السلام علیکم
سلسلۂ افواجِ پاکستان کے سلسلے کو جاری رکتھے ہوئے اگے بڑھتے ہیں۔۔۔
اجوٹنٹ جنرل ۔۔۔ ag
فوجیں تیار کرنا ، بھرتی کرنا ، ان کومنظم کرنا اور محفوظ افواج ( ریزرو) تیار رکھنا ،
اجوٹنٹ جنرل کے فرائض میں شامل ہے ۔
وہ فوجیوں کی رخصت ، ترقیوں ، نظم و ضبط ، تنخواہ الاؤنس اور عام فلاح و بہبود کا ذمہ دار بھی ہوتا ہے ،
اسی کے ذمے جنگی قیدیوں کی نگرانی اور پاکستانی افواج کے سپاہیوں کی صحتِ عامہ کی نگرانی بھی ہے ۔
اس معاملے میں ڈائریکٹر میڈیکل سروسز اس کے مشیر کے طور پر کام کرتا ہے ۔۔
اجوٹنٹ جنرل کی مدد مندرجہ ذیل ڈائریکٹران کرتے ہیں :۔۔
۱ : ڈائریکٹر آف میڈیکل سروسز (آرمی ) ۔
۲ : ڈائریکٹر آف پرسنل ایڈمنسٹریشن
۳ : ڈائریکٹر آف پرسنل سروسز
۴ : ڈائریکٹر آف ویلفئیر اینڈ ری ہیبلی ٹیشن
۵ : ڈائریکٹر آف سویلین پرسونل
Comment