Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

خواتین کی ورزشیں

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • خواتین کی ورزشیں

    خواتین کی ورزشیں

    ہدایات :۔ کوئی بھی ورزش شروع کر نے سے پہلے ان باتوں کا خیا ل رکھئے ۔

    1- اگر آپ کی عمر 25 سال یا اس سے زیادہ ہے ۔ تو کسی ماہر معالج سے اپنا طبی معائنہ کرا لیں ۔
    2- دل کے مریض اپنے معالج سے مشورہ کر لیں ۔
    3- ورزش کے اوقات کا ر آہستہ آہستہ بڑھائیں ۔
    4- باقاعدہ ورزشیں شروع کر نے سے پہلے اپنے جسم کو گرمالیں ۔ یعنی اگر صبح کے وقت ورزش شروع کرنے لگیں تو آنکھ کھلتے ہی اپنے جسم کو بستر پر پھیلا لیں ۔ ٹانگیں اوپر اٹھائیں اور خیا لی طور پر سائیکل چلا ئیں۔
    5- ورزش کے دوران اگر جسم میں کھچا ﺅ محسو س ہو یا سانس پھول جا ئے تو ورزش بند کر دیں ۔ آج کل مرد اور خواتین موٹاپے سے عا جز آئے ہو ئے ہیں اور اس سے نجا ت حاصل کرنے کے لیے قیمتی دواﺅں اور سلمنگ کلینکوں کا رخ کر تے ہیں ۔ اکثر مستورات ڈائٹنگ کا سہارا لیتی ہیں جس سے جسم دبلا ہو جاتاہے ۔ مگر کئی دوسرے عوارض لا حق ہو جاتے ہیں ۔آسان ورزشوںسے کو لہے ، پیٹ اور رانوں کی چر بی گھل جا تی ہے اور جسم سماٹ اور خوبصورت نظر آنے لگتا ہے۔ یہ آسان ورزشیں آپ گھر میں ہی کر سکتے ہیں ۔
    --------------------------------------------

    1- سیدھی کھڑی ہو جائیں ۔ دونوں پیروں کے درمیان ایک فٹ کا فاصلہ ہو بازو سر سے اوپر اٹھائیں ۔ اب فر ش کو چھونے کے لیے آگے جھکیں پھر اوپر اٹھیں اور دوبارہ فرش کو چھوئیں ۔ دو منٹ میں جتنی بار ایسا ہو سکے کریں۔
    2- سیدھی کھڑی ہو کر پاﺅں ملا ئیں ۔ بازو پہلو ﺅں پر ہوں۔ اب بائیں ٹانگ مو ڑ کر جہاں تک اٹھ سکے، سینے کی طر ف اٹھائیں ۔ پھر پنڈلی کو ہاتھوں سے پکڑ کر اوپر کی طرف کھینچیں ، کمر بالکل سیدھی رہے ۔ اب پاﺅں زمین سے لگا دیں ۔ دوسری ٹانگ سے بھی اس طر ح کریں ۔
    3- سید ھی کھڑی ہو جائیں ۔ دونوں پاﺅں کے درمیا ن ایک فٹ کا فاصلہ ہو بازو پہلوﺅں پر ہوں۔ اب کمر سیدھی رکھ کر بائیں پہلو کی طر ف جھکیں، ہا تھ جسم پر پھسلنا چاہئیے ۔ تھوڑا سا نیچے کو دباﺅ بھی ڈالیں ۔ اس کے بعد دوسرے پہلو کی طر ف جھکیں ۔ اس ورزش کو تین بار دہرائیں ۔
    4- سیدھی کھڑی ہو جائیں ۔ پیروں کے درمیان ایک فٹ کا فاصلہ رکھیں ۔ ہاتھ پہلوﺅں پر ہوں ۔ اب دونوں ہاتھوں کو آگے پیچھے جھلا ئیں ۔ پہلے ایک منٹ تک آگے سے پیچھے کی طرف اور پھر دوسرے منٹ میں پیچھے سے آگے کی طر ف جھلا نا چاہئے۔
    ================================


    ref:monthly Abqari
    شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

  • #2
    Re: خواتین کی ورزشیں

    very useful indeed !!
    Allah

    Comment


    • #3
      Re: خواتین کی ورزشیں

      معاف کرنا سارہ
      میں تمہار تھریڈ خراب نہیں کرنا چاہتا پر پہل پوائنٹ پڑھتے ہی موڈ ہی چینج ہوگیا یہ تو آپ نے صحیح کہا اگر عمر 25 سال سے زیادہ ہے تو معالج کو چیک کروائیں کیونکہ اول تو عمر لیڈیز کی 25 سال سے زیادہ ہوتی ہی نہیں اور اگر بلفرض ہو بھی جائے تو پھر بڑھاپے کا کیا علاج

      میں نے ایک بار اپنی ایک رشتہ دار بزرگ خاتون سے پوچھا کہ سنا ہے جو عورتیں اونچا بولتی ہیں انکی عمر لمبی ہوتی ہے انہوں نے بہت ہی ہلکے سے انداز میں جواب دیا
      پُتر مینوں کی پتہ میں تے کدے اوچا نہیں بولی

      اور چوتھا پوائنٹ پڑھ کر تو ہنس ہنس کر برا ہی حشر ہوگیا ہے کیا خوب کہا خیالی سائیکل جب خیال میں چلانی ہے تو پھر ٹانگون کو ہلانا اور انکو چلانا
      ہا ہا ہا ہا ہا
      میری تو خواتین سے گزارش ہے کہ ورزش کریں ضرور کریں پر اس ورزش میں ایسی حرکات نہ ہوں کہ دیکھنے والا پاگل سمجھے

      بلکہ مسلم خواتین سے گزارش ہے کہ وہ پانچ ٹائم کی نماز ہی پڑھ لیں وہ بھی ایک اچھی ورزش ہے

      ویسے سارہ جی آپ کی عمر 25 سال سے زیادہ ہوئی یا نہیں





      Comment


      • #4
        Re: خواتین کی ورزشیں

        کوئی بات نہیں معاف کیا کہ رگ ظرافت کہیں بھی پھڑک سکتی ہے کمزوری کے باعث
        بےشک نماز بہترین ورزش ہے۔۔۔۔۔۔۔ مردوں کے لیے بھی
        اپنی اصلی عمر میں صرف اپنے قریبی دوستوں کو بتاتی ہوں ویسے آپ 50 سال فرض کرسکتے ہیں
        شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

        Comment


        • #5
          Re: خواتین کی ورزشیں

          Originally posted by saraah View Post
          کوئی بات نہیں معاف کیا کہ رگ ظرافت کہیں بھی پھڑک سکتی ہے کمزوری کے باعث
          بےشک نماز بہترین ورزش ہے۔۔۔۔۔۔۔ مردوں کے لیے بھی
          اپنی اصلی عمر میں صرف اپنے قریبی دوستوں کو بتاتی ہوں ویسے آپ 50 سال فرض کرسکتے ہیں
          بس یہ بات تو دوستو کو سمجھانی تھی
          اصلی عمر والی

          ویسے آپ اپنا بہت خیال رکھا کریں چلیں اپنی عمر نہ بتائیں اپنے کسی پوتا پوتی یا نواسے نواسی کا نام ہی بتادیں





          Comment


          • #6
            Re: خواتین کی ورزشیں

            Originally posted by saraah View Post
            کوئی بات نہیں معاف کیا کہ رگ ظرافت کہیں بھی پھڑک سکتی ہے کمزوری کے باعث
            بےشک نماز بہترین ورزش ہے۔۔۔۔۔۔۔ مردوں کے لیے بھی
            اپنی اصلی عمر میں صرف اپنے قریبی دوستوں کو بتاتی ہوں ویسے آپ 50 سال فرض کرسکتے ہیں
            بس یہی بات تو بتانی تھی دوستو کو
            اصلی عمر نقلی عمر

            مجھے تو لگتا ہے آپ نے اپنی عمر صحیح بتائی ہے
            اب سچ سچ یہ بھی بتادو
            کہ کہیں*یہ تم تو نہیں
            ۔
            ۔
            ۔
            ۔
            ۔
            ۔
            ۔
            ۔
            ۔
            ۔
            ۔
            ۔
            ۔
            ۔
            ۔
            ۔
            ۔
            ۔
            Click image for larger version

Name:	lap top old.jpg
Views:	2
Size:	50.3 KB
ID:	2419352





            Comment


            • #7
              Re: خواتین کی ورزشیں

              ارے بھئی یہ اماں 50 سے زیادہ کی لگ رہی ہیں ہوسکتا ہے یہاں کی کوئی سینئر ممبر ہوں
              شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

              Comment


              • #8
                Re: خواتین کی ورزشیں

                achi sharing hai siso

                Comment


                • #9
                  Re: خواتین کی ورزشیں

                  Originally posted by saraah View Post
                  ارے بھئی یہ اماں 50 سے زیادہ کی لگ رہی ہیں ہوسکتا ہے یہاں کی کوئی سینئر ممبر ہوں
                  ارے بھئی اب یہاں تم سے زیادہ سینئر کوئی بھی نہیں

                  اب مان بھی لو زیادہ نخرے نہ کرو





                  Comment

                  Working...
                  X