Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

لمبے بال خوبصورتی کی علامت

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • لمبے بال خوبصورتی کی علامت

    لمبے بال خوبصورتی کی علامت


    اگر آپ انتہائی مختصر مدت میں اپنے بالوں کی افزائش کیلئے کوشاں ہیں تو آپ بے فکر ہو جائیں کیونکہ اب بارہ ماہ میں آپ کے بال آپ کے کاندھوں پر پہنچ جائیں گے (واضح رہے کہ بال ایک ماہ میں ایک سینٹی میٹر کی شرح سے نمو پاتے ہیں) تاہم کئی مراحل ایسے ہیں جن کے سبب آپ کے بالوں کی افزائش میں مزید تیزی پیدا ہو سکتی ہے یعنی آپ کے بال صرف تین ماہ کے عرصے میں 5ملی میٹر تک بڑھ سکتے ہیں۔
    بال گرم آب و ہوا میں زیادہ تیزی سے بڑھتے ہیں اس کی وجہ میٹابالزم کی تیزی سے افزائش ہے۔
    ایک ماہر افزائش گیو فلپ گنلسے کے مطابق اپنے بال قدرے گرم پانی سے دھو لیجئے اور پھر ڈیپ کنڈیشننگ ٹریٹمنٹ عمل میں لائیے۔ ہفتے میں تین بار ایسا کریں تاہم اس عمل کے اختتام پر اپنا سر کسی گرم تولیہ سے دس سے پندرہ منٹ کیلئے ڈھانپ لیں یہ بندش مضبوط ہونی چاہیے۔ آ پ بھی جب اپنے بال دھوئیں اپنے سر کے بالائی حصے پر چند منٹ مساج ضرور کریں اس لیے کہ اس سے آپ کے سر میں خون کی گردش تیز ہوتی اور اس کی فراہمی بڑھتی ہے جس کے سبب بال زیادہ تیزی سے اگتے ہیں۔
    فلپ گنلسے کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں خوراک بھی بڑی اہمیت رکھتی ہے ان کا کہنا ہے کہ بال دراصل ایک طرح کا پروٹین ہیں۔ اس لیے دن میں کم از کم تین بار پروٹین بطور غذا استعمال کرنا ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ نیوٹریشنل سپلیمنٹ کا استعمال بھی ناگزیر ہے۔ اس سلسلے میں یورپی ممالک میں تو باقاعدہ کیپسولز، ترکاریوں سے نہیں بلکہ بآسانی جذب ہونے والے جانوروں کے پروٹین سے تیارکیے جاتے ہیں۔ ایک نظریہ یہ بھی ہے کہ اگر ہر چھ ہفتے بعد بالوں کی ٹریمنگ (trimming) کی جائے تو یہ تیزی سے بڑھنے لگتے ہیں ۔گنلسے کا مو ¿قف اس کے برعکس ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ بات قطعی غلط ہے کہ اگر بال کاٹے جائیں تو وہ مضبوط ہوتے ہیں اور ان کی بڑھوتری میں اضافہ ہوتا ہے۔ بعض دیگر ماہرین کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ”جب آپ اپنے بال بڑھتے دیکھیں تو بالوں میں کلپ لگائیں تاکہ بال اوپر کی طرف اٹھ کر زیادہ بڑے معلوم ہونے کےساتھ ساتھ مزید بڑھ سکیں ۔اس لیے کہ اس طرح انہیں صحیح اور مناسب دوران خون فراہم ہونے لگتا ہے۔

    ”اپنا ہیئر سٹائل سادگی کی طرز پر اختیار کیجئے۔ بالوں کوکسی موثر طریقے سے پیچھے کی طرف لےجائیں اور انہیں نرم کرنے کی ہرممکن کوشش اختیار کریں“۔
    ”بالوں کے سلسلے میں صبرو ضبط کا عملی مظاہرہ کریں کیونکہ بالوں کی افزائش کے دوران ان کے گرنے اور جھڑنے کی رفتار بھی زیادہ ہوتی ہے اس لیے اپنے اوپر غصہ کرنے سے اجتناب کریں“۔
    گنلسے کا کہنا ہے کہ بالوں کو کاٹے بغیر آپ جتنے بھی بال بڑھانا چاہیں بڑھا لیجئے ان کی کوئی حد نہیں تاہم ایک ماہر ہیئر ڈریسرنکی کلارک گنلسے کی اس بات سے متفق نہیں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ بال ہر صورت بڑھتے ہیں جو سینے اور کمر سے بھی نیچے تک پہنچ جاتے ہیں۔ماہرین اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ لمبے بال از خود خوبصورتی کی علامت ہیں۔ انہیں آپ بہت مختصر وقت میں بھی دھو سکتے ہیں۔ انہیں محفوظ رکھنے کیلئے ڈیپ کنڈیشننگ ٹریٹمنٹ کا عمل جاری رکھنا چاہیے۔ چھوٹے بالوں کو پونی ٹیل یا ہیئر کلپس کے استعمال سے خوبصورت بنایا جا سکتا ہے۔ بال لمبے ہوں یا چھوٹے ان کی خوبصورتی کی حفاظت کیلئے تولیے سے خشک کرنے کے بعد انہیں موئسچرائزنگ پروٹیکٹر دینا چاہیے۔ اس کام کیلئے اسپرے بھی کیا جاتا ہے جو بالوں کی جڑوں سے اوپر کی طرف ہونا چاہیے اس عمل سے بال مضبوط‘ مزید خوبصورت اور گھنے ہو جاتے ہیں۔

    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔


  • #2
    Re: لمبے بال خوبصورتی کی علامت

    nice sharing...

    Comment

    Working...
    X