دبئی…کراچی میں دنیا کی بلند ترین عمارت بنائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ابوظبی گروپ اور ملک ریاض کے درمیان 45 ارب ڈالرز کا معاہدہ ہوا ہے جس میں سے 35 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری سندھ میں کی جائے گی جبکہ 10 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری لاہور اور اسلام آباد میں کی جائے گی جس سے 25لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔ یہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی غیرملکی سرمایہ کاری ہے۔منصوبے کا نمایاں پہلو سمندر سے توانائی حاصل کرکے بجلی پیدا کرنا ہے، منصوبے کے تحت سمندر کے پانی کو پینے کے قابل بھی بنایا جائے گا، کراچی کی عمارت دبئی کے برج الخلیفہ سے بھی بلندہوگی۔
آپ سوچ رہے ہونگیں یہ تو کرنٹ افئیر نیوز ہے تو گپ شپ میں کیسے
تو جواب ہے یہ کوئی معمولی خبر نہیں یہ کراچی کو یورپ و امریکہ جیسے ممالک کے ہم پلہ بنانے جیسا آئیڈیا ہے
آپ کیا سمجھتے ہیں ایسی عمارت بننے کے بعد کراچی میں سیاحت کا ریشو اور بیرونی سرمایہ کاری کا گراف کس سطح کو چھوئے گا
کراچی کی پراپرٹی کی قیمتیں کس سطح کو پہنچ جائے گئی
اس کے ساتھ ساتھ کراچی جیسا بد امن شہر بھی دنیا میں نہیں زیرو کرائم ریشو دبئی کا کیا یہ مقابلہ کرپائے گا؟
پلیز اپنی آراء سے مستفید کیجئے شکریہ
Comment