Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

(بڑی بوڑھیوں کے آزمودہ گھریلو ٹوٹکے)

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • (بڑی بوڑھیوں کے آزمودہ گھریلو ٹوٹکے)

    (بڑی بوڑھیوں کے آزمودہ گھریلو ٹوٹکے)

    ٭ کچا کیلا کاٹنے کے بعد اگر کچھ بچ جائے تو اسے کالا ہونے سے بچانے کیلئے دہی کا پانی اس پر چھڑک دیں۔ سیاہی مائل نہیں ہو پائے گا۔
    ٭ کیک کو بیکنگ ٹرے میں ڈالنے سے قبل اس پر چکنائی لگا دیتے ہیں۔ اگر چکنائی لگانے سے پہلے ٹرے میں خشک آٹے کو چھڑکدیں تو بعد میں کیک آسانی سے ٹوٹے بغیر ٹرے سے باہر آجائے گا
    ٭مکھن میں ٹھنڈاور نمی کے دنوں میں ایک خاص قسم کی ناگوار بو آجاتی ہے اس سے بچنے کیلئے اس میں دھنئے کے چند پتے ڈال دیں۔ مکھن کو جب ابالیں یا پگھلائیں تو بعد میں اسے چھان لیں۔
    ٭ شیشے کے برتن میں گرم اشیاء ڈالنے سے قبل اس میں پیپر نپکن لگالیں اس طرح گرمی سے شیشے کے برتن کریک ہونے سے محفوظ رہیں گے۔
    ٭ اچار کو تا دیر محفوظ رکھنے کیلئے ایک چھوٹی سی پلاسٹک کی تھیلی میں تھوڑی سی ہینگ اچھی طرح بند کر کے جار کے اندر ڈال دیں اس طرح اچار خراب ہونے سے محفوظ رہے گا۔
    ٭ گھر پر ریشمی ساڑھی دھونا ہو تو پانی میں واشنگ پاﺅڈر کے ساتھ تھوڑا سا لیموں کا رس بھی ڈال دیں۔ یہ رس ساڑھی کو بد رنگ ہونے سے بچائے گا اور سلک کو نرم بھی رکھے گا۔
    ٭ لڈو یا برفی بنانے کیلئے آٹے کو پہلے سے گرم اوون میں بھون لیں اس سے مزہ میں اضافہ ہو جائے گا اور گھی کا خرچ بھی کم ہو جائے گا۔
    ٭ اپنی جیولری کو چمکدار اور روشن بنانے کیلئے انہیں ابلے ہوئے آملہ اور ریٹھا کے پاﺅڈر میں ایک گھنٹے کیلئے چھوڑ دیں۔اس کے بعد کسی پرانے ٹوتھ برش سے انہیں رواں پانی میں دھو لیں۔
    ٭ گندی اور تھکی ہوئی آنکھوں کو صاف کرنے کے لئے نیم گرم پانی میں آدھا ٹی اسپون بورک پاﺅڈرملائیں۔ کاٹن کی گیند سی بنائیں اسے پانی میں بھگوئیں اور آنکھیں صاف کریں۔
    ٭ پرانے دو پٹوں کو پھینکنے کی ضرورت نہیں۔ تین پرانے دو پٹوں کو اس طرح گوندھ لیں جیسے بالوں میں چوٹی گوندھتے ہیں اس طرح کے تین سیٹ بنا کر انہیں جوڑ لیں۔ خوبصورت اور رنگ پوش کے طور پر کام دیں گے۔
    ٭ پنیر سے بنی ہوئی اشیاءمیں اگر تھوڑا سا سرسوں شامل کر لیا جائے تو کھانے کی خوشبو میں اور اضافہ ہو جاتا ہے
    ٭ روٹی بیلتے وقت چاروں طرف یکساں دباﺅ ڈالیں ورنہ پکاتے وقت روٹی اس جگہ سے کچی رہ جائے گی جہاں دباﺅ کم پڑے گا۔
    ٭ سر درد اور کھنچاﺅ کی تکلیف سے نجات کے لئے آپ زیادہ سے زیادہ مچھلی کھائیںکیونکہ مچھلی کے تیل میں درد سے نجات دینے کی صلاحیت ہوتی ہے اس کے علاوہ ادرک کا استعمال بھی درد میں فائدہ مند رہتا ہے۔
    ٭ اگر آپ کو نیند نہ آنے کی شکایت ہو تو شہد کو بطور ٹرنکو لائزر استعمال کر یں شہد کے استعمال کی بدولت آپ کو نیند جلدی آجائے گی
    ٭ ٹماٹر کھانے سے قبض کی شکایت دور ہوتی ہے اور آنتوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ جسم میں مرض کا مقابلہ کرنے کی قوت بڑھتی ہے دانتوں کی حفاظت کرتا ہے۔ کھانسی نزلہ زکام میں اس سے پرہیز کرناچاہئے۔
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔


  • #2
    Re: (بڑی بوڑھیوں کے آزمودہ گھریلو ٹوٹکے)

    thanku dadi amman aap k totkay number one hain aapki tera....372-haha


    Comment

    Working...
    X