Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

larkiyan

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • larkiyan




    لڑکیاں بڑی عجیب ہوتی ہیں ان کے ہنسنے اور رونے کا کوئی وقت مقرر نہیں ہوتاجی چاہے تو جنازے پر کھی کھی کرنے لگیں اور جی چاہے تو عید کے دن موٹے موٹے آنسو بہانے لگیں ۔عمر کے معاملے میں اتنی محتاط ہوتی ہیں کہ جو پچیس سال کی ہو جاتی ہے آگے ہی نہیں بڑھتی ۔ میاں صاحب کہتے ہاں عورت کی عمر کا صحیح پتا چلانا ہو تو اسے بولتے
    :ys::ys: غور سے دیکھنا چاہیئےجو عورت بات کرتے وقت زیادہ منہ کھولے اس کی عمر بھی زیادہ ہو گی اور جو کم کھولے اس کی عمر بھی کم ہو گی ۔ میں نے تجرباتی طور پر 84 سالہ اماں جیراں سے پوچھا کہا ماں تم بڑی جہاندیدہ ہویہ بتاو کیا واقعی یہ سچ ہے کہ جو عورت بات کرتے وقت کم منہ کھولے اس کی عمر بھی کم ہوتی ہے۔
    اماں جیراں نے چونک کر میری طرف دیکھا پھر ذرا سا منہ کھول کر بمشکل بولی "پت مینوں کی پتہ "
    پیار محبت کے معاملے میں بھی لڑکیاں ہمیشہ شاکی نظر آتی ہیں ۔ایک لڑکی نے مجھے لکھا کہ شادی کے بعد مرد بالکل ہی مختلف ہو جاتے ہیں ۔
    میں نے کہا کوئی مثال؟
    کہنے لگی آپ دیکھیں نا شادی سے پہلے میرے شوہر مجھے بہت اچھے لگتے تھے لیکن اب ایک آنکھ نہیں بھاتے۔ اف یہ مرد بھی کتنی جلدی بدل جاتے ہیں ۔
    سیانے کہتے ہیں کہ لڑکیاں اپنی تعریف بہت پسند کرتی ہیں سیانے غلط کہتے ہیں لڑکیاں صرف دوسری لڑکیوں کی بد تعریفی پسند کرتی ہیں اگر آپ ان کے سامنے کسی خوبصورت لڑکی کی تعریف شروع کر دیں تو فورا ہی کوئی ایسا جملہ کہہ دیتی ہیں کہ تعریف کو بریک لگانا پڑ جاتی ہےمیں نے اپنی کلاس فیلو سے کہا ریما بہت خوبصورت ہےمنہ بنا کر بولی ۔ کون گدھے کا بچہ اسے خوبصورت کہتا ہے ۔
    میں نے سر کھجا کر کہا میڈونا تو بہر حال خوبصورت ہے۔
    لاپرواہی سے بولی ہاں گھٹیا درجے کے تماش بین اسے پسند کرتے ہیں ۔
    میں نے کھسیانا ہو کر کہا......صائمہ تو خوبصوتی کی انتہا ہے.......ناخنوں پر نیل پالش لگا کر پھونک مارتے ہوئے بولی.......ہمارا “چوکیدار“ اس کی فلمیں بڑے شوق سے دیکھتا ہے۔
    لڑکیوں کو اپنی قابلیت جمانے کا بھی بہت شوق ہوتا ہےکسی بات کا نہ بھی پتہ ہو پھر بھی اپنی ٹانگ ضرور اڑاتی ہیں ۔ میں نے اپنے ایک کولیگ سے پوچھاکبھی نیو جرسی دیکھنے کا اتفاق ہوا ہے؟
    جلدی سے بولی ۔آئے ہائے نوخیزمیں تو ہر سیزن میں نیو جرسی خریدتی ہوں۔
    لڑکیاں بعض اوقات ایسی بات کر جاتی ہیں کہ دوسرے کے وہم گمان میں بھی نہیں ہوتامیرا ایک دوست ایک لڑکی کے ساتھ نئی گاڑی میں لانگ ڈرائیو پر جا رہا تھا کہ اچانک لڑکی کہنے لگی ۔سنوکیا تم ایک ہاتھ سے گاڑی چلا سکتے ہو؟
    کیوں نہیں ‘‘‘ لڑکے نے بڑے فخر سے جواب دیا
    لڑکی آہستہ سے بولی ۔ تو پھر دوسرے ہاتھ سے اپنی ناک صاف کر لو‘‘‘‘
    لڑکیاں دلیل کی بڑی قائل ہوتی ہیں ۔ اتنی زیادہ کہ اگر انہیں لطیفہ سنایا جائے توسب سے پہلے دلیل کی رو سے پرکھتی ہیں
    میں نے اپنی ایک کزن سے کہا ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک مسلمان تھا اور،
    اس نے وہیں ٹوک دیا َ،مسلمان بھی کبھی ایک ہوا ہے؟؟؟؟؟
    میں نے سر ہلا کر کہا بات تو ٹھیک ہےچلو دوسرا لطیفہ سنوایک دفعہ امریکہ میں بلیوں کی ریس ہوئی ،جس میں پاکستان سے بھی ایک بلی شریک ہوئی،
    بات کاٹ کر بولی ۔ یہ ریس کب ہوئی؟اور پاکستان کے کون سے شہر سے بلی شریک ہوئیمیں نے تو کبھی سنا نہیں،
    میں نے سر پیٹ کر کہا بی بی یہ صرف لطیفہ ہےلطیفہ ۔ اسے سنو اور انجوائے کرو،
    سختی سے بولی مگر یہ لطیفہ نہیں جھوٹ ہےاور میں جھوٹ برداشت نہیں کر سکتی““
    کالج اور یونیورسٹی کی لڑکیوں میں بنیادی فرق یہ ہے کہ اکثر کالج کی لڑکیاں“فرشتے“ ڈھونڈتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔اور یونیورسٹی کی “رشتے“۔۔۔۔۔۔۔لڑکیوں کی پسند بڑی عجیب ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔جو جتنی خوبصورت ہواس پسند اتنی ہی احمقانہ ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔آپ تجربہ کر کے دیکھ لیجیئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کسی خوبصور ت لڑکی سے پوچھیئے تمہیں بش اور مشرف میں سے کون پسند ہے۔۔۔۔۔۔۔۔؟
    وہ کہے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔دونوں ہی ناپسند ہیں۔۔۔۔۔میں تو کولن پاول کی دیوانی ہوں۔۔۔۔۔،
    :shyy::hii:

  • #2
    Re: larkiyan

    ha ha ha

    achi sharing hai ..





    Comment


    • #3
      Re: larkiyan

      :sc:

      Maah jamalo se Allah bachaye....

      Comment


      • #4
        Re: larkiyan

        :lol: :lol: :lol:
        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

        Comment


        • #5
          Re: larkiyan

          haha han ye to hai sab facts hain larkyon kay!

          Comment

          Working...
          X