جدید طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مرغی کے انڈوں کا زیادہ استعمال بھی ذیابیطس کے مرض کو پیدا کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔ انڈے ضرور کھائیں مگر احتیاط سے اور اعتدال میں رہ کر۔ وویمن ہیلتھ سٹڈی پروگرام کے تحت اس تحقیق میں 20 ہزار 703 مردوں اور 36 ہزار 295 خواتین کے" رینڈم ٹیسٹ" کئے گئے جن کی عمریں 18 سے 55 سال کے درمیان تھیں۔ 12 سال پر مشتمل اس تحقیق کے دوران معلوم ہوا کہ ایک ہزار 921 مردوں اور 2 ہزار 112 خواتین جو زیادہ انڈے کھانے کے عادی تھے۔ ڈیابیطس کا شکار ہوگئے۔ ہفتہ میں ایک سے 7 انڈے مفید جبکہ 9 سے 46 انڈے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس مقدارکو استعمال کرنے والے افراد میں ذیابیطس کی شرح 58 فیصد تھی جو بعض افراد میں 77 فیصد تک جاچکی تھی۔ طبی ماہرین نے ہفتے میں انڈوں کی تعداد، عمر اورذیابیطس کے خطرات کی شرح کے اعدادوشمار کو مکمل کرنے کے بعد کہا ہے کہ انڈے ضرور کھائیں مگر اعتدال کا دامن ہاتھ سے مت چھوڑیں۔
__________________
Comment