Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

کھانے کی تعریف

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • کھانے کی تعریف

    ایک صاحب کی بیوی بہت اچھا کھانا بناتی تھیں لیکن انہوں نے کبھی کھانے کی تعریف نہیں کی-

    بقرعید کی نماز پڑھنے گئے تو وہاں خوشیاں بانٹنے کا درس دیا جا رہا تھا۔ مولوی صاحب نے بتایا کہ بیگم کے اچھیے کاموں کی اور کھانے کی تعریف کرنا اور کبھی کبھار انعام سے نوازنا بہت اچھی بات ہے ۔ اس سے عزت بڑھتی ہے اور محبت میں اضافہ ہوتا ہے۔

    ان صاحب کو ان باتوں کا بہت اثر ہوا۔ گھر آئے تو بیگم نے کھانا پیش کیا۔ انہوں نے روٹی کے ساتھ قورمہ کھانا شروع کیا اور ہر لقمے پر سبحان اللہ، ماشاءاللہ اور کیا بات ہے کھانےکی، کہنا شروع کر دیا۔ اور کچھ ہی دیر میں کھانے اور پکانے کی تعریف میں زمین آسمان ایک کر دئیے۔

    بیگم کو سخت حیرت ہوئی۔ پہلی مرتبہ کھانے کی تعریف سنی تھی انکا منہ لال ہو گیا اور وہاں کھڑے رہنا مشکل ہو گیا- فورا کچن میں بھاگیں اور واپسی پر بیلن بھی ان کے ساتھ تھا۔ انہوں نے جما کے بیلن شوہر کی کمر پر رسید کیا اور بولیں:
    ذلیل انسان! بیس سال میں کھانے پکا پکا کر کھلاتی رہی تم نے کبھی تعریف نہیں کی۔ آج پڑوسن نے بقرعید پر قورمہ بنا کر کیا بھیج دیا تم نے اس کی تعریف میں زمین اور آسمان ایک کر دیے۔
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔


  • #2
    Re: کھانے کی تعریف

    nice sharing

    Comment


    • #3
      Re: کھانے کی تعریف

      :l4:
      :star1:

      Comment


      • #4
        Re: کھانے کی تعریف

        :l4::l4::rew::rew::rew:

        bechara shohar ........

        Comment


        • #5
          Re: کھانے کی تعریف

          hahahahahaha............................:lol :lol :lol

          zabardast

          Comment

          Working...
          X