السلام اعلیکم اہل پیغام
:hii::hii::hii:
:hii::hii::hii:
دسمبر آن پہنچا ہے اور جاڑے کی ٹھنڈی گلابی شاموں میں سبز چائے کے گرما گرم بھاپ اڑاتے کپ ان خوبصورت لمحات کے حسن کو دوبالا کر دیتے ہیں
اس لیے حاضر ہے آپ کے لیے سبز چائے کی بے حد آسان ترکیب جو کہ کہ میری امی ہر سال بناتی ہین ،
اس چائے کا رنگ تیار ہونے پر پنک ہوتا ہے ،کچھ لوگ اسے کشمیری چائے کہتے ہیں ،عموما لوگ اسے بہت پھینٹتے ہیں جس سے اسکا رنگ گہرا پنک ہوتا ہےلیکن اس ترکیب میں اسے اتنا پھینٹنے کی چنداں ضرورت نہیں نا ہی اس میں بیکنگ پوڈر یا میٹھا سوڈا ڈالنے کی ضرورت ہے ویسے ہی رنگ نکل آتا ہے

تو آئیے سیکھتے ہیں
پانی-2 کلو
سبز چائے کی پتی-3 ٹیبل اسپون
چھوٹی الائچی-10 عدد
دارچینی کے ٹکرے-2 عدد
بادیہ خطایئ-2 پھول
--------
سبز چائے کی پتی-3 ٹیبل اسپون
چھوٹی الائچی-10 عدد
دارچینی کے ٹکرے-2 عدد
بادیہ خطایئ-2 پھول
--------
رات کو یہ تمام اجزا پانی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھانپ کر پکنے دیں کم از کم
3
گھنٹے اس کے بعد چولہا بند کردیں
اور ساری رات پڑا رہنے دیں
3
گھنٹے اس کے بعد چولہا بند کردیں
اور ساری رات پڑا رہنے دیں
صبح اسکو اچھی طرح ہینڈ بیٹر سے مکس کریں اور چھلنی سے چھان لیں اور فریج میں محفوظ کر لیں
جب جی چاہے دودھ ڈال کر چائے بنا لیں ،یہ قہوہ کم از کم چار پانچ دن رکھا جاسکتا ہے
نوٹ-
-خشک دودھ سے بے حد مزیدار بنتی ہے ایوری ڈے استعمال کر کے دیکھییں
-چائے تیار کر کے اوپر بادام پستہ کاٹ کر چھڑکیں اور سرو کریں
-چائے تیار کر کے اوپر بادام پستہ کاٹ کر چھڑکیں اور سرو کریں
)
Comment