موتیہ پلاﺅ
چاول ............ایک کلو
قیمہ ............آدھا کلو
سونف ............ایک کھانے کاچمچہ
زیرہ ............ایک کھانے کا چمچہ
ثابت دھنیا ............ایک کھانے کا چمچہ
کوکنگ آئل ............ایک پاﺅ
پیاز ............ایک پاﺅ
ادرک پسی ہوئی ............ ایک کھانے کا چمچہ
لہسن پسا ہوا ............ ایک کھانے کا چمچہ
لونگ ............ ایک کھانے کا چمچہ
بڑی الائچی ............ /5 عدد
دار چینی ............ /4 اسٹک
دہی ............ آدھا پاﺅ
ہڈیاں بکرے کی ........ آدھا کلو( یخنی بنالیں)
چاندی کے ورق ............ حسب ضرورت
ترکیب:پیاز کاٹ کر گھی میں فرائی کر لیں اس کے بعد اس میں ادرک، لہسن کو بھون لیں ،ادرک لہسن بھن جائے تو اس میں دہی بھی شامل کر دیں، سونف، ثابت دھنیا اور زیرہ پیس کر دہی میں ملا دیں، ثابت گرم مسالہ اور دار چینی کی اسٹک بھی اس مصالحے میںشامل کر دیں، ہڈیوں کی جو یخنی تیار کی تھی وہ بھی اس میںشامل کر دیں، خیال رہے کہ یخنی کا وزن ایک کلو سے زیادہ نہ ہو، اس میںصرف یخنی ڈالیں، ہڈیاں نکال کر پھینک دیں، چاول دھو کر پندرہ یا بیس منٹ تک پانی میں بھگوئے رکھیں ، اب چاول بھی اس یخنی مصالحے میں شامل کر دیں اور اسے درمیانی آنچ پر پکائیں، چاول گلنے کے قریب ہو جائیں تو آنچ ہلکی کر دیں تاکہ چاول دم پر آ جائیں، بیس پچیس منٹ میں چاول دم پر آجائیں گے، اب قیمے میں پسا ہوا گرم مصالحہ ، پسی ہوئی مرچیں اور ہلدی ڈال کر مکس کر لیں اور اس میں تھوڑا سا نمک بھی ملا دیں، قیمے کی چھوٹی چھوٹی گولیاں بنا لیں، کڑھائی گرم کر کے قیمے کی ان گولیوں کو سنہری مائل براون فرائی کر لیں، قیمے کی تمام گولیاں فرائی ہو جائیں تو کچھ کو چاولوں میں ملا دیجئے اور کچھ گولیوں پر چاندی کے ورق چڑھا دیں، چاول ڈش میں نکالنے کے بعد ورق لگی گولیوں کو چاولوں پر سجا دیں، اب آپ کا یہ موتیہ پلاﺅتیار ہے۔

Comment