ضرورتِ رشتہ
ایک نوجوان ، سید زادہ ۔سینہ چوڑا ، دل کشادہ
نیک چلن اور سادہ ۔پست کم اور لمبا زیادہ
گورا بدن ، شیریں دہن ۔سلکی بال، آسودہ حال
لازوال ، باکمال ۔بلند خیال
حسن کا دلداہ، شادی پر آمادہ
ذات پات سے انکاری، اپنی سواری
اعلیٰ خاندان، خوبصورت گبھرو جوان
ایک عرصہ سے پریشان
کیلئے
ایک حسینہ کنواری، مثلِ حور، چشم مخمور، چہرہ پُر نور، باتمیز و باشعور، نشہ شباب میں چور
صوم وصلوٰۃ کی پابند، سمجھدار اور صحت مند، با ہنر و سلیقہ مند
کم گفتار، با کردار، مکرو فریب سے عاری، دیکھنے میں پیاری
باادب باحیا، سراپا مہر ووفا،نہ شوقین سرخی و کریم ، نو پرابلم تعلیم
مہ جبیں، بے حد حسیں، پردہ نشیں
راضی بہ عقد ، سرو سا قد، آہستہ خرام ، شائستہ کلام، پیارا سا نام ، جس میں ہو سین یا لام
عجوبہ کائنات ، رفیقہ حیات
درکار ہے۔ جس کے بغیر زندگی بے کار ہے
نہ مسہری نہ چارپائی، نہ روئی بھری رضائی، نہ زیور طلائی ، نہ ہی کرسیاں میز، بالکل نہیں چاہیے جہیز
مزید بات چیت بالمشافہ یا بذریعہ لفافہ۔خط و کتابت پابندی صیغہ راز ہے کہ یہی شریفوں کا انداز ہے

Comment