گھاٹ گھاٹ کا پانی پئے ہوئے اور بیویوں کے ڈسے ہوئے چند دانشوروں اور داناﺅں نے اپنے تجربات کا نچوڑ بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ دنیا میں طرح طرح کی
بیویاں ہوتی ہیں، اب یہ اپنے اپنے نصیب کی بات ہے کہ کس کو کس طرح کی بیوی مل جاتی ہے۔ ان دانشوروں کے بیان کی روشنی میں ہم یہاں چند ایسی بیگمات سے آپ کا تعارف کراتے ہیں جو اپنی مثال آپ ہوتی ہیں۔ عین ممکن ہے کہ آپ کو ہمارے خیالات اور داناﺅں کے تجربات سے اتفاق نہ ہو، لیکن کسی کی بات سننے میں کوئی حرج نہیں۔
متفرقات
اب آخر میں داناﺅں کے چند زریں خیالات
1۔ سنا ہے، جنت میں شوہر کے ساتھ بیویوں کو نہیں رہنے دیا جائے گا۔ جنت اسی لیے تو جنت بن جائے گی (شوہروں کے لیے) بیویوں کی جنت علیحدہ ہوگی جہاں وہ اپنی مرضی کی مالک ہوں گی۔
2۔ خاوند کو غلام بنانے والی عورت آخر غلام کی بیوی ہی کہلائے گی۔ دانا بیویاں اپنے شوہر کو دیوتا بناتی ہیں اور خود دیوی کہلاتی ہیں۔
3۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ Woman کا آغاز W سے کیوں ہوتا ہے؟ اس لیے کہ تمام سوالات W سے ہی شروع ہوتے ہیں۔ مثلاً What، Why، Who، Wher، Whose وغیرہ وغیرہ۔ پس ثابت ہوا کہ عورت سوالات کا مجموعہ ہے اور ایک معما ہے سمجھنے کا نہ سمجھانے کا۔
ابوالفرح ہمایوں
Comment