السلام و علیکم
اس سے پہلے میں*یہ پوسٹ کر چُکا ہوں:
http://www.pegham.com/snapshot/41527...48-1748-a.html
وقت کے ساتھ، اللہ نے موقع عطا فرمایا اور فوٹو گرافی کا شغل جاری رکھا۔ کچھ تصاویر جو فلکر پر اپلوڈ کی تھیں، پیش خدمت ہیں۔ آپ ان تصاویر پر کلک کر کے ان کی اصل سائٹ پر جا سکتے ہیں۔ یہ فلکر پر میری البم سے لی گئی ہیں۔

راول جھیل کے قریب یہ محترمہ میرے سامنے آکر ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ گا بھی رہی تھیں۔
اسکی دو مزید تصاویر دیکھنے کے لئے اسی تصویر پر کلک کریں۔
اسلام آباد کی مارگلہ ہلز میں ہائیکنگ کے دوران اس سے ملاقات ہوئی۔ یہ میرے راستے میں بیٹھے مُسکراتے ہوئے ملے۔
اسکی ایک اور تصویر دیکھنے کے لیے اس تصویر پر کلک کریں۔
یہ پھولوں کا ایک قدرتی بنا ہوا گلدستہ ہے۔ اسلام آباد کے فاطمہ جناح پارک میں ہونے والی پھولوں کی نمائیش میں شریک تھا۔
بارش کے بعد، کچھ عکس، کچھ دیر کے لئے ۔۔۔۔۔۔
(بارش کے قطرے میں*عکس)۔ ۔
صبح کے وقت، شبنمی قطرے میں ایک عکس
جانے کب سے تیرے انتظار میں، کسی آہٹ کی منتظر، کھلنے کو بیتاب۔۔۔۔۔
اسلام آباد کے گاؤں، سید پور کے مین گیٹ کی کھڑکی۔۔۔
گہری سوچ بچار اور تحقیق میں گُم کچھ لوگ۔۔
اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 10 میں آوارہ گردی کے دوران انہیں مصروفِ تحقیق پایا۔۔
آزادی۔۔۔۔
کاش میں بھی کوئی آزاد پرندہ ہوتا۔۔۔۔
کچھ ڈوبتے ہوئے سنہرے لمحے۔۔۔
اپنے گھر کی چھت سے لی گئی ایک شام کی تصویر
ہیں تو اور بھی، مگر باقی بعد میں*پوسٹ کروں گا۔ انشاءاللہ
Comment