Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

انگور کے فوائد

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • انگور کے فوائد

    انگور کے فوائد
    پھلوں کی غذائیت تمام غذاﺅں میں اہم ترین اور
    لطیف ترین حیثیت رکھتی ہے اللہ تعالیٰ نے جہاں انسان کیلئے مختلف اقسام کے اجناس، سبزیاں، ترکاریاں اور دیگر مختلف النوع خوردنی نعمتیں پیدا کی ہیں وہاں مختلف قسم کے موسمی
    پھل بھی ایسے پیدا فرمائے ہیں جو ناثیر قوت بخشی، حیات پروری، لطافت انگیزی اور ذائقہ و لذت کے اعتبار سے بہترین کیفیات و تاثرات سے بھرے ہوئے ہیں۔ قدرت نے ان پھلوں میں حیاتیاتی جو ہر اور شفابخشی کے کمالات سمودئیے ہیں کہ انسانی عقل اس پر حیران رہ جاتی ہے اور حقیقت یہ ہے کہ طبی نقطہ نظر سے اکثر و بیشتر پھلوں میں بدن پروری اور طاقت بخشی کے ایسے ایسے حیران کن جو ہر پوشیدہ ہیں کہ ان کے سامنے بیشتر دوائیں بھی محض رسمی اور عمومی ہو کر رہ جاتی ہیں ایسی ہی نعمتوں میں ایک نعمت انگور ہے جو انتہائی ناور لذیذ اور بے مثال قوت بخش پھل ہے اسے صحت و توانائی اور فرحت و انبساط فراہم کرنے کے لحاظ سے ایک اچھوتا اور پر کشش پھل تصور کیا جاتا ہے انگور کی تین بنیادی خصوصیات ایسی ہیں کہ سوائے انار کے دوسرے پھلوں میں اس کی نظیر نہیں ملتی۔
    1۔ کثیر الغذا ہے۔
    2۔ زودہضم ہے۔
    3۔ خون صالح کرتا ہے۔
    انگور محض پیٹ بھرنے والی یا لذت کام و دہن بخشنے والی نعمت نہیں بلکہ یہ جسم میں تازہ اور مصفی خون بھی پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے تمام ڈاکٹرز اور حکیم اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ انسان کی تندرستی کا دارو مدار صالح کی پیداوار سے ہے اگر جگر خون پیدا کرنا بند کر دے تو انسانی صحت جواب دے جاتی ہے جسم کمزور ہو جاتا ہے رنگ پیلا پڑ جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ جن افراد میں خون کی کمی ہوتی ہے وہ اکثر لاغر اور کمزور ہوتے ہیں نئے خون کی پیداوار کے بغیر جسم سوکھنا شروع ہو جاتا ہے قدرت نے انگور کو یہ خوبی بخشی ہے کہ اس کے استعمال سے صاف خون پیدا ہوتا ہة پھر اس کی شکل و صورت بھی اتنی پیاری اور پرکشش ہے کہ اس کو دیکھتے ہی طبیعت اسے کھانے پر مچل اٹھتی ہے۔ انگور کی دوسری بڑی خوبی اس کا زو دہضم ہوتا ہے اس کے استعمال سے طبیعت بوجھل ہوتی ہے اور نہ معدے میں کسی قسم کی گرانی پیدا ہوتی ہے۔
    یہ ایک کثیر الغذا پھل ہے اس کے اندر غذائیت اور توانائی کے بھر پور خزانے ہیں۔ خصوصاً اس پھل پر جب پختگی آتی ہے اس کی ایک مناسب مقدانر نازشتہ کے ساتھ کھانا کھانے کے بعد کھائی جائے تو اچھے سے اچھے گوشت اور اعلیٰ ترین پروٹینز اور وٹامنز وال بغذاﺅں سے بھی بہتر ثابت ہونا ہے خوش قسمتی سے پاکستان میں کوئٹہ کے علاوہ دیگر پہاڑی علاقوں میں یہ کثرت سے پایا جاتا ہے اس وجہ سے اتنا مہنگا نہیں ہوتا کہ اسے کھانا عام آدمی کیلئے ناممکن ہو اس لئے اس سے زیادہ سے زیادہ افراد مستفید ہو سکتے ہیں۔
    انگور کی بھی کئی اقسام ہیں جو رنگ، حجم اور تاثیر کے لحاظ سے ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے عام طور پر ہاں انگور کی تین اقسام زیادہ مشہور اور مقبول ہیں۔ سفید سرخ اور سیاہ انگور کی ان اقسام میں سفید قسم سب سے زیادہ مقبول ہے اور فائدہ مند ہے لیکن اس انگور کو کچا نہیں ہونا چاہئے کیونکہ خام اور کچے انگور میں وہ غذائیت شیرینی اور قوت نہیں ہوتی جو پکے ہوئے انگور میں ہوتی ہے پکا ہوا شیریں انگور قبض کشاد ہوتا ہے زیادہ کھانے سے اسہال لاتا ہے اس کے خشک پھل کو کشمش کہتے ہیں مویز منقیٰ بھی ایک قسم کا خشک انگور ہے بعض حکماءکے نزدیک جو خواص تازہ انگور میں پائے جاتے ہیں وہی کشمش اور مویز منقیٰ میں پائے جاتے ہیں اگر تازہ دستیاب نہ ہوں تو کشمش استعمال کی جا سکتی ہے جو بہت حد تک انگور کا نعم البدل ہے۔
    انگور کے چند اہم فائدے
    1۔ اس کا رس نہ صرف معدے کی رطوبت کو مزید ہاضم اور مصفی بنانا ہے بلکہ عمل انہضام کے بعد خون میں شامل ہو کر خون کو صحت مند بناتا ہے۔
    2۔ بدن کو معقول اور پرکشش اور فربہی دینے میں بھی دوا کا کام کرتا ہے۔
    3۔ بلغمی امراض میں اعتدال کے ساتھ شیریں انگور کا استعمال متعدد فوائد رکھتا ہے۔
    4۔ انگور کا معتدل استعمال جسم میں فاسد مادوں کے اخراج میں بھی مفید ہے۔
    5۔ کھانسی زکام وغیرہ کیلئے بھی مفید ہے۔
    6۔ انگور کا رس درد شقیقہ اور معدے کی بیماریاں تپ دق یا قبض، کھانسی، جسم کی کمزوری، خون کی کمی اور دیگر امراض کیلئے بہت مفید ہے۔



  • #2
    Re: انگور کے فوائد

    Nice Sharing janab

    Comment


    • #3
      Re: انگور کے فوائد

      Originally posted by azeems View Post
      Nice Sharing janab
      shukriya ji :rose

      Comment


      • #4
        Re: انگور کے فوائد

        :fr:

        Comment


        • #5
          Re: انگور کے فوائد

          Nice Sharing

          I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


          Comment


          • #6
            Re: انگور کے فوائد

            nice sharing

            Comment


            • #7
              Re: انگور کے فوائد

              nice

              I Have Green Blood In My Veins Because I Am a Pakistani


              Comment


              • #8
                Re: انگور کے فوائد

                i like angoorz.. aur angoor ka mousam be nazdeek hai. ab tu iss thread ko read karni ki baad .. zayda angoor khana hoga :p
                u can't gain RESPECT by choice nor by requesting it... it is earned through your words & actions."

                :pr:

                Comment


                • #9
                  Re: انگور کے فوائد

                  nice sharing...

                  Comment

                  Working...
                  X