Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

اقبال کا شاہین

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • اقبال کا شاہین

    Click image for larger version

Name:	cock.jpg
Views:	1
Size:	84.0 KB
ID:	2487048

    اسلام علیکم میرے پیغام کے جوانوں آج ایک انوکھا موضوع جو کے عامر کی تھریڈ سے متاثر ہو کے لکھا گیا ہے
    دورِ حاضر کے ایک نقاد کے بقول حضرت علامہ اقبالؒ بلاشبہ ایک عظیم شاعر تھے مگران کی ایک بات پر مجھے شدید اعتراض ہے۔ انھوں نے اپنی شاعری میں شاہین نامی ایک فرضی پرندے کا تو بہت زیادہ ذکر کیا ہے جبکہ مرغ نامی ایک عوامی پرندے کو وہ نظرانداز کر گئے۔ شاہین فرضی پرندہ اس لیے کہ یہ پرندہ کبھی ہمارے ملک میں نظر نہیں آیا۔ اس کا ذکر ماضی بعید کی کہانیوں میں یا پھر علامہ اقبالؒ کی شاعری میں ہی ملتا ہے۔ اس کے برعکس مرغ ایک ایسا پرندہ ہے جو ہمارے اردگرد بکثرت پایا جاتا ہے۔

    مرغ نیل کے ساحل سے لے کر تابخاکِ کاشغر مقبول ہے۔ اسکول میں اساتذہ بچوں کو مرغا بنا کر، دعوتوں میں لوگ اس کو شکم میں اتار کر، مرید اپنے پِیر کو چڑھا کر اور بعض ظالم اسے لڑا کر اس پرندے سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ دیہات میں نامعلوم مقاصد کیلیے سب سے زیادہ چوری ہونے والی شے بھی یہی ہے۔
    مرغ انسانوں سے گہری محبت رکھتے ہیں اور اسی محبت کی بنا پر انھوں نے انسانوں کی بھی کئی عادات اپنا لی ہیں۔ پہلے مرغے فجر کے قریب بانگیں دیا کرتے تھے تاکہ لوگ جلدی اٹھ جائیں مگر اب رات کے ایک یا دو بجے کے قریب سونے سے پہلے بانگ دیتے ہیں اور سو جاتے ہیں اور پھر سورج کی تیز دھوپ ہی ان کو جگاتی ہے۔
    ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
    سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

  • #2
    Re: اقبال کا شاہین

    نامعلوم مقاصد کیلیے سب سے زیادہ چوری ہونے والی شے بھی یہی ہے


    بھئی جمیل بھائی بہت خوب





    Comment


    • #3
      Re: اقبال کا شاہین

      یہ ایک جوک ہے؟

      Comment


      • #4
        Re: اقبال کا شاہین

        ہممم؎

        اقبال کا شاہین دراصل مجوس مذہب کے بانی جناب زردشت صاحب سے ماخوز ہے
        ھکائت کے مطابق ان کے ساتھ ہر وقت شاہین ہوتا تھا یہی شاہین جرمن فلاسفر فٹشے جو
        زردشت کی تعلیم سے بہت متاثر ہیں سے ہوتا
        ہوا اقبال تک پہنچا ہے اور اقبال کا نظریہ خودی
        بہ تمام و کمال فٹشے سے ہی ماخوز ہے



        خوش رہیں



        جوہانس کیپلر
        :(

        Comment


        • #5
          Re: اقبال کا شاہین

          Originally posted by Johannes_ Kepler View Post
          ہممم؎

          اقبال کا شاہین دراصل مجوس مذہب کے بانی جناب زردشت صاحب سے ماخوز ہے
          ھکائت کے مطابق ان کے ساتھ ہر وقت شاہین ہوتا تھا یہی شاہین جرمن فلاسفر فٹشے جو
          زردشت کی تعلیم سے بہت متاثر ہیں سے ہوتا
          ہوا اقبال تک پہنچا ہے اور اقبال کا نظریہ خودی
          بہ تمام و کمال فٹشے سے ہی ماخوز ہے



          خوش رہیں



          جوہانس کیپلر
          یہ بات درست نہیں





          Comment


          • #6
            Re: اقبال کا شاہین

            درست
            :(

            Comment


            • #7
              Re: اقبال کا شاہین

              Originally posted by Johannes_ Kepler View Post
              درست
              اچھا جی درست ہے درست ہے درست ہے





              Comment


              • #8
                Re: اقبال کا شاہین

                Originally posted by baniazkhan View Post


                اچھا جی درست ہے درست ہے درست ہے



                اقبال کا نظریہ خؤدی جب لکھوں گا تب اس پہ دلائل سے بات کروں گا
                بلا تحقیق ہم کوئی لفظ رقم نہیں کرتے

                کہ

                لکھے نہیں وہ حرف جو ایمان میں نہ تھے

                خوش رہیں


                تابانی
                :(

                Comment


                • #9
                  Re: اقبال کا شاہین

                  سر جی میں جانتا ہوں کہ آپ نے ایساکیوں کہا
                  لیکن کیا واقعی آپ اپنی تحقیق سے یہ کہہ رہے ہیں
                  یا پھر جنہوں نے ایسا کہا تاریخ سے انکی بات ثابت کررہے ہیں





                  Comment


                  • #10
                    Re: اقبال کا شاہین

                    تو بتائیں پھر میں نے ایسا کیوں کہا ؟؟



                    :(

                    Comment


                    • #11
                      Re: اقبال کا شاہین

                      Originally posted by Johannes_ Kepler View Post
                      تو بتائیں پھر میں نے ایسا کیوں کہا ؟؟



                      تاریخ میں کچھ میں نے بھی اس قسم کی باتیں پڑھی ہیں شاید اس وجی سے





                      Comment


                      • #12
                        Re: اقبال کا شاہین

                        ریفرینس دینا پسند کریں گے اس مقصدی اور یک طرفہ جانبدارنہ تاریخ میں
                        میں نے کبھی ایسا نہیں پڑھا جو میں نے لکھا

                        میں تو فلسفہ کو طالب علم ہوں اور میں نے اقبال کو بھی پڑھا
                        ان کے نظریہ خودی، فلسفہ ذات باری، ان کے رومانی افکار
                        ان کی مکتوبات ان کے نظریہ حیات بعد ممات پر سر لاھاصل بحثیں کی ہیں
                        اور ولیم نتشے کی زردشت نے کہا بھی پڑھی تو مجھے
                        دقت نہیں ہوتی نتائج اخذ کرتے باقی ظاہر ہے یہ حرف اخر نہیں لکین
                        علم ایسے ہی بڑھتا ہے چلیں اپ سے کچھ ہم سیکھ لیں گے
                        اور میں ایسا بھی نہیں کہ اپنی بات کو پتھر پہ لکیر سمجھوں میرا
                        نظریہ ہے پتھروں کے سوا اس دنیا میں ہر چیز اپنی تردید کر تی ہے
                        سو اگر اپ کو میرے نقطہ نظر سے اعتراض تو مجھے خوشی ہوگی کہ اپ
                        دلائل سے بات کریں میں فراخدلی سے سنوں گا


                        خوش رہیں
                        :(

                        Comment


                        • #13
                          Re: اقبال کا شاہین

                          ریفرنس کے لیے تو میں معذرت چاہتا ہوں
                          ہاں یہ ضرور کہوں گا کہ دلائل سے بات کرنے کے لیے کچھ وقت درکار ہوگا
                          تاکہ اپنی گذشتہ تحقیق کو یا جو کچھ میں اب تک اقبال کو سمجھا ہوں اس حوالے سے کچھ لکھوں





                          Comment


                          • #14
                            Re: اقبال کا شاہین

                            Originally posted by baniazkhan View Post
                            ریفرنس کے لیے تو میں معذرت چاہتا ہوں
                            ہاں یہ ضرور کہوں گا کہ دلائل سے بات کرنے کے لیے کچھ وقت درکار ہوگا
                            تاکہ اپنی گذشتہ تحقیق کو یا جو کچھ میں اب تک اقبال کو سمجھا ہوں اس حوالے سے کچھ لکھوں


                            جی جی سر اپ جتنا چاہے وقت صرف کریں اقبال پہ میری ایک پوسٹ اقبال تقلید اور مسلمان
                            کے نام سے بحث ومباحثہ میں پوسٹ ہو چکی اور ایک ان کے بارے میں اقبال کا نظریہ حیات بعد الموت
                            اقبال سیکشن میں کبھی فرصت ملے تو وہ غور مطلب ہیں اس میں تفصیل سے
                            نقاط اٹھائے گئے ہیں


                            خوش رہیں



                            کیپلر
                            :(

                            Comment


                            • #15
                              Re: اقبال کا شاہین

                              عامر آپ کا مطلب ہے حضرت علامہ اقبال جرمن فلاسفر فٹشے سے متاثر تھے اور جرمن فلاسفر فٹشے کسی زردشت سے
                              اور ان سب میں شاہین واہ شاہین کی تو قسمت جاگ گئی
                              ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
                              سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

                              Comment

                              Working...
                              X