مولی؛ غیر معمولی
مولی بظاہر تو ایک معمولی سبزی ہے مگر اس کے استعمال کے بارے میں کچھ معلومات پیش خدمت ہیں؛ فیصلہ آپ پر ہے۔
مولی کی جڑ
یہ مولی کی جڑ ہی ہے جسے ہم مولی کہتے ہیں۔ کچا کھا لیں؛ نمک لگا لیں یا نمک مرچ اور چاہیں تو کھٹا بھی؛ ہر طرح مزہ دیتی ہے۔
پکانا چاہیں تو یونہی پکا لیں؛ عام سالن کی طرح یا آلو ڈال لیں۔ چاہیں تو کدو کش کر کے پراٹھے کے اندر ڈال لیں۔
مولی کے بیجوں کی سمک
مولی کے بیجوں کو تین چار دن تک بھگوکر؛ کپڑے سے ڈھانپ کر روشنی میں رکھیں (دھوپ میں نہیں) تو ان کی سبز و سفید آنکھیں نکلنا شروع ہو جائیں گی۔ جب بیشتر بیجوں کی آنکھیں نکل چکیں تو ان کو دھوپ میں پھیلا کر سکھا لیں؛ سمک تیار ہے۔ اور حسب ضرورت اچار یا چٹنی میں استعمال کریں۔
مولی کے سپراؤٹ
سمک والے عمل کو اگر چند دن اور چلنے دیں تو چھوٹے چھوٹے پودے بن جائیں گے انہیں سپراؤٹ کہتے ہیں۔ جب پودوں کی لمبائی تین سے پانچ انچ کے درمیان ہو تو ان کو اکھاڑ کر سلاد کے ساتھ استعمال کریں۔
مولی کے پتے
مولی کے پتے تھوڑی مقدار میں بطور سلاد استعمال ہو سکتے ہیں اور ان کا ساگ بھی بنایا جا سکتا ہے۔ پالک یا میتھی شامل کر سکتے ہیں۔
مولی کے پھول
مولی کے سفید سفید پھولوں کی چٹنی بہت مزے کی بنتی ہے۔ ساتھ کچھ کونپلیں بھی شامل کر لینی چاہییں۔
مولی کی پھلیاں
عام سالن کی طرح پکائیں؛ چاہیں تو آلو یا قیمہ وغیرہ ملا کر پکا سکتے ہیں۔
مولی کی سبز شاخیں
مولی کی سبز شاخیں کاٹ کر سلاد میں ڈال سکتے ہیں یا عام سبزی کی طرح پکا سکتے ہیں۔ ان کی چٹنی بنا کر پراٹھے کے اندر لگا سکتے ہیں۔
مولی کی خشک شاخیں
مولی کی شاخوں کو سکھا کر سنبھال لیں۔ بچوں یا بڑوں کا پیٹ خراب یا اپھارا ہونے کی صورت میں ان کا جوشاندہ بنا کر پلائیں۔
کہئے، ہے نا ایک غیر معمولی نعمت یہ معمولی سی مولی?

Comment