Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

ذہنی دباؤ سے نجات، کافی خواتین کے لیے مفید

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ذہنی دباؤ سے نجات، کافی خواتین کے لیے مفید

    ذہنی دباؤ سے نجات، کافی خواتین کے لیے مفید





    ایک تازہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ روزانہ چار کپ کافی پینے والی خواتین، ان خواتین کی نسبت ذہنی دباؤکا کم شکار ہوتی ہیں جو بہت کم کافی نوش کرتی ہیں۔




    ہارورڈ اسکول برائے صحت عامہ کے محقق البرٹو اسچیریو نے ایک انٹرویو میں خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ کافی میں استعمال ہونے والی کیفین دنیا بھر میں انسان کے اعصابی نظام کو فعال رکھنے کے لیے سب سے زیادہ مفید ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کافی میں کیفین کی مقدار 80 فی صد کے قریب ہوتی ہے۔

    ان کی تحقیقی ٹیم نے نرسوں کے کورس میں داخلہ لینے والی پچاس ہزار سے زائد خواتین پر تحقیق کی۔ ان خواتین کی اوسط عمر 63 سال تھی اور کورس میں داخلہ لیتے وقت ان میں ان میں سے کوئی بھی ذہنی دباؤ کا شکار نہیں تھی۔
    ہارورڈ اسکول برائے صحت عامہ کی ٹیم نے 1976ء کے بعد 14 سال تک ان خواتین پر تحقیق کی۔ پھر محققین نے ان خواتین کو ان کے کافی کے استعمال کے لحاظ سے مختلف زمروں میں تقسیم کیا اور مزید دس سال تک ان پر تحقیق کی۔
    اگرچہ ریسرچ ٹیم کا ارتکاز کافی کے استعمال پر تھا مگر انہیں کیفین پر مشتمل سافٹ ڈرنکس اور چاکلیٹ کے استعمال کے بعد ایسے ہی نتائج حاصل ہوئے۔
    اسچیریو نے کہا کہ کافی کے استعمال کے طویل المیعاد اثرات کے بارے میں ابھی تک بہت کم تحقیق ہوئی ہے۔ فن لینڈ میں چھوٹے پیمانے پر کی جانے والی ایک تحقیق سے ظاہر ہوا کہ وہ مرد جو زیادہ کافی پیتے ہیں ان میں خودکشی کا رجحان کم ہوتا ہے۔
    ہارورڈ اسکول برائے صحت عامہ کی ٹیم کی تحقیق سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار سے معلوم ہوا کہ زیادہ کافی پینے والے خواتین و حضرات میں رعشہ یا پارکنسنز کے مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔
    تاہم انہوں نے کہا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ کافی ذہنی دباؤ کے خلاف کس حد تک تحفظ فراہم کر سکتی ہے مگر اس تحقیق سے کچھ اس سے ملتے جلتے رویوں کی نشاندہی ہوتی ہے۔
    جانوروں پر کیے جانے والے تجربات سے ظاہر ہوا ہے کہ کیفین بعض زہریلے مادوں سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔ کیفین پر ردعمل ظاہر کرنے والے دماغی حصے ایسی جگہ واقع ہوتے ہیں جو ذہنی دباؤ اور رعشہ دونوں کے لیے اہم ہے۔
    رپورٹ: حماد کیانی
    ادارت: عابد حسین




    ref:http://www.dw-world.de/dw/article/0,,15419317,00.html

    Last edited by saraah; 1 November 2011, 18:21.
    شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

  • #2
    Re: ذہنی دباؤ سے نجات، کافی خواتین کے لیے مفید

    females having symptoms of lupus should use coffee to reduce stress in case on damaging of tissues of mind
    Allah

    Comment


    • #3
      Re: ذہنی دباؤ سے نجات، کافی خواتین کے لیے مفید

      cold coffee :p

      Comment


      • #4
        Re: ذہنی دباؤ سے نجات، کافی خواتین کے لیے مفید

        stress kam karny ka acha tareeka walk hy... me tu aisa he karti..
        میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

        Comment


        • #5
          Re: ذہنی دباؤ سے نجات، کافی خواتین کے لیے مفید

          muje tou ye post dekh kar hi zehni dabao shuru hogay hai kyo k kuch samaj hi nahi a raha k kya likha hai





          Comment


          • #6
            Re: ذہنی دباؤ سے نجات، کافی خواتین کے لیے مفید

            mjhe bhi kuch smjh nahi a rhi.........dibbe aur different symbol shein is article mein..................
            Last edited by u_r; 2 November 2011, 14:12.


            sigpic

            Comment

            Working...
            X