Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

jaldi jaldi aoo sab!

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • jaldi jaldi aoo sab!

    اسلام علکیم امید کرتا ہوں سب بخریت ہونگے


    ایک نئے سلسے کے ساتھ ھاضر ہوں ۔۔کرنا صرف اتنا ہے کہ جیسے ہمیں کالج اسکول میں مختلف عنوان پہ مضمون لکھنے کا کہا جاتا مثلا میرا سکول، قائد اعظم، سائنس کی افادیت وغیرہ وغیرہ۔تو اس ٹاپک میں بھی مضامین لکھے جائیں گے لیکن یہاں مضامین صرف پیغام کے ممبرز پہ ہی لکھے جائیں گے ۔۔


    تو پھر بسمہ اللہ کرتے ہیں مضمون بھلے سنیجدہ متن لیے ہو یا مزاح سے بھرپور ہو اس بات کا خیال رکھنا ہو گا کہ کسی کی دل ازاری کا باعث نہ ہو اور اخلاق کے دائرے میں رہ کر ہی لکھا گیا ہو۔


    امید ہے اپ لوگوں کو یہ سلسے پسند ائے گا ااور اس بہانے مردوں کی بیٹھک بھی کچھ اباد ہو جائے گی





    خوش رہیں


    پروفیسر بےتاب تابانی
    :(

  • #2
    Re: jaldi jaldi aoo sab!

    فوسٹس بھائی آپ نے سلسلہ تواچھا شروع کیا ہے

    دیکھتے ہیں پہل کون کرتا ہے۔
    :star1:

    Comment


    • #3
      Re: jaldi jaldi aoo sab!

      S.A.Z ji is bar pehal ap karen har bar pehlu bacha k nikal jaty hein....
      میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

      Comment


      • #4
        Re: jaldi jaldi aoo sab!

        Originally posted by crystal_thinking View Post
        S.A.Z ji is bar pehal ap karen har bar pehlu bacha k nikal jaty hein....
        چچ چچ چچ

        فوسٹس بھائی آپ کے تھریڈ کے کیسے کیسے دشمن ہیں یہاں پر :mm:۔
        :star1:

        Comment


        • #5
          Re: jaldi jaldi aoo sab!

          ہاں ہاں ساز بھائی شروعات آپ کریں تاکہ ہم بھی دیکھے آپ کیسے لکھاری ہیں
          ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
          سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

          Comment


          • #6
            Re: jaldi jaldi aoo sab!

            بہت شکریہ جاناب اپ کی طرف سے انٹریز کا انتظار رہے گا میں ابتدا آبی ٹو کول سے ہی کروں گا
            بس کچھ کام میں بزی فری ہو کے لکھتا



            خوش رہیں


            تابانی
            :(

            Comment


            • #7
              Re: jaldi jaldi aoo sab!

              Originally posted by Sub-Zero View Post
              ہاں ہاں ساز بھائی شروعات آپ کریں تاکہ ہم بھی دیکھے آپ کیسے لکھاری ہیں
              لو جی ابھی تک آپ کو میرے لکھاری ہونے کا ہی پتہ نہیں چلا

              جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے باغ تو سارا جانے ہے

              ہماری لکھائیوں کا تو ایک عالم گرویدہ ہے ۔372-haha۔

              یہ الگ بات کہ یہ عالم کنویں کی چار دیواروں تک پھیلا ہوا ہے۔372-haha۔
              :star1:

              Comment


              • #8
                Re: jaldi jaldi aoo sab!

                Originally posted by Dr Faustus View Post
                بہت شکریہ جاناب اپ کی طرف سے انٹریز کا انتظار رہے گا میں ابتدا آبی ٹو کول سے ہی کروں گا
                بس کچھ کام میں بزی فری ہو کے لکھتا



                خوش رہیں


                تابانی

                انتظار کے ساتھ تجسس بھی رہے گا
                ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
                سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

                Comment


                • #9
                  Re: jaldi jaldi aoo sab!

                  Originally posted by S.A.Z View Post


                  لو جی ابھی تک آپ کو میرے لکھاری ہونے کا ہی پتہ نہیں چلا

                  جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے باغ تو سارا جانے ہے

                  ہماری لکھائیوں کا تو ایک عالم گرویدہ ہے ۔372-haha۔

                  یہ الگ بات کہ یہ عالم کنویں کی چار دیواروں تک پھیلا ہوا ہے۔372-haha۔


                  لکھنا اور کسی پہ لکھنا دو الگ چیزیں ہیں جبھی تو کہا دیکھتے ہیں اس معاملے میں کتنے مکمل ہیں آپ
                  ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
                  سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

                  Comment


                  • #10
                    Re: jaldi jaldi aoo sab!

                    آبی ٹو کول پہ کیا لکھوں کچھ سمجھ نہیں اتا جو لکھ رہا اس کا تعلق ان معلومات اور تحاریر سے ہے جو مختلف فورمز پہ پڑھ چکا اور ان سے میرے ذہن میں جو ان کی شخصیت کا عکس بنا اس کو میں نے انہی الفاظ میں لکھ دیا کوئ کمی بیشی نہیں کی۔۔


                    تین سال ادھر کی بات ہے میں نے تصوف پہ ایک مضمون لکھا تھا اس مضمون کے ردعمل کے طور پر ایک دوست نے ایک اور مضمون شئیر کیا ’’ آئینہ تصوف‘‘ جو کے عابد عنائت صاحب کا تحریر کردہ تھا۔۔یہ میر ان سے پہلا ان ڈائرکٹ تعارف تھا۔۔۔بہت عرصہ بعد جب پیغام جوائین کیا تو پھر ان کو قریب سے پڑھنے کے مواقع ملے۔۔کہ فورمز پہ ان کو بحث کرتے دیکھا انہوں نے ان بحثوں میں بڑے معرکے سر کئے تصوف ہو حدیث ہو فقہ کا کوئی مسئلہ ہو مذہب کی بات ہو کوئی شخص ان سے بازی نہیں لے جاسکتا تھا۔ان کی تحریر ان کی سوچ سے بہت سا اختلاف کیا جاسکتا ہے اور کیا بھی گیا مسائل زیسدت کے جو حل وہ پیش کرتے وہ بے شک ہم قبول نہیں کرتے لیکن ان کے خلوص ان کے تفکر نے انکار ممکن نہیں۔۔حقائق ہستی کی تشریح کرنا لوگوں کے شعور و اگہی کو اونچا کرنا ان کو توہم پرستوں کے طلسم سے ازاد کرنا ان کے کی فلاح و بہود کی کشش کرنا یہ الفاظ سے کھیلنے کا شیوہ ہر کس و ناکسکے بس کا نہیں

                    شعر و شاعری سے انہیں زیادہ شغف نہیں ،،صاحب طرز ادیب بھی ایسے کے کبھی اپنی مضامین کا ڈھنڈورا پیٹتے نہ دیکھا۔ طنز و مزاح کا بڑا ستھرا اور پاکیزہ مذاق رکھتے ہیں البہ ہم جیے کم علموں کو جو علم کے غرور کو علم کے ھصول پہ ترجیح دیتے تھےسے شاکی تھے بہت کم ایسا ہوا کہ کہیں ان کے ہنستے مسکراتے دیکھا ہو لیکن اس کی وجہ علم کی رعونت اور دانش کی خشونت نہ تھی میرا ذاتی خیال کہ ان کی طبعت کی افتاد ہی ایسی تھی کو انہیں سمجوھتہ کرنے اور مصلحت کے تقاضوں کو نبھانے میں دشواری پیش اتی ہوگی۔۔کتنی ہی دفعہ ایسا یوا کہ مجھ سمیت کئی لوگوں نے ان پر تلخ الفاظ استعمال کئے لین انہوں نے تلخیوں کا مقابلہ ہمشہ مسکرا مسکرا کر کیا اور تلخیوں سے مسکرا مسکرا کر مقابلہ کرنا ایسا ہنر جو بہت کم لوگوں کو اتا ہے بعض جگہ پہ کبھی کھبار جھنجھلا بھی جاتے ہیں لیکن عموما بات کا جواب دلائل اور پیار سے بھر پور ہی ہوتا ہے

                    عابد کوئی بڑا مفکر نہیں کوئی افلاطون نہیں نہ ان کی تحریریں علم کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہیں نہ ان میں معرفت و عرفان کے سیلاب بہتے ہیں۔سیدھی سادھی باتیں اور شستہ زبان میں ۔۔۔۔بیان کر دیتے ہیں کچھ لوگ ان کو گھمنڈی اور کہتے کہ اس میں لچک نہیں تو مجھے ایک بات یاد جاتی جو کچھ ایسے تھی کہ اس شخص سے بچو جس کی تعریف سب کرتے ہوں یا جو شخص سب کی ہاں میں ہاں ملاتا ہو ۔۔


                    عابد ہمیشہ مجھ سے لیے دئے رہے جہاں تک ہو سکا مجھے اگنور کیا اور یہاں تک کہہ دیا کہ میں تم سے بات کرنا نہیں چاہتا سو ہلیز میری خواہش کا احترام کریں۔وہ مجے جاہل کہتے تھے تو مجھے اس پہ کوئی اعتراض نہیں کیونکہ یہ عین حقیقت ہے لیکن مجھ سے گریز ہونے کی بڑی وجہ ہمارے ایک مشترکہ دوست ہیں افسوس اس بات پہ رہے گا کہ دوسرے فریق کو سنے بغیر اپ نے نے مجھ پہ لگنے والے الزامات کو سچ جانا۔یہ صرف عابد ہی نہیں جو مجھ سے بدگمان ہوا بلکہ ان موصوف ممبر نے ایک پورا فورم ہی فساد کی نذر کر دیا کیسے کیسے نفیس لوگوں کی محفل تھی جہاں سے میں راندہ درگاہ ہوا۔۔ ویسےاگر یہ بات درست ہے کہ ہر انسان سے ایک خاص قسم کی شعاعیں خارج ہوتی ہیں جو دوسرے انسان کو اپنی طرف کھنچتی ہیں یا پرے دھکیلتی ہیں تو پھر عابد کو جب بھی دیکھا پڑھا سنا تو محسوس ہوا کہ یہ شعاعیں مجھے اپنی طرف کھنچ رہی ہں۔۔
                    چار پانچ ماہ پہلے عامر منڈا سیالکوٹی نے فون کیا تو یہ بتایا کہ وہ جڑانوالہ جہاں پیغام کے مببز عابد جو ایک مدت بعد اسپین سے واپس ائےہیں کو ملنے ایا ہوا ہے تو ایک دل چاہا کہ میں بھی فون پہ ان سے بات کروں پر سوچا شاید وہ مجھ سے بات نہ کریں
                    لیکن امید ہے متسقبل میں ہمارے تعلقات بہتر ہونگے اور جب اگلی دفہ پاکستان ائے گے تو اپ سے ملاقات بھی ہوگی۔ ۔اپ سے ہمیشہ کچھ سیکھنے کا موقع ملتا رہے گا پر پلیز خود کو صرف گوشہ درود و سلام تک محدود نہ کریں بلکہ جہاں تک ہو سکے اپنی دلکش اور ہلکی پھلک تحریروں سے ہمیں متاثر کرتے رہیں مبارک ہیں وہ انسان جو اپنی تحریروں اپنی باتوں اپنی مسکراہتوں سے زندگی کے ان سخت اوقات کو اسان بنا دیتے ہیں ۔۔کوئی کوتاہی رہ گئی ہو تو کوئی بات بری لگی ہو تو معذرت قبول کئجے گاکہ میرا مسلک ہی انسانیت بے حد انسانیت ہے

                    خوش رہیں


                    پروفیسر بےتاب تابانی


                    :(

                    Comment


                    • #11
                      Re: jaldi jaldi aoo sab!

                      Thank you Doctor Saheb





                      Comment


                      • #12
                        Re: jaldi jaldi aoo sab!

                        liken chan mahi ap bhi likhay na kuch khali kholi shukria pa na tarkaay human..wesy ma ab haji sb pa likho ga
                        :(

                        Comment


                        • #13
                          Re: jaldi jaldi aoo sab!

                          Walaikum Assalaam

                          Zabardast Thread..........

                          Aabi bhai ke baare me parh kar acha laga :)

                          Mazeed tehreeron ka intizaar rahe ga

                          Comment

                          Working...
                          X