Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

diabetes say Breast cancer kay zaida Imkaan

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • diabetes say Breast cancer kay zaida Imkaan

    diabetes say Breast cancer kay zaida Imkaan


    ذیابطیس سے چھاتی کے سرطان کا زیادہ امکان






    ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیابطیس ٹائپ ٹو میں مبتلا بڑی عمر کی خواتین میں چھاتی کا سرطان ہونے کا امکان ستائیس فی صد زیادہ ہوتا ہے۔
    · صحت
    برٹیش جرنل آف کینسر نامی جریدے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بین الاقوامی محققین کی ایک ٹیم نے ذیابطیس اور چھاتی کے سرطان کے درمیان ممکنہ تعلق کو سمجھنے کے لیے چالیس مختلف تحقیقات کا جائزہ کیا۔
    ان تحقیقات میں چھاتی کے سرطان میں مبتلا چھپن ہزار خواتین نے حصہ لیا تھا۔
    وزن کا زیادہ ہونا بھی دونوں بیماریوں سے منسلک ہے۔ تاہم سرطان کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیابطیس اور چھاتی کے سرطان کے درمیان براہِ راست تعلق کا امکان بھی ہے۔
    رپورٹ کے مطابق ذیابطیس ٹائپ ٹو میں مبتلا کم عمر کی خواتین یا ٹائپ ون ذیابطیس کی خواتین کا چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہونے کا کوئی غیر عمومی امکان نہیں ہے۔
    اس رپورٹ پر کام کرنے والی ٹیم کے سربراہ اور انٹرنیشنل پریونشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے صدر پیٹر بوئل کا کہنا ہے کہ ’ہمیں اس وقت یہ معلوم نہیں کہ ٹائپ ٹو کی ذیابطیس چھاتی کے سرطان کا امکان کیوں بڑھا دیتی ہے۔
    ’ایک طرف تو ان دونوں بیماریوں کو اکثر وزن میں زیادتی سے منسلک کیا جاتا ہے تاہم اس بات کو خارج از امکان نہیں کہا جا سکتا کہ ذیابطیس کے اثرات چھاتی کے سرطان کو جنم دے سکتے ہیں۔‘
    ’کینسر ریسرچ یو کے‘ میں نرسوں کے معلوماتی سربراہ مارٹن لیڈوک کا کہنا ہے کہ ’اس رپورٹ سے یہ واضح نہیں کہ بڑی عمر کی خواتین میں ذیابطیس براہِ راست چھاتی کے سرطان کا خطرہ بڑھتی ہے تاہم زیادہ وزن دونوں بیماریوں کا امکان پیدا کرتا ہے، اس وجہ سے خواتین کے لیے وزن پر قابو پانا ہی بہتر ہے۔‘


    *BBC Urdu‬ - *سائنس‬ - *ذیابطیس سے چھاتی کے سرطان کا زیادہ امکان‬

  • #2
    Re: diabetes say Breast cancer kay zaida Imkaan

    nice info

    Comment


    • #3
      Re: diabetes say Breast cancer kay zaida Imkaan

      thanks alot for this info.............maula ap ko salamat rakhey


      Comment

      Working...
      X