Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

حسن و صحت

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • حسن و صحت

    1۔ اگر چہرہ جھلس گیا ہو تو اس پر ٹماٹر کا رس ملئے ‘ اس کیلئے ٹماٹر کو دو حصوں میں کاٹیں اور چہرے پر ملیں‘ پانچ منٹ لگا رہنے دیں پھر دھولیں اور سرسوں کا تیل چہرے پر لگا کر فوراً ہی روئی سے صاف کر لیں‘ چند بار کرنے سے چہرہ ٹھیک ہو جاتا ہے ۔
    2۔ کچھ لڑکیوں کے چہرے پر بہت زیادہ باریک بال ہوتے ہیں۔ جس سے چہرہ بد نما لگتا ہے۔ اس کیلئے بہت ہی مفید ٹوٹکہ ہے کہ ایک خوبانی کچل کر اس میں چائے کا ایک چمچ شہد ملا کر پیسٹ بنائیں اور چہرے پر لگا کر پندرہ منٹ بعد دھولیں۔ یہ عمل ہفتے میں تین مرتبہ کریں۔ خوبانیوں کا موسم ہو تو ٹھیک ورنہ خشک خوبانی لیکر رات پانی میں بھگو دیں۔ صبح تک وہ نرم ہو جائے گی تو استعمال کریں۔ کچھ عرصہ تک استعمال کرنے سے باریک بال ختم ہو جاتے ہیں اور چہرہ شاداب ہو جاتا ہے۔
    3۔ بعض لڑکیوں کو گورے ہونے کا شوق ہوتا ہے اور وہ رنگ برنگی کریمیں استعمال کرتی ہیں جو صرف وقتی طور پر فائدہ دیتی ہیں۔ ان کریموں کی بجائے آپ وٹامن ای (e)کا کیپسول توڑ کر لیکویڈ چہرے پر لگائیں۔ اس سے نہ صرف چہرے کی دلکشی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ جھریاں بننے کا عمل بھی سست ہو جاتا ہے۔ ہفتے میں دو مرتبہ لگائیں، فرق صاف معلوم ہوگا۔
    4۔ آج کل خواتین خصوصاً لڑکیوں میں لیکوریا کا مرض بہت عام ہو گیا ہے۔ اس کیلئے بہت مفید نسخہ بتا رہی ہوں، جو ایک بزرگ خاتون نے بتایا، بہت سی خواتین کو اس سے فائدہ ہوا۔ اس کا خاص فائدہ یہ ہے کہ جن خواتین کو لیکوریا کی وجہ سے حمل نہیں ٹھہرتا اس دوائی سے یہ تکلیف بھی ختم ہو جاتی ہے‘ یہ آزمودہ نسخہ ہے۔ بو پھلی‘ سفید موصلی(انڈین) سرخ جامن‘ سیاہ جامن‘ اسپغول کا چھلکا‘ سنگھاڑے ‘ ساگو دانہ اور تالمکھانہ یہ تمام چیزیں ایک ایک تولہ لے کر سوائے اسپغول کے چھلکے کے الگ الگ پیس لیں۔ پھر مکس کر لیں اور اسپغول کاچھلکا بھی ملا لیں۔ ان میں ایک چمچ پسی ہوئی چینی ملائیں اور ہاتھوں سے اچھی طرح یکجان کر کے بوتل میںمحفوظ کر لیں۔ صبح نہار منہ ایک چھوٹا چمچ دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ دودھ کچا ہوتو زیادہ بہتر ہے۔ گرم یا بہت ٹھنڈا دودھ استعمال نہ کریں۔ ایک گھنٹے کے بعد ناشتہ کریں‘ چند دنوں میں ہی فرق محسوس ہوگا۔ ساری دوائی کھا لیں دوبارہ کبھی ضرورت محسوس نہ ہو گی۔ انشاءاللہ ‘ فائدے کے لحاظ سے لاثانی نسخہ ہے۔
    5۔ بالوں کو لمبا اور گھنا کرنے کیلئے گھریلو نسخہ
    برہمی بوٹی 25 گرام‘ آملہ 25 گرام ‘ تل کا تیل 250 ملی لٹر‘ دونوں چیزوں کو کوٹ کر رکھ لیں‘ تیل کو گرم کریں اور یہ پسی ہوئی مرکب ملا دیں ‘ ٹھنڈا ہو جائے تو بوتل میں محفوظ کر لیں۔ یہ چیزیں نکالنی نہیں ہیں تیل میں ہی رہنے دیں۔
    6۔ قبض دور کرنے کیلئے ارنڈ کی تازہ سبز کونپلیں دو تولہ اور کالی مرچ دو تولہ اچھی طرح پیس کر رتی رتی کی گولیاں بنا لیں۔ رات سوتے وقت ایک سے تین گولیاں (حسب ضرورت ) گرم دودھ کے ہمراہ لیں، بہت مفید ہے۔
    7۔ بالوں کی صحت کیلئے تلوں کے پتے پیس کر بالوں کی جڑوں میں لگانے اور ان کا جوشاندہ پکاکر بال دھونے سے بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں اور وہ خوب بڑھتے اور کالے چمکیلے ہوتے ہیں۔
    8۔ بعض لوگوں کو نیند میں چلنے کی بیماری ہوتی ہے۔ اس کیلئے آدھ سیر تُرش سیب دھو کر رات بھر پانی میں بھگو رکھیں۔ صبح ان سیبوں کا رس نکال کر مریض کو پلا دیں تو چند روز میں ہی افاقہ ہو تا ہے۔
    9 ۔ جونکوں کے ڈنگوں پر باریک پسی ہوئی ہلدی لگانے سے ڈنگ نہیں پکتے اور خون کا بہنا رک جاتا ہے۔
    10۔ تُرش انار کے دانے گٹھلی سمیت پیس کر شہد ملا کر مرہم بنا لیں اور زخموں پر لگائیں تو ایسے زخم بھی ٹھیک ہو جاتے ہیں جو عام علاج سے ٹھیک نہ ہو رہے ہوں۔
    11۔ ہونٹوں کے کنارے کالے پڑ گئے ہوں تو ناریل کے تیل میں لیموں کا رس (چارحصے تیل اور ایک حصہ لیموں کا رس) ملا کر لگانے سے کالک دور ہو جاتی ہے۔
    12۔ جامن کی گٹھلی کو سایہ میں خشک کر کے اس کا سفوف بنا لیں ‘ تین ماشہ یہ سفوف دہی یا لسی کے ساتھ دن میں تین بار استعمال کرنے سے ہر قسم کی پیچش دور ہو جاتی ہے۔
    13۔ جامن کی چھال کو سایہ میں خشک کر کے باریک پیس کر کپڑ چھان کریں ‘ صبح و شام اسے بطور منجن استعمال کرنے سے مسوڑھوں اور دانتوں کے تمام روگ ختم ہو جاتے ہیں۔ ہلتے دانتوں کیلئے بھی مفید ہے۔

    چہرے پر چمک پیدا کرنے کیلئے
    کچھ لوگوں کے چہرے نقوش کے اعتبار سے توجاذبیت رکھتے ہیں مگر چمک نہیں رکھتے۔ اس کیلئے عورت و مرد کی تمیز نہیں۔ یہ نسخہ سب استعمال کر سکتے ہیں۔ لیموں کا رس ایک چمچ‘ زعفران چند پتیاں (پسی ہوئیں)، روغن ِ زیتون ایک چمچ سب کو ملا کر رکھ لیں رات کو سوتے وقت چہرے پر لگائیں روزانہ چند دن ایسا کرنے سے چہرے کی جلد چمک اٹھے گی۔

    ہاتھوں کی صفائی کیلئے
    یوں تو بازار میں بہت اقسام کے ہینڈ لوشن دستیاب ہیں مگر مہنگے ہوتے ہیں ۔ہر کوئی افورڈ نہیں کر سکتا۔ ہاتھوں کا میل کچیل صاف کرنے کیلئے کوکنگ آئل ایک چائے کا چمچ‘ پسی ہوئی چینی ½ چائے کا چمچ ہاتھوں پرملیں تقریباً پانچ منٹ تک ایسا کریں پھر دھولیں۔ ہاتھ صاف ہو جائیں گے۔ اچھے ہینڈ لوشن جیسا کا م کرتا ہے۔

    گنجا پن دور کرنے کیلئے
    گنجے پن کو دور کرنے کے لئے عمدہ کشمش لیں اور اس سے نصف مقدار میں مصبر کھرل میں پیس لیں۔ پانی ملا کر حسبِ ضرورت سر پر لیپ کرنے سے چند روز میں نئے بال اگنے لگتے ہیں۔

    گردن کی رنگت کیلئے
    گردن کی رنگت نکھارنے کیلئے بالائی لیں ‘ اس میں آدھے لیموں کا رس اچھی طرح مکس کریں اور نہانے سے پندرہ منٹ پہلے یہ آمیزہ گردن پر ملیں۔ ابٹن کی طرح بتیاں گریں گی اور گردن کی رنگت نکھر آئےگی۔
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔


  • #2
    Re: حسن و صحت

    very nyc ..totka...:dance5:


    Comment


    • #3
      Re: حسن و صحت

      Nice Info ... :)
      :sad Ak Jhoota Lafz Mohabbat Ka ..

      Comment

      Working...
      X