Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

ابن انشاء از کیا پکایا جائے؟

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ابن انشاء از کیا پکایا جائے؟


    اسلام علیکم

    ابن انشاء از کیا پکایا جائے؟

    ہم نے اپنے دوستوں کے گھروں میں اس بات پر فساد ہوتے دیکھا ہے کہ یہاں سے بیوی پوچھتی ہے کہ سبزی والا کھڑا ہے ، آج کیا پکایا جائے؟
    ''جو جی چاہے لے لو۔'' نہایت استغنا سے جواب دیتے ہیں ۔
    لیکن جب میاں کے سامنے دوپہر کا کھانا آتا ہے تو وہ جھلا اٹھتے ہیں ۔
    ''روز بینگن ، روز بینگن ۔۔۔ مجھے آجر تم نے کیا سمجھ رکھا ہے ؟''
    '' آلو لے لوں پھر؟ ''
    ''قبض کرتا ہے ۔''
    ''گوبھی ۔۔۔؟''
    ''بادی کرتی ہے ۔''
    ''چقندر ؟''
    ''میٹھے ہوتے ہیں ۔''
    ''کریلے ؟''
    '' کڑوے ہوتے ہیں ۔''
    ''شلجم ؟''
    '' میں کوئی کشمیری ہوں ؟''
    '' دال؟ ''
    '' بیگم ، مارے ڈالتی ہو ۔ تم جانتی ہو ، مجھے پہلے ہی گیس کی شکایت رہتی ہے۔''
    '' اچھا تو خالی گوشت پکا لیتی ہوں ۔''
    '' نہ بابا ، تمھیں معلوم نہیں کہ خالی گوشت فشار خون پیدا کرتا ہے ۔ سبزی بھی کوئی ہونی چاہئیے ۔''
    ''آخر کون سی سبزی لوں ؟''
    '' کہہ جو دیا ، جو جی چاہے لے لو ۔''
    میاں اخبار میں ضرورتِ رشتہ کے کالم میں منہمک ہو کر فرماتے ہیں ۔


    ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
    سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں
Working...
X