Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

محرم الحرام اور فرقہ واریت

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • محرم الحرام اور فرقہ واریت

    محرم الحرام اور فرقہ واریت


    ایک مجذوب ستر پوشی کے تکلفات سے عاری دنیا و*ما*فیہا سے غافل استغراق کی حالت میں پڑا ہوا تھا۔ معتقدین کا جھمگٹا لگنے لگا اور دیکھتے ہی دیکھتے بوڑھے، جوان، خواتین و*نو عمر سب ہی قسم کے معتقدین کا جم غفیر جمع ہو*گیا۔ کچھ «بنیاد پرستوں» نے ستر پوشی کا مسئلہ اٹھا دیا۔ چندہ جمع کیا گیا اور ایک خوبصورت سا لنگوٹ بنوا کر مجذوب بابا کی ستر پوشی کر*دی گئی۔ بابا کے آستانے پر دیگیں اترنے لگیں اور لنگر جاری ہو*گیا، جب کبھی استغراق کی حالت سے باہر آتے تو کچھ نوالے "بابا" کی حلق سے بھی نیچے اتار دیئے جاتے۔ بابا سے ذیادہ خدام کو اپنی فکر رہتی اس لئے وہ کچھ ذیادہ ہی مجذوب کی دیکھ بھال کرنے لگے۔

    ایک دن کھانا کھاتے ہوئے سالن کے کچھ قطرے لنگوٹ پر گر گئے، اس روز تو چوہوں کی عید ہو*گئی اور لنگوٹ مچھر دانی کا سماں پیش کرنے لگا۔ معتقدین کو فکر لاحق ہوئی کہ چوہے کہیں حدود سے زیادہ آگے نہ نکل جائیں۔ چنانچہ ان «دہشت گردوں» سے نمٹنے کے لئے ایک "بلی" پالی گئی۔ بلی کے لئے دودھ درکار تھا، اس مقصد کے لئے ایک بکری پالی گئی، بکری کی دیکھ بھال کے لئے ایک گدڑیا رکھا گیا اور اس طرح زندگی کی گاڑی اپنی منزل کی طرف رواں رہی۔ ایک دن گدڑیا کسی کام سے گیا ہوا تھا، بکری بھوک کے مارے چلانے لگی، بلی نے بھی دودھ کے انتظار میں میاؤں میاؤں کر*کے ایک عجیب سماں برپا کر*دیا۔ بابا کے استغراق میں خلل پیدا ہوا اور نیم وا آنکھوں سے اس چڑیہ گھر کو تعجب کے ساتھ دیکھتے ہوئے آہستہ آہستہ لب ہلانے لگے جیسے کچھ کہنا چاہتے ہوں۔ معتقدین گوش بر آواز تھے، کانوں کو ہونٹوں کے قریب کر*کے بات سمجھنے کی بھرپور کوشش کی گئی، معلوم ہوا کہ بابا پوچھ رہے ہیں «یہ سب کیا ہنگامہ ہے؟» جواب ملا کہ یہ بکری آپ کے وسیع تر مفاد کے لئے پالی گئی ہے، اس کا دودھ بلی کو پلایا جاتا ہے۔ پھر لب ہلے، پوچھا «بلی کس کے لئے پالی گئی ہے؟» جواب ملا کہ چوہوں کو مارنے کے لئے ۔ «چوہے کہاں سے آئے؟» جواب ملا کہ آپ کی لنگوٹ کو کاٹ کر سوراخ کر*دیتے ہیں۔ بابا نے لنگوٹ کھول کر ایک طرف پھینکتے ہوئے کہا «یہ سب مصیبت اس لنگوٹ کی ہے»۔

    فرقہ واریت کا لنگوٹ پاکستانی مجذوب کو اس طرح پہنا*دیا گیا کہ سنی اکثریت کے علٰی الرغم اودھ کے نوابوں اور رانیوں کے رسم و*رواج کو قانونی شکل دے دی گئی۔ عاشورہ پہ دُلدل و*ماتمی جلوس کا سڑکوں اور گلیوں سے گزرنا انتہائی ضروری ہے، لہٰذا سال بھر میٹنگیں چلتی ہیں کہ یہ تمام رسوم و*راج امن سے سرانجام پا*جائیں۔ علماء و*مشائخ کی میٹنگ، بجلی و*پانی کے محکمہ کے اہلکاروں کی میٹنگ، سڑکوں کی تعمیر و*ترقی کے محکمہ والوں کی میٹنگ، پولیس کے اہلکاروں کی میٹنگ، ایجنسیوں کے اہلکاروں کی میٹنگ، کابینہ کی میٹنگ، سٹی گورنمنٹ کی میٹنگ، انتظامیہ کی میٹنگ جس طرح سعودی حکومت ایک حج کے بعد دوسرے حج کے انتظامات میں مشغول ہو*جاتی ہے، اسی طرح حکومت پاکستان ایک محرم کے بعد دوسرے محرم کی تیاری میں لگ جاتی ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان بنا ہی اس مقصد کے لئے تھا۔ یہی دو قومی نظریہ کی بنیاد ہے، اگر محرم میں ایک مخصوص فرقے کی رسوم و*رواج ادا نہ ہو*سکیں تو پاکستان اقوام عالم کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ جائے گا، جدید ٹیکنالوجی اور ایٹمی توانائی کے حصول سے ہم محروم رہ جائیں گے۔ روڈ بلاک کر*دیئے جاتے ہیں، ٹریفک روک دیا جاتا ہے، سنی اکثریتی علاقوں مخصوص فرقہ وارانہ نعرے گونجنے لگتے ہیں، سڑکوں پر ہائی پاور لاؤڈ اسپیکر لگا*دیئے جاتے ہیں اور تازہ دم مگر افسردہ طبع نرم خو مذہبی رہنماؤں کی تقاریر سنوانے کے لئے پولیس رینجرز، فوج غرض تمام ادارے مصروف کار ہو*جاتے ہیں۔

    پرنٹ اور الکٹرانک میڈیا اس میں روح رواں کا کردار ادا کرتا ہے۔ کیا یہ کوئی قرآن و*حدیث میں بیان شدہ کسی متفقہ مذہبی فریضہ کو ادا کیا جا*رہا ہے؟ یا جدید ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ کے کوئی مسائل ہیں جنہیں حل کرنے کے لئے اس قدر توانائی صرف کس جا*رہی ہے، یا پھر ہماری گرتی ہوئی معیشت کو سہارا دینے کے لئے کوئی نسخہ کیمیا دریافت کیا گیا ہے؟ آخر یہ سب کیا ہے؟ سرکاری اور نجی اداروں اور افراد کے ذریعے جس قدر اخراجات اس فرقہ وارانہ لنگوٹ کے تحفظ پر خرچ کئے جاتے ہیں اگر ان کا تخمینہ لگایا جائے تو کروڑوں نہیں اربوں کے حساب سے ہو*گا اور اگر ایک منصوبہ بندی کے تحت یہی رقم قومی اور ملکی مفادات کے لئے صرف کی جائے تو چند سالوں کے اندر طب و*صحت، مواصلات، تعلیم اور غربت جیسے مسائل کو نہایت خوش اسلوبی سے حل کر*کے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا جا*سکتا ہے، مسئلہ صرف لنگوٹ کو اتار پھینکنے کا ہے۔









  • #2
    Re: محرم الحرام اور فرقہ واریت

    Allah hamari Qoum par Reham farmye......Mera khayal hy k hamari jo aaj condition hy is mein humara apna Qasoor tu hy he magar Foreign Hands ki involvement bhi boht ziada hy......ye wo foreign hand hy jis ne hamara Mashriki Pakistan hum se cheen kr osko Bangladesh banaya

    Comment

    Working...
    X