Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

pegham birthday designing poetry competition -2015

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • pegham birthday designing poetry competition -2015

    Assalamalikum
    jesa kay aap sub jantay hian kay 15th April ko pegham ki 10th bdy aa rahi hai to us hawalye say aik competition shuru kar rehay hian ..

    pegham ki salgirah kay moukay pay koi poetry design kar k share karni hai ..

    koi bhi nazam/ghazal/shair kuch bhi design kar saktay hian .

    pegham ka logo zaror lagaye

    koi ghair ikhalqi image mut use karian

    Topic name - salgirah Mubarak Pegham

    laste date ...10th April

    or Winner entries pegham Birthday Magazine main shamil ki jaian ge :c2:

    best of luck to all designers :hii:
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔


  • #2
    Re: pegham birthday designing poetry competition -2015

    پیغام ِ سرَ مستی


    کار سازِِ حیاتِ کنُ فئکون
    اے خداوندِ این و آں
    تُو نے
    جب بنا ہی دیا ہے انساں کو
    تو اسے پھر سکوں بھی دے دے
    وہ سکوں
    جو تری رضا ٹھہرے
    وہ سکوں جو تری مشیّت ہو
    وہ سکوں، عشق جو تیرا ٹھیرے
    اس کو دنیا، اگر دکھانی ہے
    اسِ کو آنکھوں کی روشنی دی ہے
    دل کی بھی اِس کو روشنی دے دے
    روشنی وہ، جو زندگی دے دے
    زندگی وہ، جو بندگی دے دے
    بندگی وہ، جو ہر خوشی دے دے
    اس سے، گر کام تجھ کو لینا ہے
    اس کے، ہاتھون کو، تُو قوی کردے
    حوصلہ اِس کا مُنجلی کردے
    ہر رہِ زیست وا ہو جائے
    علم اس کو اگر سکھناہے
    علم کی اس کو آگہی دے دے
    آدمیت کے حُسن کی اس کو
    اَبَدی ایک روشنی دے دے
    بغض و نفرت، حسد، دل آزاری
    ہیں، بُرےیہ، تو چھین کے ان کو
    حافظے سے انہیں فنا کردے
    اور بخش دے
    حسنِ اخلاق و صدق و نور و خلوص
    سادگی، خندگی و معصومی
    نغمگی، سرخوشی، وفا، ایثار
    مرحمت،التفات،حلم،صبور
    اے خدا !
    کارسازِ کون و مکان
    نورِارض و سماہے، تو ہی فقط
    اے خدا! دے دے،روشنی دے دے
    اِس کے اعصاب پر سوار ہیں غم
    اِس کے اعصاب کو خشی دے دے
    اے خدا! ہم بھی تیرے بندے ہیں
    تیرے آگے ہیں ہاتھ پھیلائے
    تیرے آگے ہیں سر جھکائے ہوئے
    اور تجھی سے ہیں لو لگائے ہوئے
    بھیک دے، بھیک روشنی کی بھیک دے
    اپنی ذات و صفات کے صدقے
    اپنی خلاّقیت کے صدقے میں
    خاطرِ دل نواز و پرُ تسکیں
    روحِ آسودگی عطا کردے
    روشنیوں کی روشنی، سن لے
    روشنیوں کی سر خوُشی دے دے
    قلبِ تسکیں کا مَیں گدا گر ہوں
    اس گدا کو سکوںِ جاں دے دے
    وہ سکوں جو، سکونِ فطرت ہے
    وہ سکون جو، سکونِ سرمد ہے
    وہ سکون جو لباسِ خُلّت ہے
    وہ سکون جو، سکونِ رحمت ہے
    بھیک میں دے ہمیں ہنرمندی
    بھیک میں آگہی ہیمں دے دے
    بھیک میں بخش دے بہارِ دوام
    ہم کو عرفانِ ذات ہوجائے
    زیرِپا کائنات ہوجائے
    ہم سمجھ لیں کہ زندگی کیا ہے
    اور ہر سو یہ روشنی کیا ہے
    اے خدا! قلب کو منور کر،
    ائے خدا! روح کو مؤثر کر
    پم پہ اسرارِ جاں اُُجاگر کر
    تُو سمندرہے، اس سمندر میں
    ایک قطرہ ہے یہ مری ہستی
    مالکِ دوجہاں، اس دوعالم میں
    ذات میری ہے، ایک ذّرکم روشنیوں کی روشنی تُو ہے
    چیز، تُوہے، خدائے لفظ و بیان
    اور ہستی مری، مگر ناچیز،اے خداوند!

    مَیں ترا، ناچیز بندہ ، سوچتا رہتا ہوں، یہی ہردم
    تیری اس بے کنار
    دنیا میں، آدمی کیوں اداس رہتا ہے
    کیون خوشی اِس سے دور رہتی ہے
    دامن اس کا خوشی سے بھر دے تُو
    زندگی کا شعور اسے دے دے
    زندگی اس کی معتبر کر دے
    اعتبار اپنے عشق کا دے دے
    اے خداوندِ این و آں!تُو نے
    جب بنا ہی دیا ہے انساں کو
    تو اسے پھر، سکون بھی دے دے
    وہ سکون ، جو سکونِ سرمد ہو

    Comment


    • #3
      Re: pegham birthday designing poetry competition -2015

      Asslam o alaikum

      Ye lo ji meri taraf sey to ye hai








      Comment


      • #4
        Re: pegham birthday designing poetry competition -2015

        Khoobsoorat presentation Aslam Bhai.....:)
        Pegham Poetry Art work

        Comment


        • #5
          Re: pegham birthday designing poetry competition -2015

          beautiful work ..aap ki designing main kuch na kuch unique zaror hota hai ..good :thmbup:

          n Thanx for sharing with us :rose
          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

          Comment


          • #6
            Re: pegham birthday designing poetry competition -2015

            bahut umdaa r behtareen presentations..............

            Comment


            • #7
              Re: pegham birthday designing poetry competition -2015



              بھائی اسلم 1981۔۔۔ تیرا جواب نہیں، اتنی خوبصورت اور اسٹائیلش پریزنٹیشن کیا بات ہے۔ (پھٹے چک دیتے نے تئوں یار) لے پھر تیری نظر۔ پیغام کی سالگرہ کے موقعہ پر۔۔ وہ کیا کہتے ہیں ۔سچی یاری سب پر بھاری۔۔۔۔۔۔ ٹاک شاک والی نہیں ۔۔۔۔ ہم دونوں والی۔۔۔۔؛

              آؤ! پھر روشنی کی بات کریں
              غم بھلادیں، خوشی کی بات کریں

              روشنی بخش دیں فضاؤں کو
              چاند اور چاندنی کی بات کریں

              دل کا کُملانا، بھول چائیں ہم
              روح کی، تازگی کی بات کرین

              تیرہ بختوں کو روشنی دیکر
              غمزدوں سے خوشی کی بات کریں

              ہم سے جو دشمنی کی بات کرے
              اس سے ہم دوستی کی بات کریں

              آدمیّت سے پیار کرتے رہیں
              جنگ میں آشتی کی بات کریں

              فکرِ فردا کا بھی خیال رہے
              حال کی بہتری کی بات کریں

              مسندِ گل پہ بیٹھ کر گائیں
              زیست کی نازکی کی پات کریں

              سایہء بادہ و سُبو میں ہم
              مستی و بے خودی کی بات کریں

              نغمہ و شعر گُنگُنائیں ہم
              راگ اور راگنی کی بات کریں

              ایک دوجے کی جان بَن جائیں
              اور پھر سرخوشی کی بات کریں

              آؤ! شمعیں جلائیں چاہت کی
              کیف و وارفتگی کی بات کریں

              جو ہمیں پیار کی ضمانت دے
              ایسی دیوانگی کی بات کریں

              جو ہمیں قرب کی بشارت دے
              ایسی ہم دوستی کی بات کریں

              ڈوب جائیں خودی کے دریا میں
              اور پھر بے خودی کی بات کریں

              آؤ جاناں! قریب آجاؤ
              تم سے اب دلگی کی بات کریں۔

              ہدیہء محبت
              منجانب: فاروق سعید قریشی ۔۔ پیغام کی سالگرہ پر تمام قابل احترام دوستوں کے نام۔

              Comment


              • #8
                Re: pegham birthday designing poetry competition -2015



                بھائی اسلم 1981۔۔۔ تیرا جواب نہیں، اتنی خوبصورت اور اسٹائیلش پریزنٹیشن کیا بات ہے۔ (پھٹے چک دیتے نے تئوں یار) لے پھر تیری نظر۔ پیغام کی سالگرہ کے موقعہ پر۔۔ وہ کیا کہتے ہیں ۔سچی یاری سب پر بھاری۔۔۔۔۔۔ ٹاک شاک والی نہیں ۔۔۔۔ ہم دونوں والی۔۔۔۔؛

                آؤ! پھر روشنی کی بات کریں
                غم بھلادیں، خوشی کی بات کریں

                روشنی بخش دیں فضاؤں کو
                چاند اور چاندنی کی بات کریں

                دل کا کُملانا، بھول چائیں ہم
                روح کی، تازگی کی بات کرین

                تیرہ بختوں کو روشنی دیکر
                غمزدوں سے خوشی کی بات کریں

                ہم سے جو دشمنی کی بات کرے
                اس سے ہم دوستی کی بات کریں

                آدمیّت سے پیار کرتے رہیں
                جنگ میں آشتی کی بات کریں

                فکرِ فردا کا بھی خیال رہے
                حال کی بہتری کی بات کریں

                مسندِ گل پہ بیٹھ کر گائیں
                زیست کی نازکی کی پات کریں

                سایہء بادہ و سُبو میں ہم
                مستی و بے خودی کی بات کریں

                نغمہ و شعر گُنگُنائیں ہم
                راگ اور راگنی کی بات کریں

                ایک دوجے کی جان بَن جائیں
                اور پھر سرخوشی کی بات کریں

                آؤ! شمعیں جلائیں چاہت کی
                کیف و وارفتگی کی بات کریں

                جو ہمیں پیار کی ضمانت دے
                ایسی دیوانگی کی بات کریں

                جو ہمیں قرب کی بشارت دے
                ایسی ہم دوستی کی بات کریں

                ڈوب جائیں خودی کے دریا میں
                اور پھر بے خودی کی بات کریں

                آؤ جاناں! قریب آجاؤ
                تم سے اب دلگی کی بات کریں۔

                ہدیہء محبت
                منجانب: فاروق سعید قریشی ۔۔ پیغام کی سالگرہ پر تمام قابل احترام دوستوں کے نام۔

                Comment

                Working...
                X