Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Hanso Jee Hanso Khoob Hanso

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #46
    Re: Hanso Jee Hanso Khoob Hanso

    ایک آدمی کی کار سے طوطا ٹکڑا کے بہوش ھو گیا

    آدمی طوطے کو گھر لے گیا

    پنجرے میں رکھا، کھانا دیا

    طوطا جاگ کے بولا

    ہائے اللہ ، جیل؟

    کار کا ڈرائیور مر گیا کیا؟



    ساجد

    Comment


    • #47
      Re: Hanso Jee Hanso Khoob Hanso

      بیٹا؛ ابو آپ کی شادی ھوگئی ھے؟
      ابو؛ ہاں بیٹا ھو گئی ھے
      بیٹا؛ کس کے ساتھ؟
      ابو؛ آپ کی امی کے ساتھ
      بیٹا؛ اوووووووووووو
      گھر میں ھی چکر چلا لیا


      ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا

      Comment


      • #48
        Re: Hanso Jee Hanso Khoob Hanso

        گنجے لوگو سے معذرت







        ایک مکھی گنجے کے سر پر جا بیٹھی
        دوسری مکھی نے کہا؛
        واہ!کیا گھر ملا ھے تجھے
        پہیلی مکھی بولی؛نہیںً
        ابھی تو صرف پلاٹ خریدا ھے

        Comment


        • #49
          Re: Hanso Jee Hanso Khoob Hanso

          ایک رسالے میں کچھ عبارت الٹی چھپی ہوئی تھی، البتہ اس پر سرخی سیدھی لگی ہوئی تھی جو یہ تھی۔ "اسے صرف مرد حضرات پڑھیں۔"
          الٹی عبارت کچھ یوں تھی: "اس عبارت کو سب سے زیادہ تعداد میں خواتین پڑھیں گی۔ ایک لاکھ خواتین میں سے ننانوے ہزار نو سو چھیانوے خواتین اسے پڑھیں گی۔ باقی چار اس لیے نہیں پڑھ سکیں گی کہ وہ ان پڑھ یا نابینا ہوں گی۔"
          ممبرز کا اس بارے میں کیا خیال ہے اور ہمیں اس سے کیا سبق ملتا ہے؟

          Comment


          • #50
            Re: Hanso Jee Hanso Khoob Hanso

            ایک پٹھان اور اس کی بیوی رکشے میں آکر بیٹھے
            ڈرائیور نے شیشہ سیٹ کیا
            پٹھان چلایا اور بولا
            تم ہمارا بیوی کو دیکھتا ھے
            تم پیچھے بیٹھو رکشہ ھم چلائے گا

            Comment


            • #51
              Re: Hanso Jee Hanso Khoob Hanso


              پٹھان کو چراغ ملا--
              چراغ رگڑا تو جن نکلا
              جن نے کہا تم نے مجھے آزاد کیا
              کوئی بھی اپنی تین خواہش بتاؤ۔۔

              پٹھان نے کہا

              1-ایک بڑا سا بنگلہ
              2-اس میں خوب دولت مند لوگ
              3-مجھے اس میں چوکیدار لگادو

              Comment


              • #52
                Re: Hanso Jee Hanso Khoob Hanso

                ایک سمندری طوفان کے نتیجے میں تین مسافر ایک ایسے جزیرے پر جا پہنچے جہاں کھانے پینے کے لیے تو پھل اور دیگر اشیاء موجود تھیں مگر وہ خود باقی دنیا سے بالکل کٹ گئے تھے۔ ایک دن وہ تینوں چلتے پھرتے ایک نئ جگہ جا نکلے تو انہیں وہاں ایک بوتل پڑی نظر آئی۔ ڈھکن کھولے تو بوتل میں سے ایک جن برآمد ہوا اور کہنے لگا۔ " کیا حکم ہے میرے آقا! میں صرف تین خواہشات پوری کرسکتا ہوں چونکہ آپ تینوں نے مجھ کو اس بوتل سے رہائی دلوائی ہے اس لیے تینوں کی ایک ایک خواہش پوری ہوگی۔ اب اپنی اپنی خواہش بتائیں۔"
                ایک نے ہمت کرکے کہا۔ " مجھے میرے بیوی بچے بہت یاد آرہے ہیں اس لیے مجھے ان کے پاس لے چلو۔" جن نے منتر پڑھا اور پہلا آدمی غائب ہوگیا۔
                دوسرے نے کہا۔" مجھے اپنے ماں باپ اور بھائی بہنوں کی بہت یاد آرہی ہے مجھے ان کے پاس پہنچادو۔" جن نے منتر پڑھا اور دوسرا آدمی بھی غائب ہوگیا۔
                تیسرے آدمی نے لاپروائی سے کہا۔" نہ تو میرے ماں باپ زندہ ہیں اور نہ ہی میری بیوی بچوں سے کبھی بنتی ہے۔ میں یہاں زیادہ خوش ہوں لیکن اب بہت اکیلا پن محسوس کر رہا ہوں اس لیے ان دونوں آدمیوں کو واپس یہاں پہنچاؤ۔"
                جن نے چھو منتر کیا اور دونوں وہاں واپس موجود پہنچ گئے اور جن غائب ہوگیا۔




                ساجد

                Comment


                • #53
                  Re: Hanso Jee Hanso Khoob Hanso


                  ایک گھر میں جب چور چوری کررہا تھا تو اچانک ایک چھوٹا سا بچہ جاگ گیا۔ چور نے بچے کو دیکھ کر جلدی سے اسے چاقو دکھا کر کہا۔ "خاموش! اگر شور مچایا تو پھاڑ دونگا۔"
                  بچے نے سرگوشی میں کہا۔" میرا سکول بیگ بھی لے جانا ورنہ میں ضرور شور مچادونگا۔

                  Comment


                  • #54
                    Re: Hanso Jee Hanso Khoob Hanso

                    ٹیلی فون آپریٹر نے ملکی سربراہ سے کہا۔"سر! ہم نے بہت ترقی کر لی ہے، ہمارے ٹیلی فون لائن پر آپ جس جگہ چاہیں فوراً بات کر سکتے ہیں۔"
                    "اچھا۔۔۔۔۔! تو پھر جنت کا نمبر ملا دو۔" سربراہ نے کہا۔
                    "کیوں نہیں سر! لیجئے، بات کیجئے۔"
                    "ہیلو! السلام علیکم، کیسے ہیں بھئی آپ لوگ؟"
                    "یہاں پر ہم بہت خوش ہیں، ہر طرف امن و سکون ہے۔ عیش ہی عیش اور خوشی ہی خوشی ہے۔"
                    "اچھا بھئ خدا حافظؕ"
                    "اب ذرا دوزخ میں کسی سے بات کرادیں۔"
                    "ہیلو! ہاں بھئ آپ لوگ کیسے ہیں؟"
                    "بس کچھ نہ پوچھیں جناب، بہت برے حالات ہیں، ہر طرف خون خرابا ہو رہا ہے، سکون ختم ہو گیا ہے۔"
                    "اوہ۔۔۔۔۔۔! اچھا، خدا حافظ۔"
                    "آپریٹر! ذرا یہ تو بتائیں کہ ان کالوں کا کتنے کا بل بنے گا؟"
                    "جناب! جنت میں بات کرنے کے 50 ہزار اور دوزخ کے 5 روپے۔"
                    سربراہ نے حیران ہوتے ہوئے پوچھا۔" جنت کے 50 ہزار اور دوزخ کے صرف 5 روپے، یہ کیا بات ہوئی؟"
                    آپریٹر نے جواب دیا۔" وہ جناب اس لیے کہ دوزخ کی لوکل کال تھی۔"

                    Comment


                    • #55
                      Re: Hanso Jee Hanso Khoob Hanso

                      پی آئی اے کی جہاز امریکہ کے ایکس وائی زیڈ ائیر پورٹ سے فضا میں بلند ہوئی۔ جہاز کی منزل سر زمین پاکستان تھی۔ ایک انگریز، ایک پٹھان اور ایک پاکستانی جہاز میں اکٹھے سفر کر رہے تھے۔ جیسے ہی جہاز امریکہ کی فضاؤں میں بلند ہوئی ویسے ہی امریکی نے نعرہ لگایا "Long live America" اور اپنے پاس موجود شراب کو بوتل کو جہاز سے باہر پھینک دیا۔ اس کے ہمسفر پٹھان اور پاکستانی حیران ہوئے اور انگریز سے پوچھنے لگے کہ آپ نے کیوں شراب کی بوتل پیھنک دی۔ انگریز نے خمار آلود آنکھوں سے دونوں کی طرف دیکھتے ہوئے کہنے لگا "کیونکہ امریکہ میں شراب بہت زیادہ ہے اس لیے۔" خیر دونوں خاموش ہوگئے۔
                      جب جہاز افغانستان کی حدود میں داخل ہوئی تو افغانی نے زور دار نعرہ لگایا " پخیر پختونستان" اور جیب سے نسوار کی ڈبیا نکال کر پھینک دیا۔ اب حیران ہونے کی باری انگریز کی تھی۔ اس نے افغان سے پوچھا کہ آپ نے ایسا کیوں کیا۔ افغان نے فخریہ انداز سے کہا :" کیونکہ کہ خوچہ! ہمارے ملک میں نسوار بہت زیادہ ہے۔"
                      تب پاکستانی حدود ظاہر ہوئے ۔ افغان اور انگریز، دونوں تجسس آمیز انداز میں پاکستانی کی طرف دیکھنے لگے کہ اب یہ کیا چیز پھینکنے والا ہے۔ پاکستانی نے جب دیکھا کہ جہاز اب پاکستانی حدود میں ہے تو اس نے نعرہ بلند کیا "پاکستان زندہ باد" اور آؤ دیکھا نہ تاؤ ، پلک جھپکتے میں افغان کو اٹھا کر باہر پھینک دیا۔ انگریز از حد حیران ہوا اور خوفزدہ لہجے میں کہنے لگا کہ بھائی صاحب آپ نے اس بیچارے کو کیوں پھینک دیا۔ پاکستانی نے ہاتھ جھاڑتے ہوئے اطمینان سے جواب دیا" کیونکہ کہ جناب! ہمارے ملک میں یہ بہت زیادہ ہیں۔



                      ضروری نوٹ: یہ صرف ایک لطیفہ ہے اور میں نے اپنے سے نہیں بنایا ہے پھر بھی اگر کسی پٹھان بھائی کو برا لگے تو پیشگی معذرت خواہ ہوں۔ شکریہ

                      Comment


                      • #56
                        Re: Hanso Jee Hanso Khoob Hanso


                        خواتین کا عالمی دن

                        خواتینن کے عالمی دن کی ایک تقریب منعقد کی گئ جس میں تمام ممالک سے خواتین نے شرکت کی۔ اجلاس شروع کیا گیا۔
                        سب سے پہلے چین کی خاتون نے کہا کہ پچھلے سال کی تقریب کے بعد میں نے گھر جا کر اپنے خاوند سے کہا کہ کل سے کپڑے تم دھوؤ گے۔ اگلے دن میں اٹھی تو کچھ نہیں نظر آیا ، دوسرے دن کپڑے دھلے ہوئے تھے۔
                        پھر امریکہ کی خاتون اٴٹھی اور بولی کی میں نے پچھلے سال کی تقریب کے بعد اپنے خاوند سے کہا کہ کل سے برتن تم دھوؤ گے۔ اگلے دن میں اٹھی تو کچھ نہیں نظر آیا ، دوسرے دن برتن دھلے ہوئے تھے۔
                        اسی طرح تمام ممالک کی خواتین نے اپنی اپنی کامیابی کا ذکر فخر سے کیا۔

                        آخر میں پاکستان کی نمائندہ خاتون اُٹھیں اور بولیں پچھلے سال کی تقریب کے بعد گھر جا کر میں نے بھی اپنے خاوند سے کہا کہ کل سے کھانا تم بناؤ گے۔ اگلے دن میں اٹھی تو کچھ نہیں نظر آیا، دوسرے دن میں اٹھی تو بھی کچھ نہیں نظر آیا۔ تیسرے دن سوُجن اتری تو تھوڑا تھوڑا نظر آنے لگا۔


                        Comment


                        • #57
                          Re: Hanso Jee Hanso Khoob Hanso

                          بچہ۔ "ابو ابو! مجھے دودھ کیوں نہیں ملتا؟"
                          باپ۔" بیٹا! ہم نے گائے بیچ دی ہے نا اس لیے۔"
                          بچہ۔" کیوں؟"
                          باپ۔"وہ تمہیں جو مارتی تھی۔"
                          بچہ (معصومیت سے)۔" ابو! امی بھی تو مجھے مارتی ہے۔

                          Comment


                          • #58
                            Re: Hanso Jee Hanso Khoob Hanso

                            Originally posted by Silent.Tears View Post
                            Molvi Sahab

                            Girl : Molvi Sahab I Am In Love

                            Molvi: Astagfirula Naouzbillah

                            Laholwala TaubaTauba

                            Girl: No Molvi Sahab

                            I Am In Love With U

                            Molvi: Masha Allah JazakAllah

                            Subhan Allah Wah Wah
                            very funny

                            Comment


                            • #59
                              Re: Hanso Jee Hanso Khoob Hanso

                              :kr::kr::kr:
                              ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

                              Comment


                              • #60
                                Re: Hanso Jee Hanso Khoob Hanso

                                ایک مقرر اپنی تقریر میں شراب کے نقصانات بیان کررہا تھا۔ آخر میں اس نے ایک مثال کے ذریعے سے سمجھانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا۔
                                "فرض کرو کہ ایک گدھے کے سامنے ایک بالٹی میں شراب اور دوسری بالٹی میں پانی رکھ دیا جائے تو وہ کونسی بالٹی میں منہ مارے گا؟" آخری لائن سے کسی نے پکارا۔
                                "جناب! پانی والی بالٹی میںؕ" مقرر نے خوش ہو کر پوچھا۔
                                "بالکل صحیح! مگر کیوں؟" جواب آیا۔
                                "کیونکہ وہ گدھا ہے۔

                                Comment

                                Working...
                                X