Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Fairy Meadows and Nanga Parbat.... میرا پاکستان، میرےکیمرے کی آنکھ سے

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Fairy Meadows and Nanga Parbat.... میرا پاکستان، میرےکیمرے کی آنکھ سے



    نوٹ: اس تھریڈ میں کافی تعداد میں تصاویر ہیں جو لوڈ ہونے میں وقت لیں گی۔ پہلے انہیں لوڈ ہو جانے دیں اور پھر آرام سے دیکھئے گا

    اور اگر یہاں ٹھیک طیریقے سے نہ دیکھ پائیں تو اس تھریڈ کی آخری پوسٹ میں ان تصاویر کے اصل لنک اور سلائیڈ شو کا لنک موجود ہے۔آخری پوسٹ کا لنک یہ ہے:
    http://www.pegham.com/f108/fairy-mea...1/#post1346967


    السلام و علیکم
    چاچا مستنصر حسین تاڑر، نے پاکستان کے شمالی علاقوں کے سفر اس دور میں کئے جب سڑکیں اور راستے اتنے اچھے نہیں تھے جیسے اب ہیں۔ ان کے ناولوں میں جب پریوں کے دیس کا ذکر آتا تھا، تو میں اکثر یہی سوچتا تھا، کہ چاچا جی کو پریوں کی کیا سوجھ گئی جو اتنی مشقتیں اُٹھا کر پہاڑوں کے خطرناک سفر پر چل نکلتے تھے۔۔۔۔
    مگر چونکہ اللہ سبحان و تعالٰی نے مابدولت کو بھی کچھ ایسی ہی طبیعت عطا فرمائی ہے، لہٰذا مجھے کچھ کچھ اندازہ تھا کہ چاچا جی کیوں ایسی حرکتیں کرتے تھے۔
    تو جناب، اسی سال 2010 کے جون کے مہینے میں دوستوں کا ایک گروپ تیار ہو گیا کہ تقریبا ایک ہفتے کی چھٹیاں لی جائیں اور پریوں کے دیس اور اس دیس میں موجود ایک انتہائی خوبصورت مگر قاتل پہاڑ کو دیکھنے کے لئے سفر کیا جائے۔
    یہ سفر شاہراہِ قراقرم سمیت پریوں کے دیس تک صرف جانے کا، 17 گھنٹے کا ہے یعنی آنا اور جانے میں تقریبا 34 گھنٹے اور پہاڑوں میں پیدل سفر کے تقریبا 10 گھنٹے اور باقی دو یا تین دن ہم نے اسی دیس میں گزارنے تھے۔
    جن لوگوں کو پریوں کے دیس کا نہیں پتا ان کے لئے بتاتا چلوں کہ یہ دیس انگریزی زبان میں "Fariy Meadows " کے نام سے مشہور ہے اور وہ خوبصورت قاتل پہاڑ دراصل " Naanga Parbat" کہلاتا ہے۔ اسے قاتل پہاڑ اس لئے کہتے ہیں کیونکہ بہت سے کوہ پیمار اسے سر کرنے کی کوشش میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چُکے ہیں۔

    اس سے متعلق مزید معلومات کے لئے آپ یہاں سے استفادہ کر سکتے ہیں:
    Nanga Parbat - Wikipedia, the free encyclopedia
    یہاں میں اس سفر کی روداد تو نہیں لکھوں گا، مگر اس سفر کے دوران جو تصاویر بنائیں، وہ آپ سب کو دکھانا چاہتا ہوں۔ کہ اللہ سبحان و تعالٰی نے ہمیں کتنا خوبصورت اور بہترین ملک عطا فرمایا ہے اور کہیں ہم اپنی ناشکریوں، نادانیوں اور بے وقوفیوں کی وجہ سے یہ گنوا نہ بیٹھیں۔۔ اللہ جل شانہ میرے پاکستان کی حفاظت فرمائے۔ آمین، ثم آمین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    Last edited by Farrukh; 18 July 2010, 20:31.
    -*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-

  • #2
    Re: Fairy Meadows and Nanga Parbat.... میرا پاکستان، میرےکیمرے کی آنکھ سے


    شاہراہ قراقرم۔۔۔۔ ایک شاہکار۔۔
    شاہراہ قراقرم وہ اہم سڑک جو پاکستان اور چین کے درمیان تعمیر کی گئی۔ اسے تعمیر کرنے میں تقریبا 12 سال لگے۔ یہ انتہائی مشکل پہاڑوں اور سنگلاخ چٹانوں کو کاٹ کر بنائی گئی اور بہت لمبے فاصلے تک دریائے سندھ کے ساتھ ساتھ جاتی ہے۔ اسکی مزید معلومات آپ کو یہاں سے مل سکتی ہیں:
    Karakoram Highway - Wikipedia, the free encyclopedia

    یہ شاہکار تعمیر کرنے میں بہت سے لوگ اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھےجن میں مزدور، آرمی کے لوگ اور اس ادارے لوگ جو اس سڑک کو تعمیر کر رہا تھا اور اب وہی اسکی دیکھ بھال بھی کرتا ہے۔
    بالکل اسی طرح، ہمارے چینی دوستوں نے بھی اسے تعمیر کرنے میں جان کی قربانیاں دیں۔
    میرے درخواست ہے کہ ان لوگوں کو اپنی دعاؤں اور خیالات میں ضرور یاد رکھئے گا کہ جن کی قربانیوں سے یہ سڑک تکمیل کو پہنچی۔

    اسی وجہ سے یہ شاہکار راستہ پاکستان اور چین کی درمیان ایک عظیم الشان دوستی کی اعلٰی مثال بھی گنا جاتا ہے۔

    ملاحظہ کیجئے، شاہراہ قراقرم کی کچھ تصاویر جو دوران سفر وین سے لی گئی ہیں:
    (نوٹ: ان تصاویر میں جاتے ہوئے اور واپسی کی تصاویر شامل ہیں۔)


    ان کے لئے جنہوں نے ان بلند اور دیو قامت وحشی اور سنگلاخ اور خطرناک پہاڑوں کو کاٹ کر ہمارے لئے راستے نکالے۔


    ایک پہاڑی نالہ جو پہاڑوں کی چوٹیوں پر موجود برف کے پگھلنے سے بنتا ہے

    ایک نا معلوم برفانی چوٹی جہاں جون کے مہینے میں بھی برف موجود ہے




    دریائے سندھ میں شامل ہونے والا ایک پہاڑی نالہ جو پہاڑوں کی برف پگھلنے سے پیدا ہوتا ہے۔















    (جاری ہے)
    -*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-

    Comment


    • #3
      Re: Fairy Meadows and Nanga Parbat.... میرا پاکستان، میرےکیمرے کی آنکھ سے



      پریوں کے دیس کی طرف، خطرناک راستوں پر۔۔۔۔

      شاہراہ قراقرم پر ایک جگہ آتی ہے، جس کا نام ہے "رائے کوٹ" اور یہاں دریائے سندھ پر ایک پل تعمیر کیا گیا۔ یہاں سے ہم قراقرم کی سڑک سے جدا ہوئے اور جیپیں حاصل کرکے پریوں کے دیس کی طرف روانہ ہوئے۔ جیپوں کا یہ راستہ مقامی لوگوں کی مدد سے تعمیر کیا گیا ہے اور بہت خطرناک کھائیوں اور چٹانوں میں سے ہو کر بلندی کی طرف جاتا ہے۔
      یہ کتنا خطرناک ہے، آپ کو ان تصاویر سے اندازہ ہو جائے گا :۔
      (نوٹ: ان تصاویر میں جاتے ہوئے اور واپسی کی تصاویر شامل ہیں۔)




      رائے کوٹ کا پل جہاں سے پریوں کے دیس کے لئے جیپ ملتی ہے۔



























      (جاری ہے۔۔)

      -*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-

      Comment


      • #4
        Re: Fairy Meadows and Nanga Parbat.... میرا پاکستان، میرےکیمرے کی آنکھ سے


        پیدل سفر اور خوبصورت قاتل کے نظارے۔۔۔۔۔۔۔


        جیپ کا سفر تقریبا 3 گھنٹے کا ہوتا ہے۔ جس کے بعد ایک گاؤں جس کا نام ہے"تتو" یا کچھ لوگ اسے "ٹاٹو" پکارتے ہیں۔ یہاں سے جیپیں آگے نہیں جا سکتی اور صرف گھوڑے، خچر یا پھر مقامی لوگ۔ یہیں سے ہم نے ایک گائیڈ کی خدمات بھی حاصل کر لیں جس کا نام ہے نصر اللہ۔ اور وہ بڑاہی ملنسار اور خدمت کرنے والا دوست ثابت ہوا۔
        اسکے علاوہ کچھ لوگوں نے مقامی مزدور اور گھوڑے بھی حاصل کر لئے۔
        مجھے ان میں سے کسی کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی اسلئے میں نے خود ہی چلنے پر اکتفا کیا، اور یہاں سے ہمارا پیدل سفر شروع ہوا، جو تقریبا 4 گھنٹے کا تھا۔
        یہ راستہ مشکل ضرور ہے،مگر قدرتی نظاروں سے بھرپور ہے۔ کیونکہ اسے پہلے ہم کافی وقت کے لئے سنگلاخ اور چٹیل پہاڑوں میں گرمی میں سفر کرتے ہوئے آرہے تھے اور اب بلندی کی طرف جاتے ہوئے سر سبز علاقے آنے شروع ہو گئے جس کی وجہ سے ہمارے اندر اور آگے جانے کی تڑپ بڑھتی جا رہی تھی۔

        یہاں میں سب تصاویر نہیں دے سکتا کیونکہ انکی تعداد بہت زیادہ ہے۔ صرف راستے میں آنے والے خوبصورت مناظر کی تصاویر دے رہا ہوں:۔



        اک دیس ہے جسکی وادی میں، ہر سمت اُجالا رہتا ہے۔


        اس دیس کے ہر منظر تو، حُسن کا پہرہ رہتا ہے۔۔


        جہاں ندی ندی گاتی ہے۔۔۔

        ہر مسکن پیار کا مسکن ہے۔۔


        انجینرنگ


        ہر مسکن کے ہر در پر، دل کھول کے کوئی بیٹھا ہو ۔۔

        جہاں چشمے،جھرنےگاتے ہیں۔۔۔۔


        ہر خلق کوسب ہی چاہتے ہیں۔۔

        جہاں معصوم سا کوئی تکتا ہے۔۔۔۔


        اور آنکھوں میں پیار بلاتا ہے۔۔۔۔۔

        اس دیس کے منظر سہانے ہیں۔۔۔

        جیسے خوابوں میں کوئی پیارا ہو۔۔۔


        جہاں لوگوں میں سب پیارے ہیں۔۔


        کیا بچے بوڑھے، سب اپنے ہیں۔


        اس بستی کے نظارے خواب سے ہیں۔۔۔۔۔


        جہاں بادل، گلے کے ہار سے ہیں۔۔۔۔۔


        جہاں وادی وادی سحر انگیز۔۔۔


        اور ہر ایک لمحہ، مبہوت کرے۔۔


        مگر خوابوں کے ایسے نصیب کہاں۔۔


        اُس بستی کے نظارے تمہیں، مدھوش کریں، خاموش کریں۔ ۔۔


        اس دیس میں کوہساروں کو ابر، رک رک کر بوسے دیتے ہیں۔۔۔۔

        (جاری ہے)۔

        -*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-

        Comment


        • #5
          Re: Fairy Meadows and Nanga Parbat.... میرا پاکستان، میرےکیمرے کی آنکھ سے


          پریوں کے دیس میں۔۔۔۔۔

          تقریبا 3 سے 4 گھنٹے کی پیدل چڑھائی چڑھنے کے بعد جب ہم پریوں کے دیس میں داخل ہوئے ۔
          اور اب خود ہی غور کیجئے گا، اسے پریوں کا دیس کیوں کہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔



          اس دیس کے میدانوں میں جہاں، کرنیں گنگناتی ہوں۔۔۔


          جہاں سبزہ سبزہ ہنستا ہو، دل کھول کے تم کو بلاتا ہو۔۔۔


          ایک بستی ہے بادل بھی جہاں، ہر ایک کو گلے لگاتے ہوں۔۔


          اور دور دور کے کوہسار بھی ، اٹھ کر تمکو بلاتے ہوں۔۔۔ :)


          جس دیس کی زمیں سینہ کھولے، ہر ایک کو گلے لگاتی ہو۔۔۔:)


          جس دیس کی مٹی سونا ہو۔۔۔۔۔۔


          جہاں کوہساروں کی پیشانی پر، سورج بوسے دیتا ہو۔۔۔


          ہر روز جہاں کی شاموں میں، کچھ سونے جیسے چاندی ہو۔۔۔


          جس دیس میں صبح گاتی ہو۔۔۔۔۔


          اور برف کی ٹھنڈی سفیدی میں ، کچھ نظریں بھی کھو جاتی ہوں۔۔:)


          جس دیس کی مٹی محبت ہو۔۔۔۔


          جہاں چشمے گنگناتے ہوں، جہاں کرنیں کھلکھلاتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔


          ان کوہساروں کی برفوں میں،جب نظریں بھی کھو جاتی ہوں۔۔۔۔


          ان برف پوش پہاڑوں میں، جب ہوائیں گنگناتی ہوں۔۔۔۔۔


          جہاں آتے جاتے بادل بھی، کوہساروں کو چھو جاتے ہوں۔۔


          جہاں کانوں میں ہلکے ہلکے، کوئی میٹھی بات سناتے ہوں۔۔


          جہاں برف اور بادل گلے ملیں۔۔۔۔۔۔


          جب خاموشی سے پیار کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔




          اس دیس میں جب تم آؤ گے۔
          نہ چاہتے ہوئے کھو جاؤ گے،
          پھر ہوش میں جب تم آؤ گے۔
          کہاں ہو تم ،یہ سوچو گے!!!

          میں تم کو اتنا بتاؤں گا۔۔۔

          یہ بستی میری بستی ہے
          یہ قریہ میرا قریہ ہے۔

          الحمدللہ، الحمدللہ، الحمدللہ ۔۔۔۔۔۔۔
          سبحان اللہ، و بحمدہ، سبحان اللہِ العظیم،
          اَللٰـھُمَ لَکَ الحمد ۔اَللٰـھُمَ لَکَ الحمد۔

          اے اللہ، میرے پاکستان کو ہمیشہ اپنی امان میں رکھنا۔ آمین، ثم آمین




          تصاویر تو اور بھی بہت سی ہیں، جو وقت ملنے پر انشاٗاللہ بعد میں پوسٹ کروںگا۔۔۔۔۔۔۔

          نوٹ
          سلائیڈ شو دیکھنے کے لئےیہاں کلک کریں۔:
          Image hosting, free photo sharing & video sharing at Photobucket
          تصاویر کی البم کے لئے یہاں کلک کریں۔
          NangaParbat pictures by Farukh - Photobucket

          Last edited by Farrukh; 18 July 2010, 20:25.
          -*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-

          Comment


          • #6
            Re: Fairy Meadows and Nanga Parbat.... میرا پاکستان، میرےکیمرے کی آنکھ سے

            behad khubsurat:SubhanAllhaa:

            Comment


            • #7
              Re: Fairy Meadows and Nanga Parbat.... میرا پاکستان، میرےکیمرے کی آنکھ سے

              اسلام علیکم فرخ صاحب
              آپ نے بالکل صحیح کہا چاچا مستنصر حیسن تارڑ ہی وہ فرد ہے جس نے ہم دوستوں کو بھی وادی وادی کی خاک چھاننے پر کمربستہ کیا لیکن جب ان حسین وادیوں میں پہنچے تو یہ جملہ "خاک چھاننا"بہت ہی برا اور بودا لگا یہ سفر خاک چھاننا نہیں بلکہ لعل و گوہر جمع کرنے کا سبب ہے
              اچھا باقی باتیں بعد میں اسوقت مجھے تھوڑا کام پڑگیا ہے انشااللہ اپنی یادیں شیر کروں گا۔
              :star1:

              Comment


              • #8
                Re: Fairy Meadows and Nanga Parbat.... میرا پاکستان، میرےکیمرے کی آنکھ سے

                Khubsorat & reputated sharing

                Comment


                • #9
                  Re: Fairy Meadows and Nanga Parbat.... میرا پاکستان، میرےکیمرے کی آنکھ سے

                  :wow: :wow: :wow:

                  kia kahoon.. samajh nahin aa araha

                  Faruukh bhai copy right kis tarah kia hai ... pls do tell me...
                  For New Designers
                  وَ بَارِکْ لِيْ فِيْمَا أَعْطَيْتَ

                  Comment


                  • #10
                    Re: Fairy Meadows and Nanga Parbat.... میرا پاکستان، میرےکیمرے کی آنکھ سے

                    Originally posted by AbgeenA View Post
                    behad khubsurat:SubhanAllhaa:
                    Bohat Shukria :)
                    -*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-

                    Comment


                    • #11
                      Re: Fairy Meadows and Nanga Parbat.... میرا پاکستان، میرےکیمرے کی آنکھ سے

                      وعلیکم السلام جناب۔۔
                      آپکی پوسٹ کا انتظار رہیگا۔۔۔۔

                      Originally posted by S.A.Z View Post
                      اسلام علیکم فرخ صاحب
                      آپ نے بالکل صحیح کہا چاچا مستنصر حیسن تارڑ ہی وہ فرد ہے جس نے ہم دوستوں کو بھی وادی وادی کی خاک چھاننے پر کمربستہ کیا لیکن جب ان حسین وادیوں میں پہنچے تو یہ جملہ "خاک چھاننا"بہت ہی برا اور بودا لگا یہ سفر خاک چھاننا نہیں بلکہ لعل و گوہر جمع کرنے کا سبب ہے
                      اچھا باقی باتیں بعد میں اسوقت مجھے تھوڑا کام پڑگیا ہے انشااللہ اپنی یادیں شیر کروں گا۔
                      -*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-

                      Comment


                      • #12
                        Re: Fairy Meadows and Nanga Parbat.... میرا پاکستان، میرےکیمرے کی آنکھ سے

                        Originally posted by Mr.Khan View Post
                        Khubsorat & reputated sharing
                        Bohat Shukria Janab.
                        Hamaisha Khush rahein :)
                        -*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-

                        Comment


                        • #13
                          Re: Fairy Meadows and Nanga Parbat.... میرا پاکستان، میرےکیمرے کی آنکھ سے

                          Bohat shukria pasandeedgi ka....

                          Konsay Copyright ki baat kr rhey hain?

                          Originally posted by *Paras* View Post
                          :wow: :wow: :wow:

                          kia kahoon.. samajh nahin aa araha

                          Faruukh bhai copy right kis tarah kia hai ... pls do tell me...
                          -*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-

                          Comment


                          • #14
                            Re: Fairy Meadows and Nanga Parbat.... میرا پاکستان، میرےکیمرے کی آنکھ سے

                            Awesome photgraphy and awesome sharing...

                            aur nazare ...:SubhanAllhaa:.......:rose


                            sigpic

                            Comment


                            • #15
                              Re: Fairy Meadows and Nanga Parbat.... میرا پاکستان، میرےکیمرے کی آنکھ سے

                              very well compiled. Jitni bhi tareef ki jaye kum he
                              :thmbup:

                              Comment

                              Working...
                              X