Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Hanso Jee Hanso Khoob Hanso

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #61
    Re: Hanso Jee Hanso Khoob Hanso

    ایک صاحب کی طبعیت خراب تھی۔ راستے میں ایک کلینک نظر آیا تو علاج کی غرض سے اندر داخل ہوا۔
    اندر داخل ہوتے ہی چونک پڑا۔ کیونکہ سامنے دو دروازے نظر آرہے تھے جن میں سے پہلے دروازے پر لکھا ہوا تھا "نفسیاتی" اور دوسرے پر لکھا تھا " جسمانی"۔ چونکہ اس کی بیماری نفسیاتی نہیں تھی اس لیے وہ دوسرے دروازے میں داخل ہوا ۔ اندر دو اور دروازے نظر آئے ۔ پہلے پر لکھا تھا "سرجیکل" اور دوسرے پر لکھا تھا " نان سرجیکل"۔ چونکہ اس کی صرف طبعیت خراب تھی اس لیے وہ نان سرجیکل والے دروازے میں داخل ہوا۔
    اندر داخل ہوتے ہی صاحب پریشان ہوگیا کیونکہ اندر مزید دو دروازے نظر آرہے تھے جن میں پہلے پر لکھا تھا "فیس پانچ سو یا پانچ سو سے زیادہ" اور دوسرے پر لکھا تھا"فیس پانچ سو سے کم"۔
    صاحب کی حیثیت چونکہ اتنا نہیں تھا کہ وہ پانچ سو فیس دے سکے اس لیے وہ دوسرے دروازے میں داخل ہوا تو دیکھا کہ وہ باہر سڑک پر کھڑا ہے

    Comment


    • #62
      Re: Hanso Jee Hanso Khoob Hanso

      ایک قیدی جیل سے فرار ہو گیا اور اگلے ہی روز خود ہی جیل میں واپس آگیا۔ جیلر نے حیران ہوکر قیدی سے پوچھا۔ "جب تم بھاگ ہی گئے تھے تو واپس کیوں آئے ہو۔"
      قیدی نے جواب دیا۔" کیا بتاؤں سر! جب میں چھپ چھپ کر اور بچ بچا کر گھر پہنچا تو بیوی گلے پڑ گئ اور بولی کہ میں نے شام کو ریڈیو پر تمہاری خبر سنی تھی کہ تم کل دوپہر سے جیل سے بھاگے ہوئے ہو۔ اب سچ سچ بتاؤ اتنی دیر کہاں رہے ہو۔
      یہ سن کر میں نے سوچا کہ اس سے جیل ہی اچھی ہے۔

      Comment


      • #63
        Re: Hanso Jee Hanso Khoob Hanso

        ایک صاحب نے کافی بھاؤ تاؤ کے بعد بہترین نسل کا کتا 10000 ہزار روپے میں خرید لیا۔ کتا خریدنے کے بعد وہ صاحب کتے والے سے پوچھنے لگے" بھائی میں نے یہ اتنا مہنگا کتا خرید تو لیا ہے،یہ بتاؤ کہ یہ وفادار بھی ہے یا نہیں"؟
        کتے والا مسکراتے ہو بولا" صاحب ایسا ویسا وفادار؟ آپ اسی سے اندازہ کرلیں کہ اس کتے کو میں آٹھ بار بیچ چکا ہوں،یہ ہر بار بھاگ کر میرے پاس آجاتا ہے

        Comment


        • #64
          Re: Hanso Jee Hanso Khoob Hanso

          ڈاکٹر پٹھان سے.... تم ہر روز کلينک ميں آکر عورتوں کو گھورتے ہو


          پٹھان.... ڈاکٹر صاحب آپ نے خود ہی کلينک کے باہر لکھا ہوا ہے
          عورتوں کو ديکھنے کا ٹائم 9 سے 12 بجے تک

          Comment


          • #65
            Re: Hanso Jee Hanso Khoob Hanso

            سردار جی نے ممبئ جانا تھا غلطی سے وہ کلکتہ والی
            ٹرين ميں جا بيٹھے
            ٹرين ميں کوئ جگہ خالی نہ ملی تو اوپر برتھ
            پر چڑھ کر بيٹھ گۓ ـ
            ٹرين چل پڑی تو تھوڑی دير بعد سردار جی نے نيچے
            سيٹ پر بيٹھے ہوۓ ايک صاحب سے پوچھا ـ ـ ـ
            ? اوہ بادشاہو تسی کتھے جا رہے ھو
            نيچے بيٹھے ہوۓ صاحب بولے ـ کلکتہ جا رہا ہوں


            سردار جی حيران ہوتے ہوۓ بولے
            بھلے او بھلے ـ سائنس کتنی ترقی کر گئ ہيں
            اوپر والے ممبئ اور نيچے والے کلکتہ جا رہے ہيں

            Comment


            • #66
              Re: Hanso Jee Hanso Khoob Hanso


              ایک گاؤں کا چوہدری چار میٹر لمبے پائپ سے حقہ پی رھا تھا۔ جب اس کے دوست نے اس کی وجہ پوچھی تو چوہدری نے جواب دیا کہ میں تو بس ڈاکٹر کی نصیحت پر عمل کر رہا ھوں۔ اس نے مجھے تمباکو سے دور رہنے کو کہا تھا۔

              Comment


              • #67
                Re: Hanso Jee Hanso Khoob Hanso

                ايک سردار جی رات کے بارہ بجے سڑک پر جا رہے تھے کہ اچانک
                ايک حسين و جميل لڑکی ديکھ کر خود پر قابو نہ رکھ سکے
                اور اسکے پاس جا کر بولے
                سوہنيو ـ تسی کون ہو


                چڑيل لڑکی نے بھر پور طنز سے جواب ديا ـ
                سردار جی جلدی سے بولے ـ چڑيل ہو تو پھر مجھے چمٹ کيوں نہيں جاتی

                Comment


                • #68
                  Re: Hanso Jee Hanso Khoob Hanso

                  دو بيوقوف بيٹھے گپيں لگا رہے تھے
                  پہلا بيوقوف غصے سے... ميں آج دنيا کو مٹا کر ہی دم لوں گا
                  دوسرا بيوقوف ... مٹاؤں گے کيسے ـ ميں تو تمہيں ربڑ ہی نہيں دوں گا

                  Comment


                  • #69
                    Re: Hanso Jee Hanso Khoob Hanso


                    دو بیوقوف کہیں جا رھے تھے اچانک سامنے سے پندرہ بیس ڈاکو آ گئے۔ چھوٹے بیوقوف نے بڑے بیوقوف سے پوچھا اُستاد اب کیا کریں۔
                    بڑے بیوقوف نے اطمینان سے جواب دیا آو ڈاکووں کو گھیر لیں


                    Comment


                    • #70
                      Re: Hanso Jee Hanso Khoob Hanso

                      عقلمند خاتون
                      ========

                      ایک خاتون دکاندار سے : ذرا ایک اچھا سا پاکستانی پرچم دکھائیے

                      دکاندار یہ لیں محترمہ

                      خاتون: کپڑا تو ٹھیک ھے رنگ مجھے پنک چاھیے

                      Comment


                      • #71
                        Re: Hanso Jee Hanso Khoob Hanso

                        ایک روز ڈریسنگ ٹیبل کے سامنے بال بناتے ہوئے میں نے کہا۔ " لگتا ہے حجامت ہونے والی ھو گئی ہے"۔
                        بیگم فورا بولی" ھاں میں بھی محسوس کررہی ہوں کہ واقعی آپ کی حجامت ہونے والی ہے"

                        Comment


                        • #72
                          Re: Hanso Jee Hanso Khoob Hanso


                          میاں: میں اس الو کے پٹھے رفیق سے ایسا انتقام لینا چاہتا ہوں کہ ساری عمر یاد رکھے۔
                          بیگم: تو آپ کیا کریں گے؟
                          کچھ نہیں، میری یہ وصیت ہے کہ میرے مرنے کے بعد تم اس سے شادی کرلینا۔

                          Comment


                          • #73
                            Re: Hanso Jee Hanso Khoob Hanso

                            ایک جگہ آگ لگی ہوئی تھی، فائر بریگیڈ والے آگ بجھانے میں مصروف تھے لیکن آگ اتنی شدید تھی کہ کسی فائر مین کو قریب جانےکی جرات نہیں ہو رہی تھی اور وہ دور ہی آگ پر پانی پھینک رہے تھے۔ اتنے میں ایک فائر بریگیڈ کی گاڑی آئی، اس نے آگ کے باکل قریب جاکر بریک لگائی، فائر مین نے پائپ نکالا اور اور آگ بجھادی۔ فائر بریگیڈ کے اعلی افسران نے فیصلہ کیا کہ اس بہادر اور جرات مند فائر مین کو انعام دیا جائے۔انھوں نے ایک تقریب منعقد کی اور اسے ایک لاکھ کا چیک انعام میں دیا۔ ایک افسرنے فائر مین سے پوچھا " تم اس انعام کا کیا استعمال کرو گے؟" فائر مین نے جواب دیا۔" سب بسے پہلے تو میں اس کم بخت گاڑی کے بریک ٹھیک کراوں گا۔

                            Comment


                            • #74
                              Re: Hanso Jee Hanso Khoob Hanso

                              بیگم: آپ نے مرزا صاحب کی چھوتھی بیوی کے جنازے میں نہیں جانا؟
                              میاں: نہیں بیگم، اب تو جاتے ہوئے شرم آتی ہے۔
                              بیگم: بھلا اس میں شرم کی کونسی بات ہے؟
                              میاں: وہ سوچیں گے میں تو اس کو چار بار بلا چکا ہوں اور اس نے ایک بار بھی نہیں بلایا۔

                              Comment


                              • #75
                                Re: Hanso Jee Hanso Khoob Hanso


                                "ایک صاحب کو اغوا کاروں کی طرف سے ایک خط موصول ہوا" دو لاکھ روپیہ ہمیں ادا کر دو،ورنہ تمہاری بیوی کو واپس چھوڑ جائیں گے

                                Comment

                                Working...
                                X