Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

ناریل-کے-پانچ-حیرت-انگیز-فوائد

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ناریل-کے-پانچ-حیرت-انگیز-فوائد

    ناریل کے درخت کو سنسکرت میں 'کلپا ورکشا' کہتے ہیں جس کا مطلب ایسا درخت جو زندگی کی تمام ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ یہ نام کافی حد تک درست ہے کیوں کہ ناریل کے درخت اور اس سے بننے والی چیزوں کا مختلف انداز میں استعمال ہوتا ہے اور صحت کے حوالے سے اس سے مندرجہ ذیل فوائد ملتے ہیں۔ خشک جلد کا علاج ویٹامن ای سے مالامال کھوپرے کا تیل چہرے پر لگانے سے جلد کی لچک بحال ہوجاتی ہے اور جھرریاں نہیں ہوتیں۔ اس کے علاوہ ناریل کے پانی میں چند قطرے لیموں ملاکر اس کا ماسک لگانے سے جلد خشک ہونے کا مسئلہ دور ہوجائے گا۔ بالوں میں چمک لانے اور ڈینڈرف ختم کرنے میں مددگار رات کو سر پر گرم کھوپرے کے تیل کا مساج ڈینڈرف کم کرنے اور بالوں کے گرنے کو روکنے میں مددگار ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ناریل کے دودھ کو سر پر لگانے سے ہیئر اسٹریٹننگ کے دوران بالوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ ہوجاتا ہے۔ انہی فوائد کے باعث ناریل کا دودھ نامور ہیئر پراجکٹس کا جزو ہے۔ درد کم اور ریلیکس کرتا ہے کھوپرے کے تیل کو مساج کے دوران استعمال کرنے سے بہت سکون ملتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ہڈی و جوڑوں کے درد کا شکار افراد کے لیے بھی مفید ثابت ہوسکتا ہے جبکہ یہ سوجن کو بھی کم کرتا ہے۔ انرجی دیتا ہے ناریل پانی میں پروٹین، پیٹاشیم اور ویٹامن بی کمپاؤنڈٖ موجود ہوتا ہے جس کے باعث یہ ورزش سے پہلے اور بعد کے لیے بہترین مشروب ہے۔ ناریل پانی سے ورزش کے دوران پٹھوں میں ہونے والی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت ہوتی ہے اور جسم میں نمکیات کی کمی دور ہوتی ہے جبکہ آپ کو فوری طور پر چاک و چوبند کردیتا ہے۔ دانتوں کیلئے مفید میڈیکیٹڈ کھوپرے کے تیل سے دن میں دو مرتبہ غرارے کرنے سے دانت صحت مند رہتے ہیں۔ کھوپرے کے تیل سے نہ صرف دانتوں میں موجود ٹاکسن ختم ہوتا ہے بلکہ یہ دانتوں کی حساسیت کم کرنے میں بھی مفید ہے۔

  • #2
    Re: ناریل-کے-پانچ-حیرت-انگیز-فوائد

    good post :thmbup:
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

    Comment


    • #3
      Click image for larger version

Name:	download.jpg
Views:	21
Size:	9.4 KB
ID:	4276683
      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

      Comment

      Working...
      X