Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

بینک ملازمت کے لئے انٹرویو

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • بینک ملازمت کے لئے انٹرویو

    اس نے غلط طرف سے سگریٹ سلگایا ۔ کارک کچھ دیر بعد خود جل جلا ہماری گیلی درخواست پر چھن سے بُجھ گیا ۔ اس نے چھنگلیا کے اشارے سے ایک کُرسی پر بیٹھنے کو کہا ۔ ہم تعمیلاً بیٹھنے ہی والے تھے کہ ناگاہ اس کُرسی کی گہرائیوں سے ایک کتّا اُٹھ کھڑا ہُوا اور ہمارے شانوں پر دونوں پنجے رکھ کر ہمارا گرد آلود منہ اپنی زبان سے صاف کیا۔

    "مائی ڈاگ از ویری فرینڈلی "
    کتّے سے تعارف کروانے کے بعد اس نے ایک ہی سانس میں سب کچھ
    پوچھ لیا ۔

    کیسے ہو ؟ ۔۔۔
    کون ہو ؟؟ ۔۔۔
    کیا ہو ؟؟ ۔۔۔
    کیوں ہو ؟؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔


    سوائے آخری سوال کے ہم نے تمام سوالات کے نہایت تسلی بخش جواب دئیے

    ۔
    "تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ اس بینک کو میں چلا رہا ہوں مسٹر اصفہانی نہیں ۔ تم نے معاشیات پڑھی ہے ؟ " اس نے پوچھا

    نو سر !!

    حساب میں کیسے تھے ؟؟

    حساب میں ہمیشہ رعایتی نمبروں سے پاس ہوا ،
    ( حالانکہ انٹرمیڈیٹ سے لے کرایم۔اے تک فرسٹ ڈویژن فرسٹ آیا )۔

    حساب میں فیل ہونے کے علاوہ تمہارے پاس اس پیشے کے لئے اور کیا کوالی فیکیشن ہے ۔ ؟؟ "

    میں نے فلسفہ میں ایم۔اے کیا ہے "

    " ہا ہا ہا ! تمہارا سوشل بیک گراؤنڈ کیا ہے ؟ کس خاندان سے تعلق ہے ؟ ؟
    "

    میرا تعلق اپنے ہی خاندان سے ہے ۔


    سچ بولنے کا شکریہ ۔

    جی تو بہتیرا چاہا کہ لگے ہاتھوں یہ بھی بتا دیں کہ بزرگ حبِ جاہ و مال سے بے نیاز تھے ۔ فقط ہمیں اپنی نشانی چھوڑا ۔ نادر شاہ نے تو اپنی ولدیت ، ابنِ شمشیر ، ابنِ شمشیر بتا کر بد خواہوں اور مورخوں کا منہ بند کر دیا تھا ۔ لیکن یہ فقیر ، ابنِ آدم ، ابنِ آدم کے علاوہ کیا بتاتا ؟؟

    اس کے منہ سے ایسی لپٹ آ رہی تھی جیسی روئی کے اس پھوئے سےآتی ہے ، جو انجکشن نقطہء اذیت پر رگڑا جاتا ہے

    ۔
    استفسار فرمایا " تم کب اور کہا ڈلیور ہوئے تھے ؟ ہا ہا ہا ! وہ زور سے ہنسا ۔ ہم ذرہ چکرائے تو کہنے لگا ،
    " اچھّا یہ بتاؤ کہ جس سن میں تم پیدہ ہوئے اس سال اور کونسا بین الاقوامی سانحہ ہوا تھا ؟؟

    انٹرویو کے سلسلہ میں ایک عرصہ پہلے ہم نے معلوماتِ عامہ سے نا معقول سے نا معقول سوالوں کے جواب رٹ لئے تھے مثلاً
    کرکٹ کی گیند کا وزن ۔۔۔ مکھی کی ٹانگوں اور بیل کے دانتوں کی تعداد ۔۔۔ نپولین کا قد ۔۔۔ اگر بینک سے صرف ٧٠ روپے ٧% سود پر قرض لئے جائیں تو وہ کس طرح ٢٥٠سال میں ٤٠٠، ٩٠٢، ٢٢١٧ کیسے ہو جائیں گے ! خالص سونا کتنے کیرٹ کا ہوتا ہے ؟ ۔۔۔ بلی کی آنتوں کی لمبائی ۔۔۔ کتا زبان کیوں باہر نکالے رکھتا ہے ؟ ۔۔ اچھا خاصا ڈالر $ " لکھ کر اسے حرفِ غلط کی طرح کاٹا کیوں جاتا ہے ؟۔۔۔ تخلص پر ڈوئی کیوں بنائی جاتی ہے ؟۔۔ شکسپیئر کے ہاں شادی کے کتنے ماہ بعد بچہ تولد ہوا ؟ ۔۔۔ بانس پولا کیوں ہوتا ہے ؟ ۔۔۔ وغیرہ وغیرہ ۔۔۔۔۔

    لیکن اپنی پیدائش کے بین الاقوامی متوازیات کی طرف ہمارا دھیان کبھی نہیں گیا تھا
    ہمارا آدھا جسم بالکل ٹھنڈا ہو گیا اور ہم انتہائی بے بسی کے عالم میں گھورنے لگے تو اس نے ہماری درخواست پر سَ پیدائش دیکھ کر اندوہ گیں لہجے میں کہا کہ

    " باٰی دی وے، جس سال تم پیدا ہوئے اسی سال میرے باپ کا انتقال ہوا ۔
    بڑا منحوس تھا وہ سال- !!

    بینک ملازمت کے لئے انٹرویو سے اقتباس " :مشتاق احمد یوسفی


    Allah-o-Akbar Kabeera, Wal Hamdulillaah-e-Kaseera, Subhan Allah-e-Bukratan-wa-Aseela

  • #2
    Re: بینک ملازمت کے لئے انٹرویو

    :lol: :lol: buhat zabardast :lol: :lol:
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

    Comment


    • #3
      Re: بینک ملازمت کے لئے انٹرویو

      372-haha372-haha372-haha372-haha372-haha

      بہت خوب

      Comment

      Working...
      X