مسافر (بچے سے): " کیا آپ مجھے تھوڑا سا پانی پلا دیں گے"
بچہ: " اور اگر لسی ہو جائے تو"
مسافر : " تب تو بہت ہی اچھا ہے"
بچے نے پیالے میں لسی لا کر دی۔مسافر نے لسی کے چھ، سات پیالے پی لیئے۔اور پوچھا: " کیا آپ کے گھر کوئی لسی نہیں پیتا"۔
بچہ : " پیتے تو سبھی ہی ہیں۔مگر آج لسی میں مینڈک گر گیا تھا"۔
یہ بات سن کر مسافر نے غصے سے پیالہ زمین پر دے مارا۔
بچہ روتے ہوئے بولا: " امی انہوں نے پیالہ توڑ دیا ہے۔اب ہم ٹومی کو کس برتن میں پانی پلائیں گے"
Comment