Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Birthday Poetry

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #16
    Re: Birthday Poetry

    تمہاری سالگرہ پہ

    تمہاری سالگرہ پہ یہ دعا ہے میری

    کہ ایسا روز مبارک ہزار بار آئے .

    تمہاری ہنستی ہوئی زندگی کی راہوں میں

    ہزاروں پھول لٹاتی ہوئی بہار آئے ! ! ! ! !
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

    Comment


    • #17
      Re: Birthday Poetry

      مبارک تجھے تیری سالگرہ ہو
      آنے والا ہر سال خوشیوں سے بھرا ہو
      تیرے ارد گرد بہاروں کا رقص ہو
      آئینہ تیری خوبصورتی کا عکس ہو
      منزلیں خود تیرے قدموں میں* آئیں
      حسین پریاں تیرے سپنوں میں آئیں
      تجھے کبھی کوئی نہ مصیبت ملے
      ملے تو ہر لمحہ اچھی قسمت ملے
      سب لوگ تیرے گُن گانے لگیں
      تُو گھر سب کے دلوں میں بنانے لگے
      بلندیاں تیرے قدم چومیں
      مسرتیں *تیرے چار سُو گھومیں
      تیری پوری ہر کوئی خواہش ہو
      جنت تیری اگلی رہائش ہو
      مبارک تجھے تیری سالگرہ ہو
      آنے والا ہر سال خوشیوں* سے بھرا ہو
      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

      Comment


      • #18
        Re: Birthday Poetry

        حسین چہرے کی تابندگی مبارک ہو
        تجھے یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو
        اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
        اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

        Comment


        • #19
          Re: Birthday Poetry

          زندگی بھر یہ آسماں تجھ کو
          کسی آفت میں*مُبتلا نہ کرے

          یہ بہاریں* جہاں جہاں جائیں
          کوئی تجھ کو ان سے جدا نہ کرے

          تیری زندگی کی روشنی کو خُدا
          کسی ظلمت سے آشنا نہ کرے

          کِھلتے پھولوں کی رِدا ہو جائے
          اِتنی حسّاس ہوا ہو جائے
          مانگتے ہاتھ پہ کلیاں رکھ دے
          اِتنا مہربان خُدا ہو جائے!!!
          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

          Comment


          • #20
            Re: Birthday Poetry

            جو خوشی تمہارے قریب ہو
            وہ سدا تمہیں نصیب ہو
            تجھے وہ خلوص ملے کہ
            جو تیری زندگی پہ محیط ہو
            جو خیال دل میں اسیر ہو
            اور دعا میں بھی تاثیر ہو
            تجھے وہ جہان ملے
            جدھر غموں کا نہ گزر ہو
            جدھر روشنی ہو خلوص کی
            اور نفرتوں کو خبر نہ ہو
            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

            Comment


            • #21
              Re: Birthday Poetry

              ساری کائنات تمھاری خوشیوں کے لئے دُعا گو ہے
              دل سے نکلنے والی ہر ایک دُعا
              نوکِ قلم پہ مچلتے سارے حسین و معتبر حرف
              جلتی شمع کی ساری سُنہری رو پہلی کرنیں
              سبز لباس پہنے سارے اُونچے شجر
              خوشنما پھولوں سے سجی دور تک پھیلی
              بوگن و بلیا کی بیل
              اِدھر سے اُدھر سُوکھے پتوں کو اُڑانے والی ہوائیں
              آتی جاتی چودھویں کی روشنی میں نہاتی اُونچی اُونچی لہریں
              سب کے سب آج کے دن تم کو وش کرتے ہیں
              !!! اگر سنو تو
              !!! محسوس کرو تو
              !!! ساری کائنات تمھاری خوشیوں کے لئے دُعا گو ہے
              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

              Comment


              • #22
                Re: Birthday Poetry

                سالگرہ سے پہلے

                ابھی تو اپنے ساتھ کو اک سال بھی نہ گزرا تھا
                کوئی گرہ ہی لگ جاتی
                بندھن سا اک بن جاتا
                جس کو ہم باندھے رکھتے
                جو ہم کو باندھے رکھتا
                پھر شاید ہم نہ بچھڑ پاتے
                لیکن ہم تو یوں بچھڑے
                کہ بچھڑنے کا کچھ غم بھی نہیں
                آنکھ کسی کی نم بھی نہیں
                شاید ! اس لیے کہ ہم میں
                کوئی بندھن ہی نہ بن پایا تھا
                پر یہ بھی اچھا ہوا شاید
                کیونکہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
                بندھن جب ٹوٹا کرتا ہے
                تو دل بھی ٹوٹ سے جاتے ہیں
                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                Comment


                • #23
                  Re: Birthday Poetry

                  آج تمہاری سالگرہ ہے
                  جلتی شمعیں ، روشن چہرےنازک لڑیاں ،
                  كامنی سہرےنرگس ، بیلا ، موتیا ، لالہجوہی ، چمپا اور بنفشہ
                  دیکھو ہر کوئی شاد ہے نا
                  آج تمہاری سالگرہ ہے
                  دیکھو ہم کو یاد ہے نا
                  ہم تو صرف دعاءگو لوگ
                  خاک و مہر کا کیا سنجوگ
                  پاس رہیں یا دور رہیں
                  وحشت سے رنجور رہیں
                  یہاں محفل آباد ہے نا
                  آج تمہاری سالگرہ ہے
                  دیکھو ہم کو یاد ہے نا
                  کیسے کیسے خواب بنیں
                  رنگ برنگے پھول چنیں
                  ُان کے ہاتھہ پہ ہاتھہ رہے گا
                  سالگرہ کا کیک کٹے گا
                  خواب ہر ایک آباد ہے نا
                  آج تمہاری سالگرہ ہے
                  دیکھو ہم کو یاد ہے نا
                  اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                  اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                  Comment


                  • #24
                    Re: Birthday Poetry

                    دُعا کا ٹوٹا ہُوا حرف، سرد آہ میں ہے

                    تری جُدائی کا منظر ابھی نگاہ میں ہے

                    ترے بدلنے کے با وصف تجھ کو چاہا ہے

                    یہ اعتراف بھی شامل مرے گناہ میں ہے

                    اب دے گا تو پھر مجھ کو خواب بھی دے گا

                    میں مطمئن ہوں، مرا دل تری پناہ میں ہے

                    بکھر چُکا ہے مگر مُسکراکے ملتا ہے

                    وہ رکھ رکھاؤ ابھی میرے کج کلاہ میں ہے

                    جسے بہار کے مہمان خالی چھوڑ گئے

                    وہ اِک مکا ن ابھی تک مکیں کی چاہ میں ہے

                    یہی وہ دن تھے جب اِ ک دوسرے کو پایا تھا

                    ہماری سالگرہ ٹھیک اب کے ماہ میں ہے

                    میں بچ بھی جاؤں تو تنہائی مار ڈالے گی

                    مرے قبیلے کا ہر فرد قتل گاہ میں ہے!


                    شاعرہ پروین شاکر

                    Last edited by .; 8 April 2015, 22:26.
                    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                    Comment

                    Working...
                    X