آج ھم نے یار کو بنایا دولھا
آج گھوڑے پر اسے ایسا ڈالا
دیکھو گھوڑا بھی بیٹھ گیا
ساتھ دولہا بھی اینٹھ گیا
ابھی تو منزل بہت دور ھے
بارات کو جانا شکار پور ھے
دولہا اٹھنےکا نام نہیں لیتا
بدن اپنا تھکن سے چور ھے
آج کیسے سنبھلےمیرا بھولا
آج ھم نے یار کو بنایا دولھا
آج گھوڑے پر اسے ایسا ڈالا
دیکھو گھوڑا بھی بیٹھ گیا
ساتھ دولہا بھی اینٹھ گیا
باراتی دولہا کے پاس دوڑے
دولہا کو کھینچتے آگے پیچھے
اُٹھتا نہیں دولہا جو بیٹھ گیا
چھوڑ کے واپس باراتی پلٹے
آج لگتا ایسے ٹوٹ گیا کولہا
آج ھم نے یار کو بنایا دولھا
آج گھوڑے پر اسے ایسا ڈالا
دیکھو گھوڑا بھی بیٹھ گیا
ساتھ دولہا بھی اینٹھ گیا
کبھی کی گھوڑے پر سواری
بیگم شور مچا رھی ھماری
دولہا بننے کا ایسا شوق تھا
کیوں کھا کر آیا تو حلوہ پوری
کیسے لائے گا دلہن کا ڈولا
آج ھم نے یار کو بنایا دولھا
آج گھوڑے پر اسے ایسا ڈالا
دیکھو گھوڑا بھی بیٹھ گیا
ساتھ دولہا بھی اینٹھ گیا
سینے سے ارمان اپنے لگا کر
حسین خواب اپنے سجا کر
بیٹھی وہ انتظار میں دلہن
کب پہنچے ھے بینڈ بجا کر
کب ختم ھوگا سارا گھٹالا
آج ھم نے یار کو بنایا دولھا
آج گھوڑے پر اسے ایسا ڈالا
دیکھو گھوڑا بھی بیٹھ گیا
ساتھ دولہا بھی اینٹھ گیا
Comment