اسلام علیکم
ہر آدمی اپنی تعریف پسند کرتا ہے، بڑا بننے کی امنگ انسان کی ایک مستقل اور اہم ترین بھوک ہے، جو شخص اس بھوک کی تسکین کا فن جانتا ہے وہ لوگوں کو اپنے بس میں کر سکتا ہے اور ان سے ہر کام لے سکتا ہے.
امریکہ کے مشہور ترین صنعت کار چارلز شواب کہتے ہیں کہ میں لوگوں میں امنگ پیدا کرتا ہوں، کیونکہ کسی شخص کی صلاحیتوں کو بیدار کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے اور وہ تعریف اور حوصلہ افزائی ہے، میں کسی پر نکتہ چینی نہیں کرتا کیونکہ اس طرح آدمی میں کام کرنے کی امنگ ختم ہوجاتی ہے.
لیکن ذرا غور کریں کہ ہمارا طریقہ کیا ہے، اگر ہمیں کوئی چیز اچھی نہ لگے تو سخت ناراض ہوتے ہیں اور اگر کسی شخص کی کوئی بات اچھی لگے تو منہ سے تعریف کا ایک لفظ نہیں نکالتے.
Comment