Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

بند آنکھوں کے خواب

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • بند آنکھوں کے خواب

    بند آنکھوں کے خواب

    خواب ہر کوئی دیکھتا ہے مگر آنکھ کھلنے کے بعد اکثر لوگ اپنےخواب بھول جاتے ہیں۔ خواب ہماری روزمرہ زندگی میں پیش آنے والے واقعات، خواہشات اور جذبات سے تشکیل پاتے ہیں ، لیکن ان میں شعوری ربط نہ ہونے کی وجہ سے وہ ہمیں حقیقی زندگی سے مختلف دکھائی دیتے ہیں۔


    زیادہ دور پرے کی بات نہیں ہے کہ اکثر اخباروں اور رسالوں میں ایسے مستقل کالم اور صفحات شائع ہوتے تھے جن میں خوابوں کی تعبیر بتائی جاتی تھی۔ اکثر گھروں میں، اور اکثر پرتکلف محفلوں میں اپنے خواب سنانے کا رواج عام تھا مگر اب ایسا کم کم ہوتا ہے۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ لوگوں نے خواب دیکھنے چھوڑ دیے ہیں، بلکہ یہ ہے کہ جدید دور کی مصروفیات میں ان کے پاس اپنے خواب سنانے کا وقت نہیں رہا۔

    ماہرین کا کہناہے کہ خواب ہر کوئی دیکھتا ہے، خواہ وہ نوزائیدہ بچہ ہو یاسوسال سے بھی بڑی عمر کا بزرگ۔ ایک اندازے کے مطابق انسان اپنی نیند کے دوران تقریباً ہر ڈیڑھ گھنٹے کے بعد خواب دیکھتا ہے اور نارمل نیند میں چار سے سات خواب آتے ہیں۔

    کسی بھی سوئے ہوئے شخص کے پاس کچھ دیر بیٹھ کر آپ یہ جان سکتے ہیں کہ اس نے کب کب خواب دیکھا۔ کیونکہ خواب دیکھتے وقت آنکھوں کی پتلیاں تیزی سے حرکت کرتی ہیں۔ عموماً یہ عمل چند منٹ تک جاری رہتا ہے، لیکن بعض صورتوں میں اس کا دورانیہ 45 منٹ تک بھی ہوسکتا ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ خواب دیکھتے وقت انسان کے دماغ کا ایک حصہ ، جس کا تعلق ہمارے تحت الاشعور سے ہے، انتہائی فعال ہوجاتا ہے ۔ جس میں آنکھوں کی پتلیاں حرکت کرنے لگتی ہیں۔ یہ نیند کی کمزور حالت کہلاتی ہے۔ گہری نیند میں انسان کوئی خواب نہیں دیکھتا۔

    خواب ہر کوئی دیکھتا ہے مگر بہت کم لوگ ایسے ہیں جنہیں جاگنے کے بعد اپنے خواب یاد رہتے ہیں۔ خواب صرف وہی یاد رہتے ہیں ، جنہیں دیکھنے کے دوران آنکھ کھل جائے۔ نفسیات کے ماہرین کا کہناہے کہ جاگنے کے پہلے پانچ منٹ کے اندر انسان آدھے سے زیادہ خواب بھول جاتا ہے، جب کہ اگلے پانچ منٹ میں وہ 90 فی صد خواب اس کی یاداشت سے نکل جاتے ہیں۔

    نابینا افراد بھی عام انسانوں کی طرح ہر رات خواب دیکھتے ہیں، مگر ان کے خواب دوسرے لوگوں سے قدرے مختلف ہوتے ہیں۔ جو افراد پیدائشی نابینا نہیں ہوتے، ان کے خواب بہت حد تک عام لوگوں جیسے ہوتے ہیں جب کہ پیدائشی نابینا افراد اپنے خوابوں میں شکلیں نہیں دیکھتے ، لیکن ان کے خوابوں میں آوازیں، چیزوں کو چھو کر محسوس کرنے ، جذبات اور محسوسات دوسروں کی نسبت زیادہ مضبوط ہوتے ہیں۔


    خواب صرف انسان ہی نہیں بلکہ تقریباً ہر زی روح دیکھتا ہے۔ اگر آپ کے گھر میں بلی، کتا یا کوئی اور پالتو جانور موجود ہے تو آپ سوتے میں اس کی آنکھوں کی پتلیوں کی حرکت سے یہ جان سکتے ہیں کہ وہ اس وقت خواب دیکھ رہاہے۔

    کئی لوگ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے کبھی کوئی خواب نہیں دیکھا۔ ماہرین کا کہناہے کہ اس دعوے کی حقیقت یہ ہے کہ بیدار ہونے پر وہ اپنے خواب بھول چکے ہوتے ہیں۔

    کئی لوگ یہ کہتے ہیں ہیں انہیں اپنے خوابوں میں عجیب و غریب شکلیں اور چہرے دکھائی دیتے ہیں۔ جب کہ نفسیات کے ماہرین اس سے اتفاق نہیں کرتے۔ ان کا کہنا ہے کہ انسان خواب میں صرف وہی چہرے دیکھتا ہے جسے وہ اپنی زندگی میں کہیں نہ کہیں اپنی کھلی آنکھوں سے دیکھ چکاہوتا ہے۔ ہم روزانہ بہت سے افراد کو دیکھتے ہیں۔ عمر بڑھنے کے ساتھ ہماری نظروں میں آنے والے چہروں کی تعداد ہزاروں بلکہ لاکھوں تک پہنچ جاتی ہے۔ ہم ان میں سے زیادہ تر کو نہیں جانتے مگر وہ شکلیں ہمارے تحت الا شعور میں محفوظ ہوجاتی ہیں۔ چونکہ خواب دیکھنے کے عمل میں ہمارا شعور کام نہیں کررہا ہوتا اس لیے تحت الاشعور میں محفوظ شکلیں گڈمڈ ہوکر بعض اوقات عجیب صورت اختیار کرلیتی ہیں اور وہ ہمیں عام انسانوں سے مختلف نظر آتی ہیں۔


    ہماری آنکھیں روزانہ لاکھوں ہزاروں رنگوں کا نظارہ کرتی ہیں ، مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ ہمارے زیادہ تر خواب سفید و سیاہ یعنی بلیک اینڈ وائٹ ہوتے ہیں۔ لیکن ایک حالیہ مطالعاتی رپورٹ سے ظاہر ہوا ہے کہ خوابوں میں رنگ دیکھنے والے افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ غالباً اس کی وجہ یہ ہے کہ اب ہمارا زیادہ تر وقت کلر ٹیلی ویژن کے سامنے گذرتا ہے ۔ اس کے رنگ اور کردار ہمارے شعور میں جذب ہوکر ہمارے خوابوں میں ظاہر ہورہے ہیں۔

    کچھ لوگ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ انہیں اپنے خوابوں میں غیب سے اشارےملتے ہیں۔ کچھ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ وہ سچے خواب دیکھتے ہیں۔ ایک مطالعاتی جائزے کے مطابق کم ازکم 18 فی صد لوگ زندگی میں کم ازکم ایک سچا خواب ضرور دیکھتے ہیں، جب کہ مختلف علاقوں اور کمیونیٹز کے لحاظ سے 63 سے 98 فی صد لوگ سچے خوابوں پر یقین رکھتے ہیں۔ دوسری جانب سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ خواب سچے ہونے کا امکان اتنا ہی ہے جتنا کہ بعض لوگ روزمرہ زندگی میں کچھ چیزوں کا قبل ازوقت درست اندازہ لگالیتے ہیں۔

    بعض لوگ اپنے خوابوں میں خود کو فضاؤں میں پرندوں کی طرح اڑتا ہوادیکھتے ہیں۔ بعض افراد خود کو روح کی طرح ہلکا پھلکا اور لمحوں میں ایک جگہ سے دوسری جگہ آتا جاتا دیکھتے ہیں۔ ماہرین کا کہناہے کہ ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ خواب دیکھنے کے عمل میں شعور ہمارے ساتھ نہیں ہوتا، اور خوابوں کو تحت الشعور میں موجود ہماری خواہشیں اور آرزوئیں کنٹرول کررہی ہوتی ہیں۔

    خواب دیکھنے کے دوران انسان کی نیند گہری نہیں ہوتی ، اس لیے بسا اوقات اردگرد کی آوازیں بھی خواب کا حصہ بن جاتی ہیں۔مثال کے طورپر اگر کوئی شخص گاڑی میں سفر کے دوران یہ خواب دیکھ رہا ہو کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف ہے تو خواب کے دوران کئی ایسے لمحات آسکتے ہیں جس میں وہ یہ محسوس کرے کہ وہ گاڑی یا کسی اور سواری میں دوستوں کے پاس آجارہاہے یا اردگرد کی آوازوں سے منسلک اشکال اس کے خواب کا حصہ بن رہی ہیں۔

    اور سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ خراٹے لینے والے نہ صرف یہ کہ دوسروں کی نیند خراب کرتے ہیں بلکہ جب تک وہ خراٹے لیتے رہتے ہیں، خود بھی کوئی خواب نہیں دیکھ سکتے۔


    بند آنکھوں کے خواب عموماً خواب ہی رہتے ہیں جب کہ جاگتی آنکھوں کے خوابوں کو انسان کوششوں سے حقیقت بنا سکتا ہے۔






  • #2
    Re: بند آنکھوں کے خواب

    بہت ہی بلکہ بہت ہی خوب
    اچھا مضمون تحریر کیا ہے
    تمھارا یہ تھریڈ دیکھ کی خیال آیا کہ کوئی ایسا تھریڈ بنایا جائے جس میں ممبران اپنے خواب شئیر کریں لیکن
    پھر خیال آیا کہ ہمارے ہاں یہ بات بہت عام ہےکہ خواب ہر کسی سے شئیر نہیں کرنے چاہیں
    اس لئے میرا خیال ایسا تھریڈ خالی پڑا رہ جائے گا :)۔
    :star1:

    Comment


    • #3
      Re: بند آنکھوں کے خواب

      یہ خراٹے لینے والوں سے میں بہت تنگ ہوں :(۔
      جی چاہتا ہے کہ یا تو اس خراٹے والے کو مار دوں یا پھر
      کوئی ایسی ڈیواس مل جائے جس سے میرے کانوں میں کوئی آواز نہ آیا کرے
      :star1:

      Comment


      • #4
        Re: بند آنکھوں کے خواب

        Asalam-O-Alikum

        ahan interesting facts....

        mein tu bhot khab dekhti hon or color b hoty hein me k khawab mein :lol

        or mjko apny ziada tar khawab yad rehty hein or kuch khawab bar bar repeat hoty rehty tu wo tu mjko zubani yad ho gy hein ... :rew:
        میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

        Comment


        • #5
          Re: بند آنکھوں کے خواب

          Originally posted by Pagal1 View Post
          یہ خراٹے لینے والوں سے میں بہت تنگ ہوں :(۔
          جی چاہتا ہے کہ یا تو اس خراٹے والے کو مار دوں یا پھر
          کوئی ایسی ڈیواس مل جائے جس سے میرے کانوں میں کوئی آواز نہ آیا کرے
          :rew:

          ap dosri option pay gor karein qk kharaty marna wala b helpless hota...

          jab koi kharatay mar ra hoye usko halka sa hila dein usk kharaty layny ka style change ho jae ga... :lol
          میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

          Comment


          • #6
            Re: بند آنکھوں کے خواب

            baniaz baniaz.........

            kuch kahuhn gi aur fir tumaari baatuhn se no itfaaq ka complain karro ge!!!!!!!!!!!!

            badh mein aa ker mein tafseel se jwab duhn gi...one or two words mein guzara nhi ho ga:lol


            sigpic

            Comment


            • #7
              Re: بند آنکھوں کے خواب

              خواب ب ب ب ب ب ب ب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
              شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

              Comment


              • #8
                Re: بند آنکھوں کے خواب

                Originally posted by crystal_thinking View Post
                Asalam-O-Alikum

                ahan interesting facts....

                mein tu bhot khab dekhti hon or color b hoty hein me k khawab mein :lol

                or mjko apny ziada tar khawab yad rehty hein or kuch khawab bar bar repeat hoty rehty tu wo tu mjko zubani yad ho gy hein ... :rew:
                تمھارے بھیجے میں "کچرا"آگیا ہے جس کی وجہ سے

                تمھارے خوابوں کی سی ڈی پھنس گئی ہے وہی بار بار چلتی رہتی ہے

                اپنے بھیجے کی ٹیونگ کرواوووو
                :star1:

                Comment


                • #9
                  Re: بند آنکھوں کے خواب

                  Originally posted by crystal_thinking View Post


                  :rew:

                  ap dosri option pay gor karein qk kharaty marna wala b helpless hota...

                  jab koi kharatay mar ra hoye usko halka sa hila dein usk kharaty layny ka style change ho jae ga... :lol

                  ارے میں تمھیں اپنے کیا دکھڑے سناوں

                  میرے روم میٹس ایسے ایسے ہیں کہ اگر اُن کو ہلا دو یا جگا بھی دو تو زیادہ سے زیادہ ایک سے دو منٹ کے اندر اندر دوبارہ اپنا راگ درباری شروع کر دیتے ہیں
                  :star1:

                  Comment


                  • #10
                    Re: بند آنکھوں کے خواب

                    Originally posted by Pagal1 View Post


                    تمھارے بھیجے میں "کچرا"آگیا ہے جس کی وجہ سے

                    تمھارے خوابوں کی سی ڈی پھنس گئی ہے وہی بار بار چلتی رہتی ہے

                    اپنے بھیجے کی ٹیونگ کرواوووو

                    372-haha


                    sigpic

                    Comment


                    • #11
                      Re: بند آنکھوں کے خواب

                      Originally posted by Pagal1 View Post



                      ارے میں تمھیں اپنے کیا دکھڑے سناوں

                      میرے روم میٹس ایسے ایسے ہیں کہ اگر اُن کو ہلا دو یا جگا بھی دو تو زیادہ سے زیادہ ایک سے دو منٹ کے اندر اندر دوبارہ اپنا راگ درباری شروع کر دیتے ہیں
                      aik clip sa milta he woh lga lein to kehte hin k snoring bandh ho jaati he....woh laa dein un ko...basoorat e deeger


                      .

                      .
                      .
                      .
                      .
                      .
                      .
                      .
                      .
                      .
                      mukka maar ker naaak ki bitha dein....na rhe bhaans , na bajjeh baansri:shyy:


                      sigpic

                      Comment


                      • #12
                        Re: بند آنکھوں کے خواب

                        Originally posted by Pagal1 View Post
                        بہت ہی بلکہ بہت ہی خوب
                        اچھا مضمون تحریر کیا ہے
                        تمھارا یہ تھریڈ دیکھ کی خیال آیا کہ کوئی ایسا تھریڈ بنایا جائے جس میں ممبران اپنے خواب شئیر کریں لیکن
                        پھر خیال آیا کہ ہمارے ہاں یہ بات بہت عام ہےکہ خواب ہر کسی سے شئیر نہیں کرنے چاہیں
                        اس لئے میرا خیال ایسا تھریڈ خالی پڑا رہ جائے گا :)۔
                        بھائی آپ تھریڈ بنا لیں
                        مجھے تو اپنے خواب بتانے میں کوئی اعتراض نہیں ہوتا
                        اور میں تو ایسی باتوں کو توہم پرستی ہی سمجھتا ہوں
                        پر مشکل یہ ہے کہ

                        مجھے کم کم ہی خواب یاد رہتے ہیں





                        Comment


                        • #13
                          Re: بند آنکھوں کے خواب

                          Originally posted by Pagal1 View Post
                          یہ خراٹے لینے والوں سے میں بہت تنگ ہوں :(۔
                          جی چاہتا ہے کہ یا تو اس خراٹے والے کو مار دوں یا پھر
                          کوئی ایسی ڈیواس مل جائے جس سے میرے کانوں میں کوئی آواز نہ آیا کرے
                          خراٹوں سے میری بھی جان جاتی ہے

                          پر ایسا کبھی کبھی ہی ہوتا ہے کہ کسی خراٹے والے سے واسطہ پڑے





                          Comment


                          • #14
                            Re: بند آنکھوں کے خواب

                            Originally posted by crystal_thinking View Post
                            Asalam-O-Alikum

                            ahan interesting facts....

                            mein tu bhot khab dekhti hon or color b hoty hein me k khawab mein :lol

                            or mjko apny ziada tar khawab yad rehty hein or kuch khawab bar bar repeat hoty rehty tu wo tu mjko zubani yad ho gy hein ... :rew:
                            بہت اچھی بات ہے کلر خواب
                            اور
                            سچ پوچھو تو مجھے یہ تمھاری خواب لکھنے والی عادت اچھی لگی ہے





                            Comment


                            • #15
                              Re: بند آنکھوں کے خواب

                              Originally posted by u_r View Post
                              baniaz baniaz.........

                              kuch kahuhn gi aur fir tumaari baatuhn se no itfaaq ka complain karro ge!!!!!!!!!!!!

                              badh mein aa ker mein tafseel se jwab duhn gi...one or two words mein guzara nhi ho ga:lol
                              جو حکم سرکار





                              Comment

                              Working...
                              X