Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

قائد یہ تیری قوم نرالی ہے قسم سے

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • قائد یہ تیری قوم نرالی ہے قسم سے

    جیبوں کے ساتھ ذہن بھی خالی ہے قسم سے
    قائد یہ تیری قوم نرالی ہے قسم سے


    ہر بار نیا سین سنا دیتے ہیں اکثر

    اپنوں کو بھی ہم گولی کرا دیتے ہیں اکثر

    قائد یہ تیرا ملک کسی نے نہ سمبھالا

    جو بعد میں آیا ہے فقط گند ہی ڈالا

    آ دیکھ سیاست نہیں نالی ہے قسم سے

    قائد یہ تیری قوم نرالی ہے قسم سے


    کیا سوچے گی دنیا نہیں ٹینشن یہ کبھی لی

    غیرت تو زمانہ ہوا سب گھول کے پی لی

    چھترول کریں چوک میں ان کا یہی حل ہے

    ہر چور یہ کہتا ہے کہ اللہ کا فضل ہے

    چو^لوں نے نئی ریت یہ ڈالی ہے قسم سے

    قائد یہ تیری قوم نرالی ہے قسم سے


    گھر بیٹھے ہی کشمیر فتح کرتے ہیں ڈیلی

    مُنی سے بھی محبت کا دم بھرتے ہیں ڈیلی

    امریکہ مُخالف ہیں یہ عادت بھی ہے ان کو

    امریکہ کے ویزے کی ضرورت بھی ہے ان کو

    دوغلی پولیسی سمبھالی ہے قسم سے

    قائد یہ تیری قوم نرالی ہے قسم سے


    سگنل پہ کار روک کے پستول دکھا دے

    پبلک بغیر بولے سبھی مال تھما دے

    ڈاکو جو لوٹتے ہیں سر عام برملا

    گولی تو مارتے ہیں فقط شوقیہ ذرا

    اک وین پولیس کی بھی چرا لی ہے قسم سے

    قائد یہ تیری قوم نرالی ہے قسم سے


    فائل میں ہے کشکول تو میزوں پہ کٹورے

    جس شعبے میں جاؤ وہاں بیٹھے ہیں چھچھورے

    جو سیدھا ہے اس کو سبھی چھیڑیں کہ نرا نیک

    اس چڈو سے چالاک ہیں بھیڑیں کہ نرا نیک

    رشوت کا نہ لینا یہاں گالی ہے قسم سے

    قائد یہ تیری قوم نرالی ہے قسم سے


    پڑھنے کے لیئے جا کے ذرا چھت پہ ٹہلنا

    کچھ واک بھی ہو جائے گی یہ سوچ کے چلنا

    ہر دوسری چھت کا یہی منظر ہے جو دیکھیں

    رکھیں کتاب سائڈ پہ اور آنکھوں کو سیکیں

    ہر چھت پہ کھڑی سامنے مالی ہے قسم سے

    قائد یہ تیری قوم نرالی ہے قسم سے


    مُرغی ہے کسی اور کی ٹاپہ میرے گھر کا

    ہمسائے کی گاڑی ہے سیاپہ میرے گھر کا

    اب چھوڑ دے قدروں کو زمانے کی ہوا سیکھ

    بیوی مجھے کہہ دیتی ہے کم بخت ذرا سیکھ

    قسطوں پہ نئی کار منگا لی ہے قسم سے

    قائد یہ تیری قوم نرالی ہے قسم سے


    ہر چوک میں ہر بحث کا اتنا تو صلہ دے

    اس واسطے بیٹھے ہیں کوئی چائے پلا دے

    دو کش بھی لگا لیتے ہیں پی لیتے ہیں ٹوٹے

    گھر والے بھی خوش ہیں کہ ابھی گھر نہیں لوٹے

    پر سوچ بہت اونچھی ہے اعلی ہے قسم سے

    قائد یہ تیری قوم نرالی ہے قسم سے


    کانوں می بالیاں ہیں تو نتھلی کی بھی ہے چاہ

    لڑکوں کے بال گھٹنوں سے چھونے لگے ہیں واہ

    اور لڑکیاں لگی ہیں یہ کس چیپ کام پہ

    جو کچھ پہن رہی ہیں یہ فیشن کے نام پہ

    کپڑا اسے کہیں گے کہ جالی ہے قسم سے

    قائد یہ تیری قوم نرالی ہے قسم سے


    ان کے کسی بیان کا کیسے ہو اعتبار

    یہ لوگ تو ہیں جیسے کوئی شام کا اخبار

    کہنے کو بہت قوم کے دل میں ہے چھپا سوز

    دورے کریں زکات کے پیسوں پہ روز روز

    عہدہ بڑا ہے پھر بھی سوالی ہے قسم سے

    قائد یہ تیری قوم نرالی ہے قسم سے


    اتنی عزیز تر ہے انہیں اپنی یہ دھرتی

    بس میں ہو اگر تو نام کرا لیں رجسٹری

    پبلک سے کہیں چل بے ذرا لائن میں آجا

    بھوکا ہے کہ پیاسا ہے ہمیں ٹیکس تھما جا

    جتنی بھی ترقی ہے خیالی ہے قسم سے

    قائد یہ تیری قوم نرالی ہے قسم سے


    چھوٹی کرپشنیں تو جی بھاتی نہیں انہیں

    کھاتے ہیں اور ڈکار بھی آتی نہیں انہیں

    انسان کا میدہ ہے کہ میدہ کسی جن کا

    جو بھی کہو فضول ہے کان چٹا ہے ان کا

    اور بھینس بھی ان کی نہیں کالی ہے قسم سے

    قائد یہ تیری قوم نرالی ہے قسم سے


    اک طرف شجاعت ہے اور اک طرف ہے میاں

    چمچے جناب دونوں کے ہیں دست و گریباں

    قائد کی روح دور کھڑی سوچ رہی ہے

    نعرے ہیں نون قاف کے تقریب میری ہے

    عزت رہی سہی بھی گنوالی ہے قسم سے

    قائد یہ تیری قوم نرالی ہے قسم سے



  • #2
    Re: قائد یہ تیری قوم نرالی ہے قسم سے

    hahahahah goodie good
    Allah

    Comment


    • #3
      Re: قائد یہ تیری قوم نرالی ہے قسم سے

      hahahha
      "Can you imagine what I would do if I could do all I can? "

      Comment


      • #4
        Re: قائد یہ تیری قوم نرالی ہے قسم سے

        thanks janab,
        aap nay haqeeqath share ki hay, aaj thaqreeban hamara muashra aysay sab kamon main mubthala hay,











        sigpic

        Comment


        • #5
          Re: قائد یہ تیری قوم نرالی ہے قسم سے

          بہت خوب
          جیسی مرضی "ہجو"تحریر کر دو اس پاکستانی قوم کی
          یہ نہیں اُٹھنے والی
          :star1:

          Comment


          • #6
            Re: قائد یہ تیری قوم نرالی ہے قسم سے

            آپ کی یہ شیئرنگ بھی نرالی ہے قسم سے






            Comment

            Working...
            X