چوہوں کے بلوں میں رکھ دیں۔
-2 چوہوں سے نجات کے لئے پپپر منٹ باریک کرکے چھڑک دیں۔
-3 سرکے الجھے ہوئے بال کنگھی سے نکال کر چوہوں کے بلوں میں رکھ دیں اوپر سے مٹی ڈال دیں چوہے بھاگ جائیں گے۔
بچھو سے نجات
-1 بچھو پر مولی کا رس نکال کر ڈالیں، بچھو مرجائے گا۔
کنکھجورے سے نجات
-1 کنکھجورے پر پیاز کا رس ڈال دیں، وہ مرجائے گا۔
شہد کی مکھیوں کے چھتے سے نجات
-1 شہد کی مکھیاں دور کرنے کے لئے آگ جلائیں، دھوئیں سے مکھیاں اڑجائیں گی۔
پسو سے نجات
اجوائن کی دھونی سے پسو مرجاتے ہیں۔

Comment