destan Hofmen kay cancer ka kamyaab elaaj
ڈسٹن ہوفمین کے کینسر کا کامیاب علاج
آسکر انعام یافتہ امریکی اداکار ڈسٹن ہوفمین کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 75 سالہ اداکار کینسر کے کامیاب علاج کے بعد ’بہت بہتر محسوس‘ کر رہے ہیں۔
ہوفمین کی ترجمان جوڈی جوٹ لیب نے بتایا کہ ہوفمین کا آپریشن کے ذریعے علاج کیا گیا اور ان کا کینسر انتہائی ابتدائی مراحل میں ہی تھا۔
انہوں نے اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
جریدے پیپل نے ان کے کینسر کے علاج کے باری میں لکھا تھا۔
ڈسٹن ہوفمین کو فلم ’کریمر ورسس کریمر‘ میں اداکاری پر 1979 میں اور ’رین مین‘ میں اداکاری پر 1988 میں آسکر ایوارڈ دیا گیا تھا۔
وہ اگلے سال مزاحیہ فلم ’شیف‘ میں سکارلٹ جانسن اور رابرٹ ڈاؤنی جونئیر کے ساتھ نظر آئیں گے۔
ان کی بطور ہدایت کار فلم کوارٹیٹ گذشتہ سال نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔
ان کی ترجمان نے بتایا کہ ہوفمین بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں اور ان کی صحت بہت اچھی ہے۔
*فن فنکار - *BBC Urdu - *ڈسٹن ہوفمین کے کینسر کا کامیاب علاج