اسلام علیکم
دیدِ قبلاً (déjà vu) ایک ایسی نفسیاتی کیفیت یا ایسے لمحات کو کہا جاتا ہے کہ جس میں کوئی شخصیت ، ایک بالکل اجنبی اور پہلی مرتبہ دیکھی جانے والی شۓ (یا ماحول) کے بارے میں یہ گمان یا خیال رکھتی ہو کہ اس ماحول یا شۓ کو وہ پہلے بھی دیکھ چکی ہے۔ یعنی دیدِ قبلاً ایک ایسا فریب حس (illusion) کہا جاسکتا ہے کہ جس میں ایک نیا ماحول ، پرانے یا ماضی سے شناسا ہونے کا احساس اجاگر کر رہا ہو۔ یہ لفظ Deja Vu فرانسیسی زبان سے لیا گیا ہے جس میں Deja کے معنی ہے پہلے اور Vu کے معنی ہے دیکھنا
میرے اپنے ساتھ ایسا بہت مرتبہ ہوا ہے کہ بالکل ہے نیا ماحول ہوتا ہے،مگر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے پہلے بھی ایسا کچھ میرے ساتھ ہوا ہے،یا کچھ ایسا ہے جو سناشا سناشا سا ہے یا پھر دہرایا سا جا رہا ہے۔اس لمحے میں کچھ دیر کے لیے بڑا ہی عجیب سا محسوس کرتا ہوں ساتھ میں اپنے اطراف پر غور کریا ہوں کہ کیا کبھی ایسا پہلے بھی ہوا ہے،مگر ایک عجیب سی سناشائی کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
اس تھریڈ میں آپ نے بتانا ہے کہ کبھی آپ کے ساتھ بھی ایسا کچھ ہوا ہے؟ اور اگر ایسا ہوا ہے تو پھر اس لمحے آپ کے کیا محسوسات ہوتے ہیں؟؟؟؟/
Comment