Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

~Iftaari and Sehri Recipes Competition~Ramzan Special

Collapse
This topic is closed.
X
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #16
    Re: ~Iftaari and Sehri Recipes Competition~Ramzan Special

    سمو سے سبزی بھرے


    اجزاء:
    مٹر 250گرام
    آلو 250گرام
    میدہ 350گرام
    پیاز ایک عدد
    مرچ سبز دو عدد
    لہسن آدھی گٹھی

    ادرک ایک ٹکڑا
    زیرہ سفید چائے کا آدھا چمچہ
    گھی حسب ضرورت
    ہلدی حسب ضرورت
    سرخ مرچ حسب پسند
    نمک حسب ذائقہ

    ترکیب:
    آلو چھیل کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیجئے اورمٹر کی پھلیوں سے دانے نکال لیجئے۔ آلو اور مٹروں میں ہلدی، ادرک ، لہسن، پیاز، مرچ سرخ، مرچ سبز اور زیرہ سفید پیس کر ڈال دیجئے اور تھوڑا سا پانی ڈال کر پکنے دیجئے۔ آدھے گل جائیں تو اتار کر رکھ دیجئے۔میدے میں پچاس ملی لیٹر گھی ملا کر اس کو پانی سے اچھی طرح گوندھ لیجئے۔ ملائم ہونے پر اس کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر روٹی کی طرح بیل لیجئے۔ روٹی کو درمیان سے دو ٹکڑے کر کے ایک حصے پر پکے ہوئے آلو مٹر رکھئے اور دوسرا حصہ اوپر رکھ کر کناروں کو انگلیوں کی مدد سے اچھی طرح دبائیے۔ تاکہ تلتے وقت سموسہ کھل نہ جائے۔ سموسے کی شکل تکونی ہونی چاہیے۔ فرائی پین یا کڑاہی میں گھی گرم کیجئے اور اس میں سموسوں کو تل لیجئے۔ سموسے بادامی رنگ کے ہو جائیں تو نکال لیجئے۔سبزی بھرے لذیذ سموسے تیار ہیں۔
    شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

    Comment


    • #17
      Re: ~Iftaari and Sehri Recipes Competition~Ramzan Special



      قیمہ بھری ہری مرچیں
      اجزاء:
      قیمہ۔ آدھا کلو
      بڑی ہری مرچیں۔ چار عدد
      کوکنگ آئل۔ ڈیڑھ پاؤ
      پیاز۔ تین چھٹانک
      لہسن۔ بارہ جوے
      پسا ہوا گرم مصالحہ۔ ایک چائے کا چمچہ
      ادرک۔ ایک چھوٹی گانٹھ
      ہرا دھنیا، پودینہ۔ چند پتے
      نمک۔ حسب ذائقہ


      ترکیب:
      مرچوں کو دھو کر ان کے اوپری حصوں کو تھوڑا کاٹ لیں۔ قیمہ، مسالہ، پیاز، لھسن، ادرک کو آئل میں بھون کر اتار کر ٹھندا کر لیں۔ اب اس میں باریک کٹی پیاز اور ہرا مسالہ ملا کر آدھا قیمہ مرچوں میں بھر دیں اور ان کے منہ دھاگوں سے باندھ دیں۔ فرائی پین میں آئل ڈال کر مرچوں کو تل لیں۔ تلنے کے بعد ان کو باقی قیمہ پہ رکھ کر دم پہ چھوڑ دیں۔ پندرہ منٹ بعد اتار کر نوش فرمائیں۔

      شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

      Comment


      • #18
        Re: ~Iftaari and Sehri Recipes Competition~Ramzan Special



        کجھور کا کیک
        اجزاء:
        کجھوریں( پسی\کٹی ہوئی) = = = = = 155 گرام
        اخروٹ (کَٹے ہوئے)= = = = = 45 گرام
        براؤن شوگر = = = = = 90 گرام
        انڈے (پھینٹے ہوئے) = = = = 2
        مکھن (پگھلا ہوا) = = = = = 125 گرام
        Syrup = = = = = = دو ٹی سپون
        میدہ = = = = = = 90 گرام
        چھلکے سمیٹ پسا ہوا آٹا = = = = = 100 گرام
        Yeast (خمیرہ) = = = = 2ts
        دودھ = = = = = = 0،6 dl
        کریم چیز = = = = 125 گرام
        مکھن = = = = = 30 گرام
        آئسنگ شوگر = = = = = 185 گرام
        اخروٹ سجاوٹ کے لیے


        ترکیب:
        180 C پر اوون گرم کر لیں۔ 20 cm گول کیک ٹن میں مکھن لگا لیں یا بیکنگ پیپر رکھ لیں۔

        سب اجزاء کو ایک بڑے پیالے میں اچھی طرح مکس کر لیں۔ اور 50 منٹ کے لیے بیک کر لیں۔

        کیک کو 10 منٹ ٹھنڈا ہونے دیں۔

        Glaze کے اجزاء کو مکس کر کے ٹھنڈے کیک کے اوپر پھیلا دیں۔ اور اخروٹ سے سجا دیں

        شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

        Comment


        • #19
          Re: ~Iftaari and Sehri Recipes Competition~Ramzan Special



          آلو اور پنیر کے رولز
          اجزاء:
          آلو آدھا کلو ۔اُبال کر میش کر کرلیں۔
          پنیر۔ 50 گرام ۔باریک کاٹ لیں۔
          کالی مرچ پسی ہوئی ۔آدھا چائے کا چمچہ۔
          سفید مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچہ۔
          مکھن دو کھانے کے چمچے۔
          اجینو موتو ۔آدھا چائے کا چمچہ۔
          ڈبل روٹی کے سلائس۔دو عدد پانی میں بھگو کر نچوڑ لیں۔
          انڈے دو عدد۔
          ڈبل روٹی کا چورا تھوڑا سا۔
          نمک آدھا سے تھوڑا کم چائے کا چمچہ


          ترکیب:
          آلو میں انڈے اور ڈبل روٹی کے چورے کے علاوہ تمام اشیاء اچھی طرح مکس کر کے رولز بنا لیں رولز زیادہ موٹے نہ بنائیں ورنہ اندر سے فرائی کرنے میں کچّے رہ جائیں گے۔اب رولز بنا کے پہلے انڈا اور پھر ڈبل روٹی کا چورا لگا کے گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کرلیں۔افطار کے لئے یہ غذائیت سے بھرپور رولز بہترین ہیں۔

          شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

          Comment


          • #20
            Re: ~Iftaari and Sehri Recipes Competition~Ramzan Special




            املي کي چٹني
            اجزاء:
            املي
            نمک اور سرخ مرچ
            کشمش آدھي چھٹانک
            حسب ذائقہ
            چند دانے


            ترکیب:
            املي کو بھگو ديں ، پندرہ منٹ کے بعد اس کو صاف کر کے اس کے بيج نکال ديں اور اس ميں نمک اور سرخ مرچ شامل کے باريک پيس ليں۔ پھر کشمش شامل کر لیں۔ پيسنے کے بعد اس میں ذرا سا پاني ڈال کر اتار ليں اور حسب پسند بنا ليں۔
            شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

            Comment


            • #21
              Re: ~Iftaari and Sehri Recipes Competition~Ramzan Special




              my fav recipe
              کھجور کے رولز
              اجزاء:
              کھجور ۔ 200 گرام( گٹلیاں نکال دیں )
              سادہ کیک کا چورا ۔ 150 گرام
              کشمش ۔ 50 گرام
              ویفرز بسکٹ کا چورا ۔ 150 گرام
              دار چینی پسی ہوئی ۔ آدھا چائے کا چمچہ
              کوکو پاؤڈر۔ ایک کھانے کا چمچہ
              تِل ۔۔۔۔ 100 گرام
              مکھن۔۔۔۔۔۔۔ 4 کھانے کے چمچے
              بٹر پیپر ۔۔۔۔۔۔۔ حسبِ ضرورت


              ترکیب:
              کیک، کھجور، بسکٹ کا چورا، دار چینی،کوکو پاؤڈر، اور مکھن کو ملا کر اچھی طرح یکجان کرلیں۔ آخر میں کشمش ملا دیں۔ اب اس آمیزے کے 2 حصّے کرکے لمبائی کے رخ پر رول کرلیں۔ ایک ٹرے میں تل پھیلا دیں اور کھجور کے رولز کو ان تلوں پر پھیریں تاکہ تمام تل رول پر اچھی طرح لگ جائیں۔ بٹر پیپر رول پر اچھی طرح لپیٹ کر رولز کو فریزر میں رکھ دیں۔ جب رولز بلکل سخت ہوجائیں تو نکال کر بٹر پیپر ہٹا کر اس کے آدھے انچ موٹے ٹکڑے کاٹ لیں۔ یہ ڈیٹس رولز افطاری کے وقت کے لئے بہترین ہیں۔


              شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

              Comment


              • #22
                Re: ~Iftaari and Sehri Recipes Competition~Ramzan Special



                پران پکوڑے
                اجزاء:
                پران ---- 12 سے 15 عدد
                ہری مرچیں ---- 3 عدد
                ادرک ----- ایک چائے کا چمچ
                لہسن ----- ایک چائے کا چمچ
                لال مرچ ---- ایک چائے کا چمچ
                ہلدی ---- ایک چوتھائی چائے کا چمچ
                نمک ----- ایک چائے کا چمچ
                اجینو موتو ---- ایک چائے کا چمچ
                شملہ مرچ ---- تین کھانے کے چمچ
                پیاز ---- دو کھانے کے چمچ
                سویا ساس ----- دو کھانے کے چمچ
                ہرا پیاز ---- تین کھانے کے چمچ
                کالی مرچ ---- ایک چوتھائی چائے کا چمج
                گھی (فرائی کے لیے) ---- ڈیڑھ کپ


                ترکیب:
                سب سے پہلے الگ سے پران کو گھی میں فرائی کر کے نکال لیں٬ پھر لہسن٬ ادرک٬ ہری مرچیں٬ پیاز٬ شملہ مرچ٬ ہرے پیاز کو فرائی کر کے اس میں نمک٬ اجینوموتو٬ ہلدی٬ لال مرچ٬ سویا سوس ڈال کر آخر میں فرائی شدہ پران شامل کر لیں اور چولہا بند کر دیں-

                مزے دار پران پکوڑے کھانے کے لیے تیار ہیں-
                ڈش میں ڈال کر پیش کریں

                شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

                Comment


                • #23
                  Re: ~Iftaari and Sehri Recipes Competition~Ramzan Special



                  لوبیا کے پکوڑے
                  اجزاء:
                  سفید لوبیا ---- آدھا پا ؤ
                  چھے عدد باریک کٹی ہوئی پیاز
                  پانچ ہری مرچ باریک کٹی ہوئی
                  ادرک لہسن پیسٹ----- ایک کھانے کا چمچ
                  نمک مرچ---- حسب ذ ائقہ
                  ہرا دھنیا ---- بایک کٹا ہوا دو چمچ
                  اجوائن ----- ایک چٹکی
                  لیمن جوس ---- ایک چمچ
                  آئل ---- فرائی کرنے کے لئے


                  ترکیب:
                  لوبیا دس گھنٹوں کے لئے بگھو دیں۔ پھر پیس لیں اور تھو ڑا پانی شامل کر لیں۔ تاکہ ایک فائن پیسٹ بن جائے ۔ پھر سارے مسالے ڈال کر مکس کریں۔ آدھا گھنٹہ پڑا رہنے دیں۔ اب ہلکی آنچ پر پکوڑے فرائی کر لیں۔ املی کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

                  شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

                  Comment


                  • #24
                    Re: ~Iftaari and Sehri Recipes Competition~Ramzan Special




                    آلو + چکن مکس پکوڑے
                    اجزاء:
                    آلو 3 عدد درمیانی سائز کے اُبال کر میش کرلیں ۔
                    بون لیس چکن آدھا پاؤ ( بوائل کر کے باریک ریشے کرلیں )
                    ہری مرچ 5 عدد باریک کتری ہوئی ۔
                    ہرا دھینا تھوڑا سا باریک کترا ہوا ۔
                    پسی ہوئی سرخ مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچہ ۔
                    نمک حسبِ ضرورت ۔

                    بیسن 4 کھانے کے چمچے ۔
                    انڈہ ۔ 1 عدد ۔
                    پسی ہوئی سرخ مرچ چٹکی بھر ۔
                    نمک حسبِ ضرورت ۔
                    آئل حسبِ ضرورت ۔


                    ترکیب:
                    میش کیئے ہوئے آلو میں چکن کے ریشے ہرا دھینا ، ہری مرچ ، پسی سرخ مرچ اور نمک ملا کر اچھی طرح مکس کرکے چھوٹے سائز کے کباب بنا لیں ، اب بیسن میں انڈہ اور نمک مرچ شامل کر کے پیسٹ بنائیں پانی کی ضرورت ہو تو تھوڑا سا پانی بھی پیسٹ میں شامل کر لیں ، اب آلو کے کباب بیسن میں ڈبو کر فرائی کرلیں اور مزے سے کھائیں ۔ اس پکوڑے کے ساتھ ہری مرچوں والی دہی مزہ دیتی ہے ۔ ایک پیالی دہی میں 4 یا 5 ہری مرچ اور حسبِ ضرورت نمک ڈال کر بلینڈ کرلیں اور پکوڑے کے ساتھ مزے سے کھائیں
                    ۔
                    شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

                    Comment


                    • #25
                      Re: ~Iftaari and Sehri Recipes Competition~Ramzan Special



                      ٹھنڈائی
                      اجزاء:
                      تازہ دودھ-------- ایک لٹر
                      خربوزے کے چھلکے ----- تین بڑے چمچ
                      بادام ------ دو بڑے چمچ ( ابلتے پانی میں ایک منٹ ڈال کر نکال لیں اور ٹھنڈے پانی میں ڈاال کر چھلکا اتار لیں)
                      کاجو ---- دو بڑے چمچ
                      خشخاش ---- دو بڑے چمچ
                      کالی مرچ ----- آ دھا چائے کا چمچ
                      سونف ---- ایک چمچ
                      زعفران ---- ایک چٹکی
                      سبز الائچی ----- پانچ عدد
                      گلاب کا عرق ----- پانچ چمچ
                      روح کیوڑہ ---- چند قطرے
                      چینی ----- سات بڑے چمچ


                      ترکیب:
                      ایک کپ دودھ لے کر اس میں یہ تمام اجزا ڈال کر اچھی طرح سے بلینڈ کر لیں۔ اب باریک کپڑے سے چھان لیں۔ اور چھانے ہوئے دودھ میں باقی دودھ شامل کر دیں۔ اب تین سع چار گھنٹے فریج میں رکھیں اور گلاس میں سرو کریں۔

                      شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

                      Comment


                      • #26
                        Re: ~Iftaari and Sehri Recipes Competition~Ramzan Special

                        yeh meri apni recipe hai me har ramzan me laazmi banati hoon


                        چکن اسٹکس

                        بون لیس چکن-آدھ کلو کیوب کروالیں

                        مسالہ-
                        نمک-حسب زائقہ
                        کالی مرچ ا ٹی سپون
                        لیموں-1 عدد
                        آئل -2 ٹیبل سپون

                        یہ تمام اشیا مکس کر کے چکن پر لگا کر 1 گھنٹہ رکھ دیں
                        پھر batter میں ڈپ کر کے 1 گھنٹہ مزید رکھیں اور لکڑی کی اسٹکس میں پرو کر ڈیپ فرائی کر لیں

                        batter-
                        میدہ-آدھا کپ
                        کارن فلور- ا ٹیبل سپون
                        ہری مرچ پیسٹ- 1 ٹیبل سپون
                        نمک- 1 ٹی سپون
                        انڈے-2 سے 3
                        آئل- ا ٹیبل سپون
                        کالی مرچ-ا ٹی سپون
                        بیکنگ پوڈر- 1 ٹی سپون



                        شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

                        Comment


                        • #27
                          Re: ~Iftaari and Sehri Recipes Competition~Ramzan Special

                          ڈبل روٹی کی کھیر

                          behadd mazay daar
                          :)


                          اجزاء

                          آدھی ڈبل روٹی
                          مکھن 100 گرام
                          کنڈینسڈ ملک Condenced Milk دو سو گرام
                          زعفران ایک چٹکی برابر
                          گلاب کا عرق دو کھانے والے چمچ
                          دودھ دولیٹر
                          بادام ایک کپ

                          بنانے کا طریقہ

                          سب سے ڈبل روٹی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے گرائنڈر میں ڈال کر باریک گراینڈ کر لیں۔ ایسے کہ سوجی کی طرح باریک ہو جائے۔

                          اب اس کو مکھن ڈال کر اتنا بھون لیں کہ خوشبو آ جائے۔ خیال رہے کہ براؤن نہ ہو۔

                          اس کے بعد اس میں دو لیٹر دودھ ڈال دیں۔ اور پکنے دیں۔ چمچ مسلسل ہلاتے رہیں تا کہ نیچے نہ لگنے پائے۔ آنچ ہلکی رکھیں۔

                          آدھ کپ ٹھنڈے دودھ میں زعفران ڈال کر رکھ چھوڑیں۔ زعفران نہ ہو تو خوشبو کے لیے ایسنس بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

                          بادام بھی باریک آٹے کی طرح پیس لیں۔

                          جب ابال آنے لگے تو زعفران، باریک پسے ہوئے بادام، condenced milk اور گلاب کا عرق اس میں ملا دیں۔ چمچ مسلسل ہلاتے رہیں۔

                          آنچ تیز کر کے ایک دو ابال دلائیں۔ جب یہ کسٹرڈ کی طرح گاڑھا ہو جائے تو اتار کر ڈشوں میں ڈال لیں۔ اور اوپر پستہ چھڑک کر خوبصورتی پیدا کر لیں۔



                          شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

                          Comment


                          • #28
                            Re: ~Iftaari and Sehri Recipes Competition~Ramzan Special

                            /shade
                            Attached Files
                            شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

                            Comment


                            • #29
                              Re: ~Iftaari and Sehri Recipes Competition~Ramzan Special

                              Attached Files
                              شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

                              Comment


                              • #30
                                Re: ~Iftaari and Sehri Recipes Competition~Ramzan Special

                                :RA::mubarak:
                                Attached Files
                                شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

                                Comment

                                Working...
                                X