Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

دانشمندانہ جوابات

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • دانشمندانہ جوابات

    پوچھا گیا : سب سے زیادہ آلو کہاں ہوتا ہے ؟
    کہا گیا : سموسے میں

    پوچھا گیا : اکبر بادشاہ کی وفات کے بعد کیا ہوا؟
    کہا گیا : اُسے بڑی شان و شوکت سے دفن کیا گیا۔

    پوچھا گیا : ہمارے ملک میں سب سے پہلے سرنگ کس نے بنائی؟
    کہا گیا : چوہوں نے

    پوچھا گیا : بتاؤ بیٹے ، دنیا چپٹی ہے یا گول ؟
    کہا گیا : میرے والد تو کہتے ہیں کہ دنیا '' چار سو بیس '' ہے

    پوچھا گیا : آج اپنے گدھے کو اتنے اہتمام سے کیوں نہلا رہے ہو؟
    کہا گیا : آج میرے گدھے کی شادی ہے۔

    پوچھا گیا : ارے واہ ، تو پھر ہمیں کیا کھلاؤ گے ؟
    کہا گیا : جو دولہا کھائے گا ، وہی کھا لینا۔

    پوچھا گیا : کیوں بھائی ، تمہارے سر کے سارے بال سفید ہو گئے ہیں، لیکن داڑھی ابھی تک کالی ہے ، اس کی بھلا کیا وجہ ہے ؟
    کہا گیا : داڑھی ، سر کے بالوں سے بیس سال چھوٹی ہے

    پوچھا گیا : نواب ، مجھے یقین ہے تم نے برسات کی ان چھٹیوں میں وقت ضائع نہیں کیا ہوگا۔
    کہا گیا : جی ہاں مِس ! میں باقاعدگی سے نمازپڑھتاتھا اور اللہ تعالیٰ سے دعامانگتا تھا
    پوچھا گیا : شاباش ، ویسے تم کیا دعا مانگتے تھے ؟
    کہا گیا : بس یہی کہ یہ بارش کبھی نہ رُکے

    پوچھا گیا : کیوں میاں مچھر ، تمہاری ڈیوٹی تو رات کو ہوتی ہے ، پھر اِس وقت دن میں کیسے؟
    >> کہا گیا : وہ کیا ہے کہ جی ، آج میں اووَر ٹائم کر رہا ہوں۔

    پوچھا گیا : مجھے یاد نہیں کہ تم نے کبھی کوئی ایسا کام بھی کیا ہو جس سے میرا سر اونچا ہوا ہو۔
    کہا گیا : ابو جی ، ذرا یاد کیجئے ، ایک دن میں نے آپ کے سر کے نیچے تکیے لگائے تھے





    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔


  • #2
    Re: دانشمندانہ جوابات

    Bohat Khoob :)
    :sad Ak Jhoota Lafz Mohabbat Ka ..

    Comment

    Working...
    X