Re: Hanso Jee Hanso Khoob Hanso
Announcement
Collapse
No announcement yet.
Unconfigured Ad Widget
Collapse
Hanso Jee Hanso Khoob Hanso
Collapse
X
-
Re: Hanso Jee Hanso Khoob Hanso
پاگل ڈاکٹر سے
ڈاکٹر صاحب میں نے100 صفحوں کی کتاب لکھی ہے کیا آپ پڑہنا پسند کریں گے
ڈاکٹر : کیوں نہیں ہوسکتا ہے کہ کتاب لکھنے سے آپ کو پاگل خانے سے رہائی مل جائے
پاگل نے کتاب میں لکھا :
پہلے صفحہ پر: گھوڑا کیسے دوڑتا ہے ۔
باقی 99 صفحوں پے لکھا تھا ۔
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
-
--
-
دگڑ دگڑ دگڑ دگڑ دگڑ دگڑ دگڑ دگڑ دگڑ دگڑ دگڑ دگڑ دگڑ دگڑ دگڑ دگڑ
Comment
-
Re: Hanso Jee Hanso Khoob Hanso
ایک آدمی اپنی گاڑی کے پاس آیا تو دیکھا کہ ایک ٹائر کے چاروں پیچ غائب ہیں۔ بہت پریشان ہوا کہ اب کیا کروں۔ ساتھ ہی پاگل خانہ تھا جس کی کھڑکی سے ایک پاگل باہر جھانک رہا تھا۔ پاگل نے آواز لگائی ۔۔۔۔ باقی تین ٹائروں سے ایک ایک پیچ کھول کر لگا لو۔
آدمی کو پریشانی کا حل ملا اور حیرت سے پاگل کی طرف دیکھ کر بولا ۔۔۔۔ تم پاگل خانے میں قید ہو مجھے تو تم بالکل پاگل نہیں لگتے۔۔۔۔ پاگل بولا میں پاگل ہوں کوئی بیوقوف نہیں ۔۔۔۔
Comment
-
Re: Hanso Jee Hanso Khoob Hanso
ملٹی نیشنل کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ ہو رہی تھی۔ اچانک وارڈ روب پر لٹکے قیمتی کوٹ کی جیب میں سے موبائل کی گھنٹی بجی۔ ایک صاحب دوڑ کر گئے اور فون نکال کر اٹینڈ کرلیا۔ دوسری طرف خاتون کی آواز تھی :
ہیلو ہنی ! میں آج دفتر سے جلدی گھر جا رہی تھی سوچا تھوڑی شاپنگ کر لوں ۔ میرے پاس تمھارا کریڈٹ کارڈ ہے ۔ میں سوچ رہی ہوں وہ جو پچھلے ہفتے جیولری کی دکان پر ڈائمنڈ کا سیٹ دیکھا تھا۔ تقریباً 2000 ڈالرز کا۔ کیا وہ خرید لوں۔
صاحب: ہاں ڈارلنگ خرید لو۔ کوئی بات نہیں۔
خاتون: ارے ہاں وہ پراپرٹی ایجنٹ بھی تو راستے ہی میں ہے۔ میں اپنے نام پہ بنگلہ لینا چاہتی ہوں تم نے مجھے پچھلی برتھ ڈے پر ایک بنگلہ گفٹ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ مجھے 3 ملین ڈالرز کا ایک بنگلہ بہت پسند ہے۔ کیا وہ بھی خرید لوں؟
صاحب : ہاں بھئی خرید لو۔ لیکن پلیز میں میٹنگ میں ہوں۔
خاتون: اوہ میں دنیا کی کتنی خوش قسمت خاتون ہوں کہ مجھے تم جیسا پیار کرنے والا شوہر ملا۔ صرف ایک آخری بات۔ تمھیں تو پتہ ہے مجھے سپورٹس کار کا بہت شوق ہے۔ مجھے ایک نئی سپورٹس کار بہت اچھی لگ رہی ہے ۔ ابھی وہیں کھڑی ہوں اگر بولو تو تمھارے کریڈٹ کارڈ سے 5۔1 ملین ڈالرز کی یہ گاڑی بھی خرید لوں؟
صاحب : اچھا وہ بھی خرید لو۔ آخر ساری دولت تمھارے لیے ہی تو ہے۔
خاتون: تھینک یو سویٹ ہارٹ۔ آئی لو یو ویری مچ۔ بائے بائے
ان صاحب نے بھی بائے کہہ کر فون واپس کوٹ کی جیب میں رکھا اور واپس باقی ڈائریکٹرز کی طرف مڑ کر پوچھا ۔
یہ کوٹ اور موبائیل کس کا ہے
Comment
-
Re: Hanso Jee Hanso Khoob Hanso
ٹیچر نے بچے کی نوٹ بک پر ریمارکس لکھے۔
پڑہائی میں اچھا ہے ، مگر لڑکیوں میں زیادہ رہنا پسند کرتاہے ، میں ایک طریقہ استعمال کرنے والی ہوں امید ہے ٹھیک ہوجائیگا۔
ماں نے ریمارکس پڑہے تو ٹیچر کو لکھا۔ شکریہ اگر کام بن جائے تو مجھے بھی بتانا میں وہ طریقہ اسکے والد پر استعمال کرونگی۔
Comment
Comment