Re: Hanso Jee Hanso Khoob Hanso
Announcement
Collapse
No announcement yet.
Unconfigured Ad Widget
Collapse
Hanso Jee Hanso Khoob Hanso
Collapse
X
-
Re: Hanso Jee Hanso Khoob Hanso
بن بلائے مہمان
دعوت بھی نہ دی اور آ بھی گئے
سب کھانا ہمارا کھا بھی گئے
مرغے دو چار پکائے تھے
سب کو اندر دفنا بھی گئے
چاول جو بچا کے تھے رکھے
خود جا کے کچن میں مُکا بھی گئے
بچوں کے لیے جو دودھ بچا
وہ چھیک لگا کے چڑھا بھی گئے
مت پوچھیئے پھر کیا حال ہوا
اک حشر سا گھر میں اٹھا بھی گئے
مانندِ ڈرم جو ڈکار لیے
کوّے تک چھت پر آ بھی گئے
جب رات کو بستر پر لیٹے
بدبو کا طوفاں مچا بھی گئے
ٹائیلٹ کی مصنع ٹائیلوں پر
وہ نقش و نگار بنا بھی گئے
پھر چورن ہم سے طلب کیا
اور ہاضمہ صاف کرا بھی گئے
Comment
-
Re: Hanso Jee Hanso Khoob Hanso
بیوی کے فرمائش
ملا جب سے خط پیارےکہ چھٹی آ رھے ھو تم
میرے خوابوں پہ صبح و شام یکسر چھا رھے ھو تم
جب آؤ گے وہ دن میرے لئے دن عید کا ھو گا
عجب منظر میرے دلبر تیری دید کا ھو گا
بہت وزنی سے دو اک بیگ پیارے ہاتھ میں ھوں گے
اٹیچی کیس دس بارہ یقینا ساتھ میں ھوں گے
کلر ٹی وی تو ڈبےھی سے میں پہچان جاؤں گی
فرج بھی ساتھ لاۓ تو میں تم کو مان جاؤں گی
میں ائرپورٹ پر آؤں گی اپنی جان کو لینے
سوزوکی وین بھی لاؤں گی سب سامان کو لینے
تمھارا ٹھاٹ دیکھوں گی تو یہ دل مسکراۓ گا
کھلیں گے بکس جب گھر میں تو یہ دل گنگناۓ گا
بہارو پھول برساؤ میرا محبوب آیا ھے
جاپانی ساڑھیاں میرے لیۓ کیا خوب لایا ہے
مجھے تو کچھ نہیں لینا مگر یہ دنیا بھی رکھنی ہے
پوزیشن کچھ تو اپنی اس موئی دنیا میں رکھنی ہے
مجھے کچھ چاھیۓ کپڑا یہی کرتے بنانے کو
کوئ چالیس گز کے ٹی دینے اور دلانے کو
دو درجن جانگیے، رومال اور بنیان کافی ہیں
دوپٹوں کے فقط اس مرتبہ دو تھان کافی ہیں
وہاں سے لکس صابن بھی کوئی دس بیس لے آنا
گرم سوٹوں کے کپڑے کے یہی چھ پیس لے آنا
میرے بھیا کی راڈو واچ اب کے بھول نہ جانا
میری تو خیر ھے ، باجی کی ساڑھی ساتھ ھی لانا
یہ کیا لکھا ھے کہ اب کے مستقلا آ رھے ھو تم
امیدیں پیارے مستقبل کی کیوں ٹھکرا رھے ھو تم
ابھی تو ھم کو رھنے کے لیۓ بنگلہ بھی لینا ھے
ایک ھونڈا کار اور جانے ابھی کیا کیا لینا ھے
میرے دلبر میری باتوں پہ تھوڑا غور کر لینا
بس ایگریمنٹ تم دو سال کا اک اور کر لینا
بسایا ھے سدا میں نے تمھیں اپنے خیالوں میں
دعا یہ ھے، رھو تم ھر کھیلتے ھر دم "ریالوں" میں
خدا حافظ میرے جانی جواب اب جلد لکھ دینا
کب آئیں گی میری چیزیں جناب اب جلد لکھ دینا
Comment
-
Re: Hanso Jee Hanso Khoob Hanso
شوہر کا فی البدیہہ جواب بھی سن لیں۔
پڑھا ہے خط تمھارا آج ہی اے جان من میری
چھپی دیکھی ہے تیری ہی محبت جان من میری
نہ گھبراو میری جاناں بہت جلد آنے والا ہوں
ٹرالی کیا میں تو تمھیں ٹریکٹر دلوانے والا ہوں
کوئی نہ فکر تم کرنا ذرا بھی ٹی-وی اور فریج کی
میں سی-این این سٹوڈیو اور الآسکا ساتھ لاؤں گا
چلو اچھا ہوا جو تم نے سب پہلے ہی بتلا دیا
ٹکٹ لاہور کے بدلے میں کلکتے کا کٹواؤں گا
نہیں کچھ غرض مجھ کو تیرے سی خود غرض بیوی سے
میں بہتر ہے کہ ڈھاکہ سے کوئی بنگالن کر لوں گا
Comment
Comment