Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

ٹوٹکے

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ٹوٹکے


    ٹوٹکے : بڑے مسائل کے آسان اور چھوٹے حل



    ٭ لوہے کے برتن یا مشین کو زنگ سے بچانے کے لئے اسے استعمال کے بعد اچھی طرح دھو کر سرسوں کا تیل مل دیں۔ دوبارہ استعمال سے پہلے دھو لیں۔


    ٭لہسن کے چھلکے اتارنے کے لئے اسے ایک رات پہلے پانی میں بھگو دیں۔ صبح لوہے کی چھلنی میں ڈال کر ہاتھ سے ملیں۔ چھلکے جلدی اتر جائیں گے۔


    ٭ برسات میں پھل کھانے کے فوراً بعد پانی پینے سے گلے میں خراش ہوتی ہے۔


    ٭ بچوں کے منہ میں چھالے بن جائیں تو سہاگہ بھون کر اس میں گلیسرین ملائیں اور روئی کے ساتھ چھالوں پر لگائیں۔


    ٭ بچی ہوئی روٹی کے ٹکڑے سکھا کر کوٹ لیں۔ تھوڑا سا گھی کڑاہی میں ڈالیں اور ٹکڑے اس میں بھون لیں۔ پھر تین الائچی چھوٹی اور تین لونگ ڈال کر سرخ کر لیں۔ اس میں ایک کپ چینی اور تھوڑا سا پانی ڈال کر پکائیں۔ پانی خشک ہونے پر آنچ بند کر دیں اور کیوڑہ ڈال دیں۔ بچی ہوئی روٹی سے میٹھا بن جائے گا۔


    ٭ٹانسلز بڑھ جائیں یا گلا درد کرتا ہو تو چائے کی پتی پانی میں ابال کر غرارے کرنے یا نیم گرم پانی میں پھٹکری اور نمک ملا کر غرارے کرنے سے گلے کا درد اور ٹانسلز ٹھیک ہو جاتے ہیں۔


    ٭ یرقان ہو جائے تو رس دار پھل، پھلوں کا رس، گنے کا رس اور گلوکوز لیتے رہنا فائدہ مند ہے، ساتھ ہی ابلی ہوئی سبزیاں لوکی، ٹینڈے، مولی گاجر بھی۔


    ٭ پتھری بن جائے تو موسم گرما میں پیدا ہونیوالی سبزیاں اور پھل کھاتے رہنے سے پتھری نکل جاتی ہے، خربوزے کا استعمال کریں، پالک اور ٹماٹر ساتھ نہ پکائیں۔


    ٭ بلڈ پریشر کم ہو جائے تو نمک لینے سے نارمل ہو جاتا ہے، کافی اور ابلا انڈا بھی مفید ہے۔


    ٭کبھی کبھی کیک بیک کرتے وقت ایک دم پھول کر درمیان سے بیٹھ جاتا ہے۔ اس کیک کو درمیان سے کاٹیں اور اس گڑھے میں پھلوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ڈالیں۔ کیک پر جوس ڈالیں اور پھلوں کے اوپر آئس کریم لگا کر پیش کریں۔ خراب شدہ کیک سے ایک نئی ڈش بن جائے گی۔


  • #2
    Re: ٹوٹکے

    ahaan
    very nice...thnx for sharing

    Comment


    • #3
      Re: ٹوٹکے

      Originally posted by miss sng View Post
      ahaan
      very nice...thnx for sharing
      thank you dear :bou:

      Comment


      • #4
        Re: ٹوٹکے

        achi tips hain ..:clap:
        For New Designers
        وَ بَارِکْ لِيْ فِيْمَا أَعْطَيْتَ

        Comment


        • #5
          Re: ٹوٹکے

          achay he hoon ge

          Comment


          • #6
            Re: ٹوٹکے

            nice 1........

            Comment


            • #7
              Re: ٹوٹکے

              Originally posted by *Rida* View Post
              achi tips hain ..:clap:
              THANX RIDA :rose

              Comment


              • #8
                Re: ٹوٹکے

                Originally posted by BadMan View Post
                achay he hoon ge
                ACHI HEN NA ESLIYE SHAIR KI HEN NA :D
                SHUKRIYA JI:rose

                Comment


                • #9
                  Re: ٹوٹکے

                  Originally posted by Aurangzeb619 View Post
                  nice 1........
                  THANX JI :rose

                  Comment


                  • #10
                    Re: ٹوٹکے

                    Jazakallah

                    Comment


                    • #11
                      Re: ٹوٹکے

                      Originally posted by mhashmat1967 View Post
                      Jazakallah
                      shukriya ji :rose

                      Comment


                      • #12
                        Re: ٹوٹکے

                        main itna kuch k sy yad rakhu gi

                        Comment


                        • #13
                          Re: ٹوٹکے

                          Originally posted by Sky angel View Post
                          main itna kuch k sy yad rakhu gi
                          acha tum yaad nahi rakh sacti ain tum ko yaad kara diya karoon gi
                          aab khush :rose

                          Comment


                          • #14
                            Re: ٹوٹکے

                            Originally posted by Nadia khan View Post
                            acha tum yaad nahi rakh sacti ain tum ko yaad kara diya karoon gi
                            aab khush :rose
                            awwww thx:bou:
                            bcoz main jb kam krti hu na to in totko ki ziada zrorat par jati hai

                            Comment

                            Working...
                            X