لاہور: پاکستاني نوجوانوں نے دنيا کا سب سے بڑا انساني پرچم بنانے کا اعزاز ايک بار پھر اپنے نام کرليا ہے۔
لاہور کے نيشنل ہاکي اسٹيڈيم ميں سرد موسم اور بارش کے باوجود طلباء نے نظم و ضبط اور يک جہتي کا شاندار مظاہرہ کيا۔
مضبوط ارادے اور بلند ولولے کے ساتھ ہزاروں طالب علم نيشنل ہاکي اسٹيڈيم لاہور ميں اکٹھے ہوئے اور دنيا کا سب سے بڑا انساني پرچم بنا ڈالا۔
انتيس ہزار چاليس نوجوانوں نے ہاتھوں ميں اٹھائے کارڈز کي مدد سے سبز ہلالي پرچم بنايا تو اسٹيڈيم ميں موجود تمام افراد خوشي سے جھوم اٹھے۔
دنيا کا سب سے بڑا انساني پرچم بنانے کے لئے شرکاء نے کئي گھنٹے تگ و دو کي اور اس دوران آسمان سے برسنے والي بارش بھي ان باہمت جوانوں کے ارادوں کو متزلزل نہ کرسکي۔
پنجاب يوتھ فيسٹول ميں ايک سال بعد پاکستاني نوجوانوں نے سب سے بڑا انساني پرچم بنانے کا اعزاز پھر سے اپنے نام کرليا ہے۔ اس سے پہلے بنگلہ ديش نے ستائيس ہزار ايک سو سترہ افراد نے پرچم بنا کر گنيز بک آف ورلڈ ريکارڈ ميں اپنا نام درج کرايا تھا۔
اللہ ہمارےپاکستان کوسلامت رکھےآمین
شیخ ارشد
[MENTION=3804]anchal[/MENTION] [MENTION=19969]SheeN[/MENTION]
@ loving angel
Comment