گلوکارہ عینی کی شادی کی تقریب پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا چھاپہ
لاہور… گلوکارہ عینی کی شادی کی تقریب پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے چھاپہ مارا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے10بجے کے بعدشادی کی تقریبات پر پابندی ہے،شادی تقریب دیر تک جاری رہنے پر پروگرام میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے چھاپہ مارا اور دولہا کو حراست میں لینے کی کوشش کی۔لیکن دولہا ملک نوریز اعوان کے رشتے داروں نے ضلعی انتظامیہ سے ہاتھا پائی شروع کردی ۔پولیس نے واقع پرشادی ہال انتظامیہ کے 2افراد کو حراست میں لے لیا ہے،تاہم ابھی ہنگامہ آرائی جاری تھی کہ دولہا ملک نوریز اعوان دلہن کو لے کر چلے گئے۔اس سے پیشتر گلوکارہ عینی طبعیت خراب ہونے کے سبب تاخیر سے اپنی شادی کی تقریب سے پہنچی تھیں۔
Comment