Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

اپنا قیمتی ترین ووٹ دیتے وقت ان باتوں کا خاص خیال رکھیں

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • اپنا قیمتی ترین ووٹ دیتے وقت ان باتوں کا خاص خیال رکھیں

    اپنا قیمتی ترین ووٹ دیتے وقت ان باتوں کا خاص خیال رکھیں

    پہلی بات کہ آزاد امیدوار کو ووٹ مت دیں وہ جیتنے کے بعد کسی بھی پارٹی میں جا سکتاہے ۔۔

    دوسری بات کہ بیرون شہر سے آئے ہوئے امیدوار کو ووٹ مت دیں کیوں کہ وہ یہ سیٹ چھوڑ دے گا اور ضمنی الیکشن کی اذیت سے گزرنا پڑے گا ۔

    تیسری بات یہ کہ لوکل شخص کو ووٹ دیں لیکن یاد رکھیں کہ وہ زہد و تقوی، ایمانداری ، دیانت ، اور تعلیم میں سب سے بہتر ہو ۔

    چوتھی بات یہ کہ جیسے پرانے گارے ، ٹوٹی اینٹوں اور کوڑ کباڑ سے نئی عمارت تعمیر نہیں ہو سکتی اسی طرح لوٹوں ، لٹیروں ، بدمعاشوں اور منشیات فروشوں سے پاکستان کی حالت تبدیل نہیں ہو سکتی۔ اس لئے لوٹوں کو یکسر مسترد کر دیں ۔

    پانچویں بات جب پرچی پر مہر لگانے لگیں تو صرف ایک بار قرآن پاک میں موجود جہنم کی ہولناکیوں کو ذہن میں ضرور رکھیں کیوں کہ ووٹ ایک گواہی ہے اور گواہی جنت اور جہنم دونوں کا فیصلہ کر سکتی ہے ۔

    چھٹی بات ہمیشہ پارٹی کو ووٹ دیں ان کے منشور دھیان سے پڑھیں اگر پہلے کسی بھی حکومت کا حصہ رہے ہوں تو دیکھیں کیا پہلے انہوں نے وعدے وفا کیے؟ اگر نہیں کیے تو اب بھی نہیں کریں گے۔۔ ووت دیتے وقت ظاہری لالچ پر مت جائیں جیسے ہم اتنی تنخواہ کر دیں گے، گاڑیاں دیں گے، روڈ بنائیں گے۔۔ یہ تمام باتیں جزوی ہیں سب سے پہلے تعلیم، صحت، امن، سکون شعور اہم ہیں۔

    ساتویں بات اگر امیدوار پہلی بار الیکشن لڑ رہا ہے لیکن اچھا انسان ہے ایماندار ہے دیانتدار ہے، اور پڑھا لکھا ہے تو اس کو ووٹ دیں یہ سوچ کر نہیں کہ وہ ہار جائے گا اور میرا ووٹ ضائع ہو جائے گا ایسا مت سوچیں اس کی پارٹی کو دیکھیں ان کے منشور کو دیکھیں اور ووٹ دینے میں مت ہچکچائیں۔

    آٹھویں بات ووٹ دیتے وقت صرف اور صرف قومی مفاد کر ترجیح دین ذاتی مفاد کو زیادہ ترجیح نہ دیں۔ کیونکہ اگر اچھی حکومت ہوگی تو انصاف، روزگار، مسئلہ مسائل، کے لیے اپنے حلقے کے ایم پی اے، ایم این اے کے پاس نہیں جانا پڑے گا کیونکہ ایم پی اے، ایم این اے کا کام قانون سازی کرنا ہے نوکریاں تقسیم کرنا نہیں۔

    اخری بات ہر بار کے آزمائے ہوئے کو دوبارہ آزمانہ بیوقوفی ہوگی کیونکہ وہ ہربار الیکشن سے پہلے سہانے خواب دکھاتے ہیں۔ لیکن ہر باران کی تعبیر نہیں دیتے۔

    بشکریہ ایک دوست

  • #2
    Re: اپنا قیمتی ترین ووٹ دیتے وقت ان باتوں کا خاص خیال رکھیں

    تیسری بات یہ کہ لوکل شخص کو ووٹ دیں لیکن یاد رکھیں کہ وہ زہد و تقوی، ایمانداری ، دیانت ، اور تعلیم میں سب سے بہتر ہو
    اسکا پیمانہ کیا ہے؟
    tumharey bas mein agar ho to bhool jao mujhey
    tumhein bhulaney mein shayid mujhey zamana lagey

    Comment

    • #3
      Re: اپنا قیمتی ترین ووٹ دیتے وقت ان باتوں کا خاص خیال رکھیں

      WAH Kya baat hae iss hedayat name ki
      zaroor amal kiya jaey gey

      Comment

      • #4
        Re: اپنا قیمتی ترین ووٹ دیتے وقت ان باتوں کا خاص خیال رکھیں

        pemanaaa????
        Pemana aap ki apne sooch hae sahi soochiye sahi vote dejey

        Comment

        • #5
          Re: اپنا قیمتی ترین ووٹ دیتے وقت ان باتوں کا خاص خیال رکھیں

          الیکشن کمیشن میں تو کام نہیں شروع کردیا۔۔۔ آزاد امیدوار بطور آپ کی سپورٹ سے لڑتا ہے بعد میں اس کی کوشش حکومت کا حصہ بننے کی ہوتی ہے تاکہ آپ کے علاقے کے لئے فنڈ حاصل کرسکے
          باقی اچھا جائزہ لیا لیکن دوست اب اقتدار کی جنگ میں غریب تو حصہ لینے سے رہا ایماندار کون ہے عمران خان جس نے بے ایمانی بال ٹمرنگ سے شروع کی نواز شریف جس نے شوگر مل میں گھپلے کئے یا الطاف حسین بھتہ مافیا کا سرغنہ بس محب وطن کی شرط کافی ہے جو وطن کا سودا نہ کردے

          بہت بہت شکریہ
          ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
          سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

          Comment

          • #6
            Re: اپنا قیمتی ترین ووٹ دیتے وقت ان باتوں کا خاص خیال رکھیں

            مطلب ووٹ دیں ہی نہیں :dance5:۔۔ کیوں ٹھیک کہہ رہا ہوں ؟؟
            ویسے پوسٹ مزیدار ہے۔۔ بہت خوب خان صاحب

            Comment

            • #7
              Re: اپنا قیمتی ترین ووٹ دیتے وقت ان باتوں کا خاص خیال رکھیں

              ڈرائیور بھائی اپنا نام تو بتاؤ
              ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
              سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

              Comment

              • #8
                Re: اپنا قیمتی ترین ووٹ دیتے وقت ان باتوں کا خاص خیال رکھیں

                Originally posted by -=The Driver=- View Post
                مطلب ووٹ دیں ہی نہیں :dance5:۔۔ کیوں ٹھیک کہہ رہا ہوں ؟؟
                ویسے پوسٹ مزیدار ہے۔۔ بہت خوب خان صاحب

                نہیں دو گئے تو کوئی کتا بلا سیٹ جیت جائے گا نقصان کس کا ہوگا ، کھانا نہیں کھاؤ گئے تو بھوکا کون رہے گا
                دونٹ بی انا ہزارے لاسٹ میں تین دن بعد وہ بھی بھاگ گیا
                بی پاسٹو اپنی طاقت کو اپنے غصے کو ضائع مت کرو زیادہ سے زیادہ کیا ہوگا بقول بانیاز امیدوار ہار جائے گا ہم سب کو بہادر بن کر جینا سیکھنا ہوگا اگر جینا ہے تو
                ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
                سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

                Comment

                • #9
                  Re: اپنا قیمتی ترین ووٹ دیتے وقت ان باتوں کا خاص خیال رکھیں

                  Originally posted by Sub-Zero View Post

                  نہیں دو گئے تو کوئی کتا بلا سیٹ جیت جائے گا نقصان کس کا ہوگا ، کھانا نہیں کھاؤ گئے تو بھوکا کون رہے گا
                  دونٹ بی انا ہزارے لاسٹ میں تین دن بعد وہ بھی بھاگ گیا
                  بی پاسٹو اپنی طاقت کو اپنے غصے کو ضائع مت کرو زیادہ سے زیادہ کیا ہوگا بقول بانیاز امیدوار ہار جائے گا ہم سب کو بہادر بن کر جینا سیکھنا ہوگا اگر جینا ہے تو

                  بانیاز بھائی کے شرائط دیکھ کر کہہ دیا میں نے۔۔ کیوں کہ ایسا کوئی بندہ ملے گا ہی نہیں
                  جو قبلہ بانیاز بھائی نے زیرِ قلم کئے۔۔ اس کے جواب میں ۔۔۔ میں نے کہا کہہ اپکا مطلب ہے ووٹ ڈالیں ہی نہیں۔۔
                  میں تو ویسے بھی ڈال رہا ہوں۔۔۔ باقی سب کی اپنی اپنی مرضی

                  Comment

                  • #10
                    Re: اپنا قیمتی ترین ووٹ دیتے وقت ان باتوں کا خاص خیال رکھیں

                    Originally posted by Masood View Post

                    اسکا پیمانہ کیا ہے؟
                    pemana aap ki observations hi ho sakti hein ..

                    Comment

                    • #11
                      Re: اپنا قیمتی ترین ووٹ دیتے وقت ان باتوں کا خاص خیال رکھیں

                      Originally posted by Rabia rose 33 View Post
                      pemanaaa????
                      Pemana aap ki apne sooch hae sahi soochiye sahi vote dejey
                      thank u

                      Comment

                      • #12
                        Re: اپنا قیمتی ترین ووٹ دیتے وقت ان باتوں کا خاص خیال رکھیں

                        Originally posted by Sub-Zero View Post

                        نہیں دو گئے تو کوئی کتا بلا سیٹ جیت جائے گا نقصان کس کا ہوگا ، کھانا نہیں کھاؤ گئے تو بھوکا کون رہے گا
                        دونٹ بی انا ہزارے لاسٹ میں تین دن بعد وہ بھی بھاگ گیا
                        بی پاسٹو اپنی طاقت کو اپنے غصے کو ضائع مت کرو زیادہ سے زیادہ کیا ہوگا بقول بانیاز امیدوار ہار جائے گا ہم سب کو بہادر بن کر جینا سیکھنا ہوگا اگر جینا ہے تو
                        شکریہ بھائی

                        آپ نے بلا جیت جانے کا لکھا

                        Comment

                        • #13
                          Re: اپنا قیمتی ترین ووٹ دیتے وقت ان باتوں کا خاص خیال رکھیں

                          بہت شکریہ بانیاز جی ان مفید باتوں کا۔۔کچھ باتیں ہم بھی ایڈ کرنا چاہتے ہیں جب کہ اس الیکشن میں کچھ گھنٹے رہ گئے۔۔

                          کچھ وقت قلیل کچھ میں سستی کا مارا بندہ الگ سے تھریڈ نہیں لگا سکا امید کرتا ہوں اپ اپنی پوسٹ میں میری ان لغویات کو خؤش دلی سے سہہ لیے گے

                          حالات ہم سے بہت زیادہ حقیقت پسندانہ رویہ کی متقاضی ہیں۔۔ہمیں فہم و فراست کی جتنی اج ضرورت کہ پہلے کبھی اتنی نہ تھی۔۔حالات واقعات خوفناک اناداز میں جبڑے کھولے کہ ان کی کنچلیلاں بھی نظر ارہی ہیں۔۔۔تین صبوں میں آگ وخون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے بالخصوص بلوچستان اتش فشاں کا روپ دھار چکا ہے بلوچستان پاکستان کی سٹرتیجک گہرائی ہے اس کے بغیر پاکستان بس انسانوں سے بھرا ہوا ایک خطہ ہوگا۔۔آبادی کا جن اتنی تیزی سے سر اٹھا رہا کا الامان الحفیظ، اس کے دوش بدوش جہلات، معلق وباہیں، لوڈشیڈنگ، پست کلچر، بیرانی اندرونی سازشیں، فرقہ واریت بڑھتی ہوئی مہنگائی، کم ہوتے وسائیل الغرض ایک نہ ایک غم لگا بیٹھا ہے دیوار کے ساتھ

                          میری ناقص رائے میں اس الیکشن میں موجود تمام افراد اقتدار کے بھوکے ہیں وہ اپنے اقتدار کی خاطر کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں ان کو اس سے واسطہ نہیں کے ان کے فیصلوں کا عذاب آئیندگان سہے گے۔۔ہونا تو یہ چاہیے کہ ڈیرھ اینٹ کی مسجد بنانے کے بجائے تمام پارٹیاں اکھٹی ہو کر ملک عزید کو بقا کے چیلنجز سے نمٹتی لیکن یہ فوج، عدلیہ، سیاسدان سب اپنی اپنی گیموں دکانداریوں میں محو۔۔اور عوام۔۔ عوام کا سب سے بڑا ایشو جہالت ہے کہ کرپٹ سے کرپٹ گورنمٹ بھی اتنے خراب نتائج نہیں پیدا کر سکتی اگر اس ملک کے عوام باشعور ہوں

                          بہرحال دعا ہی کی جاسکتی ہے اللہ تعالی اس ملک کو اس کے عوام کو اپنی امان میں رکھے اور ایسا ہو کہ ہم اپنی انے والی نسلوں کو ایک بہتر صحت مند پاکستان دے سکے

                          لانگ لاسٹنگ پاکستان۔۔۔بیسٹ آف لک۔ ود بیسٹ وشز

                          عامر احمد خان

                          :(

                          Comment

                          • #14
                            Re: اپنا قیمتی ترین ووٹ دیتے وقت ان باتوں کا خاص خیال رکھیں

                            Thank u Doctor Sahib ....

                            Comment

                            • #15
                              Re: اپنا قیمتی ترین ووٹ دیتے وقت ان باتوں کا خاص خیال رکھیں

                              کاش بیرون ملک پاکستانیوں کو بھی ووٹ ڈالنے کی سہولت مل جاتی :(۔
                              :star1:

                              Comment

                              Working...
                              X