\ دوستو، اکثر ہم سکول، کالج ، آفس یا گھر میں کسی کے ساتھ مذاق مذاق میں کچھ ایسا مذاق کر دیتے ہیں کہ جس کا نقصان مذاق کرنے والے کو، یا اسے جس کے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے، یا کوئی تیسرا بندہ جو کہ ان کے ساتھ شامل نہیں ہوتا ، اسے اٹھانا پڑ جاتا ہے۔ بعض اوقات یہ نقصان چھوٹا ہوتا ہے، بعض اوقات زخمی ہونے کی حد تک ہوتا ہے اور بعض اوقات جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ بعض اقات مذاق مذاق میں ہی خاندان کے خاندان بکھر جاتے ہیں ، اور بھائی بھائی سے، بہن بھائی سے یا بھائی بہن سے جدا ہو جاتے ہیں۔ بات تو صرف مذاق کی حد تک ہوتی ہے لیکن انجانے میں کہیں سے کہیں نکل جاتی ہے۔ اس لیے جب بھی مذاق کریں تو ایک حد میں رہ کر کریں، دوسرے کے
جذبات اور اس کی قوت برداشت کا خیال رکھیں۔ یاد رکھیں، آپ کی طرف سے تھوڑی سی بھی لاپرواہی بہت سی غلط فہمیوں کو جنم دے سکتی ہے۔
دوستو، میں یہ تھریڈ اس لیے شروع کر رہا ہوں کہ آپ سب اپنے اپنے خیالات کا اظہار اپنی زندگی کے کسی ایسے واقعے سے کریں کہ جس میں پڑھنے والے کے لیے کوئی سبق ہو۔ زندگی کا کوئی ایسا واقعہ کہ جس میں آپ سے انجانے میں مذاق ہی مذاق میں* کوئی نقصان ہو گیا ہو، کوئی ایسی غلطی جس سے دوسرے کا دل دکھا ہو۔
تو چلیں پھر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کریں
Comment